Author: ادارہِ تجزیات

چند دن قبل صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک ہوٹل پر ہونے والی لڑائی کے دوران ایک سندھی نوجوان کو قتل کردیا گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں مظاہروں اور امن وامان کو متأثر کرنے والے واقعات کی لہر چل پڑی ہے، جس کے اثرات کراچی شہر تک بھی پہنچ گئے ہیں جہاں ہنگامہ آرائی کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں۔ بلال کاکا قتل کے واقعے کے بعد کچھ گروہ اسے سندھی پشتون تنازعہ کی شکل دیتے ہوئے لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چند…

Read More

28 جون کو مغربی ہندوستان کے علاقے اُدے پور میں دو مسلمان افراد ایک ہندو درزی کنہیا لال کی دکان میں داخل ہوئے اور اسے گوشت کاٹنے والے چھرے کا استعمال کرتے ہوئے قتل کر دیا۔ انہوں نے اس خوفناک حملے کی ویڈیو بنائی، قتل کی ذمہ داری قبول کی اور حتیٰ کہ محمد ریاض اختر اور محمد غوث کے ناموں سے اپنی شناخت بھی بتائی، اس کے بعد وہ ویڈیو آن لائن گردش کرنے لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قتل ان کے عقیدے کے دفاع میں کیا گیا تھا۔ اختر اور غوث نے کہا کہ انہوں نے…

Read More

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 818 افراد میں مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ پچھلے چند مہینوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک بار پھر کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ تاہم یہ اضافہ زیادہ تر مخصوص شہروں میں ہورہا ہے جن میں کراچی اور حیدرآباد، راولپنڈی اور لاہور سرفہرست ہیں۔ وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی۔ کم وسائل کے…

Read More

بھارت کی ہر جماعت میں مسلمان موجود ہیں، اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں بھی ہیں، ایسے مسلمان بھی ہیں جو ہندوتوا کے کھلم کھلا مخالف ہیں، لیکن ہندو جنونیت سے لڑنے کے لیے مقابلے میں وہ اپنی طرز کے جنونی ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے جو پیغام دیتے ہیں اس سے ہندوتوا کے مفادات و مقاصد کو ہی طاقت ملتی ہے۔ مؤخرالذکر قسم کے لوگ اور ان کے اقدامات جس قسم کے رجحانات و ردعمل کو ہوا دیتے ہیں ان کے باعث بھارت میں ان تمام مشترکہ کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے جو ملک میں ایک…

Read More

ستر کی دہائی انڈین پنجاب میں شروع ہونے والی سیاسی اتھل پتھل اور پاکستانی سینما میں سکھ کرداروں کی غیر معمولی تصویر کشی کا نقطہ آغاز تھی۔ ستر کی دہائی کے اواخر میں خالصتان تحریک سے منسلک سکھ عسکریت پسند علیحدہ وطن ” خالصتان” کے لیے جدوجہد میں مصروف تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ انڈیا کے اندر ان کے لیے ایک علیحدہ وطن بن جائے۔ ان کی یہ جد وجہدبتدریج اَسّی کی دہائی میں اپنے نقطہ عروج کو پہنچ گئی۔ انڈیا پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا تھا کہ وہ خفیہ طور پر سکھ بغاوت کی حمایت کر رہا تھا، تاہم…

Read More

محمد عامر رانا کا شمار پاکستان کے معروف صحافیوں اور سٹریٹیجک تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے مضامین اور تجزیے ملکی اور بین الاقوامی اخبارات اور جریدوں میں اہتمام سے شائع ہوتے ہیں۔ تاہم ان کی زندگی کا ایک پہلو اور بھی ہے جو اردو ادب سے جڑا ہوا ہے۔ وہ ایک کامیاب افسانہ نگار اور ناول نگار کی حیثیت سے بھی الگ شناخت اور پہچان رکھتے ہیں۔ اردو ادب کے شائقین ان کی افسانہ نگاری اور ناول نگاری کو بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عامر رانا سے میرا تعلق ترقی پسند تحریک کے حوالے سے…

Read More

گزشتہ ایک صدی سے عورتوں کے حقوق کے لیے نہایت شدت سے ہر سطح پر آواز اٹھائی جا رہی ہے اور وقت کے ساتھ اس کی شدت اور وسعت دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی طور پر اس کے لیے آٹھ مارچ کو مخصوص کیا گیا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں خواتین کے حقوق سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عروج جعفری کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ گزشتہ کئی برس سے صحافت اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے سے منسلک ہیں۔ زیرِنظر مضمون میں عروج جعفری نے اپنے حقوق سے متعلق عورتوں کی جدوجہد کو موضوع بنایا…

Read More

محترمہ ادا جعفری، کشور ناہید، زہرہ نگاہ، پروین فنا سید، فہمیدہ ریاض اور اسی درجے کی چند اور شاعرات کے قلم کی جنبش جب سست روی کا شکار ہوگئی یا یوں کہیے کہ ان کی شاعری منظرِ عام پر آنا جب کم ہو گئی تو دلداگانِ شعر و ادب نے شاعرات کے تخلیقی جوہر کی کمی کا شدت سے احساس کیا، ایسے میں اچانک متعدد شاعرات سامنے آئیں۔ ان میں ایک نام پروین شاکر کا بھی تھا جبکہ سارہ شگفتہ کی آزاد اور نیم آزاد یا نثری نظمیں بھی اسی عہد میں مگر کم کم سامنے آئیں کیونکہ وہ اپنی…

Read More

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے حیدرخیل میں چار نامعلوم افراد نے چار نوجوانوں کو قتل کردیا۔ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے یہ تعلیم یافتہ نوجوانوں علاقے میں امن کی کوششوں کے لیے جانے جاتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی علاقے میں ٹاگٹ کلنگ کے دیگر واقعات میں مزید چار لوگوں کی اموات کی خبریں بھی میڈیا میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں امن و امان کے لیے بھاری قیمت چکانے والے قبائلی جب وزیرستان میں آپریشن کے بعد جب لوگ گھروں کو واپس جانے لگے تھے تو انہیں امید تھی کہ اب یہاں امن و امان…

Read More

ٹیکنالوجی کی ترقی تو اپنی جگہ ہوش رُبا تھی ہی، اب جس میدان میں انسان نے قدم رکھا ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ کہیں اس کا نتیجہ اس جہان سے انسان کی بے دخلی کی صورت میں نہ نکل آئے۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت میں جس طرح انسان کی جگہ مشین نے لینا شروع کی ہے، اس سے حیرت کے ساتھ ساتھ تشویش کے در بھی کھلے ہیں۔ زیرنظر تحریر میکس ٹیگ مارک کی کتاب کی تلخیص کا ترجمہ ہے جو مصنوعی ذہانت کے دور میں بنی نوع انسان کو درپیش چیلنجز اور امکانات…

Read More