Author: ادارہِ تجزیات

آج 18 جُون منافرت پر مبنی تقاریر (Hate speech ) کے انسداد کا عالمی دن ہے۔ پوری دنیا میں اس دن کو اسی مناسبت سے منایا جانا شروع کیا گیا ہے تاکہ سماج میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر نفرت کو فروغ دینے کی کوششوں کے حوالے سے آگہی پیدا کی جائے اور اس عمل کو ایک ایسی برائی کے طور پہ سمجھا جاسکے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ نفرت انگیز تقاریر تشدد کو فروغ دینے کا سبب بنتی ہیں، تنوع کی اہمیت اور خوبصورتی کو ختم کرتی اور انسانوں کے مابین ہم آہنگی و رواداری کی اقدار کو گہناتی…

Read More

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک ’پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز‘ (PIPS ) کے زیراہتما م 13 جُون بروز سوموار کو ’’نوجوانوں کے مابین تنوع، شمولیت اور امن کے بیانیوں کا فروغ‘‘ کے عنوان کے تحت ایک مشاورتی نشست منعقد کی گئی، جس میں سیاستدان، ماہرین تعلیم، مذہبی اسکالرز، طلبہ، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام مقررین نے زور دیا کہ تنقیدی شعور اور صحت مند روشن خیال مکالماتی فضا کو فروغ دینے کے لیے حکومت کو ایسی پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں جن کا محور طلبہ…

Read More

گزشتہ روز وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں یہ بتایا کہ ان کی جماعت نے اعلی سطحی اجلاس میں دہشت گردی سے جڑے مسائل، بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو پارلیمان میں زیربحث لایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام جماعتوں سے اس پر گفتگو کریں گے۔ پارلیمان قومی مسائل پر بحث ومباحثہ کے لیے سب سے اہم اہم ار مرکزی فورم سمجھا جاتا ہے۔ دہشت گردی کا قضیہ ملک کو درپیش مسائل میں سب سے زیادہ گھمبیر اور…

Read More

ریاست اور حکومت میں طاقت کے سرچشمے اور ان کی باہمی ہم آہنگی اور آویزش سیاسیات، عمرانیات، اور دیگر متعلقہ علوم میں ہمیشہ سے بحث کا موضوع رہی ہے۔ ماہرین نے اس پر تواتر سے لکھا ہے اور کئی ایسے ماڈل پیش کیے گئے ہیں جن میں سول اور عسکری اداروں کے مابین مثالی اور متوازن ادارہ جاتی تعلقات تجویز کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے تناظر میں سول ملٹری تعلقات کا معاملہ قیامِ پاکستان کے بعد کے معروضی حالات کے باعث جلد ہی معرضِ بحث میں آگیا اور اس پر تاحال گفتگو جاری ہے۔ بریگیڈئر (ر) راشد ولی جنجوعہ دفاعی…

Read More

چند دن قبل بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی دو شخصیات کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کے بعد سے مسلم دنیا سے بھارت کے خلاف سخت ردعمل آیا ہے، بالخصوص خلیجی ممالک نے سفارتی سطح پر مؤثر اقدامات کیے۔ او آئی سی نے بھی اعلامیہ جاری کیا جس میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کے اسلام مخالف رویے پر اس کی جوابدہی کی جائے۔ اس ردعمل کے بعد بھارتی حکومت نے توہین میں ملوث…

Read More

پاکستان میں فلم کا میڈ یا عرصہ دراز سے ریاستی الجھاؤ کا شکار ہے۔ اگر چہ جناح صاحب نے خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ نئے ملک میں سینما کو فروغ دیا جائے ، تاہم یہ میڈیا پاکستان بننے کے ابتدائی برسوں میں ہی سینما کی ترقی کے لیے کسی ریاستی پالیسی کی عدم موجودگی اور اس انڈسٹری میں کام کرنے والوں کے لیےسماجی نا قبولیت کے گھیرے میں آ گیا تھا۔ موخر الذکر معاملے کا تعلق بڑی حد تک اس طبقاتی پس منظر سے تھا جس سے اس میڈیم میں کام کرنے والے لوگ تعلق رکھتے تھے…

Read More

تعارفی اجلاس 14 مئی 2022ء کو شام 6 بجے پاک ٹی ہاؤس، لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔ تعارفی تقریب معروف ادیب، دانشور، صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار محمد عامر رانا کے دوسرے ناول ’میرجان‘ پر کی گئی تھی جس کی صدارت ڈاکٹر ضیاءالحسن صاحب نے کی اور نظامت کے فرائض زاہد حسین صاحب نے انجام دیے۔ ناول پہ اظہارخیال کرتے ہوئے عقیل اختر نے کہا کہ میرجان سے میرا پہلا تعارف اس کا پہلا باب پڑھنے سے ہوا جب وہ چھپنے کے لیے آیا تھا۔ مصنف نے جو علاقے چنے ہیں وہ سارے دریا کے کنارے واقع ہیں۔ ان…

Read More

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کچھ افغان فنکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد مبینہ طور پہ انہیں پاکستان سے بے دخل کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں آمد کے ساتھ ہی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے ملک چھوڑا۔ ہجرت کرنے والے لوگوں میں کچھ فنکار بھی شامل تھے جن میں سے بعض پشاور منتقل ہوگئے۔ اب پشاور کی انتظامیہ انہیں اس الزام کے تحت واپس بھیج رہی ہے کہ ان کے پاس دستاویز مکمل نہیں…

Read More

تعارف موجودہ دور میں، جہاں بہت سے ممالک میں آبادی کے زیادہ ہونے سے بڑھ کر یہ امر تشویش کا باعث ہو گیا ہے کہ وہاں کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب کم ہو رہا ہے، پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب اسے نوجوانوں کی قوم ظاہر کرتا ہے۔ نظری سطح پر دیکھا جائے تو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جو توانائی اور کام کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے، اسے قومی معیشت اور جی ڈی پی کی نمو میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاہم، عملی طور پر، پالیسی سازی میں نوجوانوں پر توجہ کے فقدان نے پاکستان…

Read More

گزشتہ روز بھارت میں دہلی کی خصوصی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ حریت رہنما اور جماعت ’جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ‘ کے سربراہ یاسین ملک کو تین سال قبل 2019ء میں گرفتار گیا تھا، اور اسی سال ہی بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا۔ رواں ماہ 19 مئی کو ان پر غداری اور دہشت گردی کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا کہ یہ من گھڑت ہیں۔ ان کے وکیل نے متعدد بار عدالتی پراسس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا…

Read More