کورونا کیسز میں اضافہ اور بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ

465

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 818 افراد میں مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

پچھلے چند مہینوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک بار پھر کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ تاہم یہ اضافہ زیادہ تر مخصوص شہروں میں ہورہا ہے جن میں کراچی اور حیدرآباد، راولپنڈی اور لاہور سرفہرست ہیں۔

وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی۔ کم وسائل کے باوجود حکومت نے اس حوالے سے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کے مطاق ملک میں 85 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اس کے باوجود کیسز میں اضافہ ہونا تقاضا کرتا ہے کہ حکومتی اور سماجی سطح پر حفاظتی اقدامات میں میں کوتاہی نہیں برتی جانی چاہیے۔ سابق قومی مشیر برائے صحت کے مطابق ملک میں زیادہ تر لوگوں کو ویکسین لگانے کے بعد حکومت نے ٹیسٹ کی شرح کم کردی، جوکہ ایک غلطی ہے اور اس کا نقصان ہوسکتا ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسہ شروع ہونے کے بعد ڈینگی کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ انتظامی حوالے سے سخت و موثر اقدامات کرے اور شہریوں کو بھی پابند بنائے تاکہ ایسے کیسز پر قابو پایا جاسکے، بالخصوص عیدالاضحی اور اس کے بعد محرم کی تقریبات کے آنے والے مواقع پر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...