سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

1,010

سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔

سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ تازہ شمارے کو اداریے سمیت چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے:

اداریہ ’اجتماعی غلطی‘ کے نام سے معنون ہے جس میں ریاست پاکستان کے ٹی ٹی پی کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اس میں ان ممکنہ اسباب پر بات کی گئی ہے جن کی بنیاد پر ریاست مذاکرات پر مائل ہے، اور یہ کہ تاریخی و واقعاتی تناظر میں یہ عمل کس حد مجاز ہوسکتا ہے۔

’فکرونظر‘ کے حصے میں تین مضامین شامل ہیں جن کے عنوان یہ ہیں:

  • ’’عصرِحاضر میں دینی وابستگی: مسئلہ کیا ہے؟ کیوں ہے؟‘‘ از ڈاکٹر خالد مسعود۔
  • ’’کرن کوئی آرزو کی لاؤ – آزادیِ اظہار کے ہم عصر چیلنچ‘‘۔ از ڈاکٹر سید جعفر احمد۔
  • ’’کوئی سچائی خوبصورتی کے بغیر نہیں ہوتی – خدا، قرآن اور حقوقِ نسواں‘‘۔ از رشا بخاری۔

’قومی منظرنامہ‘ کے حصے میں شامل مضامین یہ ہیں:

  • ’’آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی: پارلیمنٹ کے 75 سال‘‘ از ظفراللہ خان۔
  • ’’تعلیمِ سندھ: شخصیات اور واقعات کے آئینے میں‘‘ از ڈاکٹر ناظر محمود۔
  • ’’فضیلہ عالیانی، سیاست میں بلوچوں کے حقوق کی علمبردار‘‘ از عروج جعفری۔

’عالمی منظرنامہ‘ کے تحت دو مضامین شامل کیے گئے ہیں:

  • ’’برطانیہ کی تعلیمی ثقافت: استفادے کی جہات‘‘ از ذیشان ہاشم
  • ’’جدید قطرکے قیام میں آلِ ثانی کا تاریخی کردار‘‘ از عاطف ہاشمی

اگلا حصہ ’تاریخ/ سائنس/ سماج‘ کے نام سے ہے جس میں یہ مضامین ہیں:

  • ’’راولپنڈی: تاریخ، تہذیب اور اساطیر‘‘ از سجاد اظہر
  • ’’ماورائے زمین ذہانت کی حامل زندگی کی پہلی علامت‘‘ از ایوی لوب/ترجمہ:عابد سیال
  • ’’سماجی ذرائع ابلاغ کی سہ ماہی جائزہ رپورٹ‘‘ از روحا ناز

جبکہ ’مطالعہ کتاب‘ کے تحت پہلے ’’اقتباسات‘‘ کا حصہ ہے جس میں ڈاکٹر سید جعفر احمد، جامی چانڈیو، زاہدہ حنا کی تین کتب سے اہم اقتباسات شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد تبصرہ کتب میں ان پانچ کتابوں پر تبصرے ہیں:

کراچی، برطانوی سامراجی عہد سے قبل/عارف حسن۔ تبصرہ: ڈاکٹر فضہ بتول

احفاظ الرحمان اور مزاحمت۔/ڈاکٹر سید جعفر احمد

پنجاب یونیورسٹی میں اردو:شعبے سے ادارے تک/ڈاکٹر زاہد منیر عامر

میر جان/محمد عامر رانا

مونتاژ /فاریحہ ارشد۔ تبصرہ: طیبہ سحر

تجزیات کا شمارہ منگوانے کے لیے ہمیں ای میل کریں:editor@tajziat.com

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...