جس زمانے میں، میں ابھی طالب علم اور زیرتربیت صحافی تھا تو انگریزی زبان کے جس ایک مصنف کو اخبارات میں باقاعدگی سے پڑھا کرتا تھا وہ محمد عامررانا تھے۔ میری دلچسپی کے موضوعات بھی وہی تھے جو ان کی تحریروں کے عمومی موضوع ہوتے ہیں اس لیے میرے دل میں ان کی تحریروں کے لئے دلچسپی ہمیشہ سے موجود تھی۔ عامر رانا کی صحافتی تحریرو تحقیق کے موضوعات سیکورٹی سے متعلقہ امور ہیں۔ ڈان کے لیے لکھی گئی ان کی تحریروں میں، وہ عام طور پر انتہا پسندی، فرقہ واریت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سیاست وغیرہ پر لکھا…
Author: ادارہِ تجزیات
اطلاعات کے مطابق سرگودھا شہر میں ایک بیس سالہ نوجوان نے توہین مذہب کا الزام لگا کر ایک بزرگ شہری کو تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے قتل کردیا۔ ایک اور واقعہ میں اوکاڑہ کے اندر بھی مذہبی منافرت کی بنیاد پر ایک احمدی نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ یہ گزشتہ دو دنوں کے دوران رپورٹ ہونے والے واقعات ہیں۔ پاکستان میں مذہبی منافرت کی بنیاد پر تشدد اور قتل کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ نوجوانوں میں بنیادپرستی اور شدت پسندی کے رجحانات بڑھ رہے ہیں۔ ملک…
’’میر جان‘‘ ہجرت کے دُکھوں سے بے جان ہوتی ہوئی عورت کی داستان ہے۔ ہمارے ہاں ہجرت سے مراد صرف1947ء کی ہجرت لی جاتی ہے لیکن عامر رانا نے اس ناول میں ایک اور ہجرت کی نشاندہی کی ہے جس سے شائد ہم پنجاب والے بے خبر ہیں۔ یہ ہجرت بلوچستان کے خطے مکران میں وقوع پذیر ہوتی ہے۔ یہ ہجرت مشرقی افریقہ سے ہوتی ہوئی عمان مسقط تک پھیلی ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف کے فریقین شامل ہیں۔ مکرانی ہجرت کے اثرات صرف بلوچستان تک محدود نہیں رہے بلکہ ان کا اثر جنوبی پنجاب اور پھر دہلی تک…
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کو پشاور کے علاقے سربند میں دو سکھ تاجروں کو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے اور ذمہ داران کو گرفتار کرکے سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں سکھ برادری کے قتل کے واقعات کی خبریں وقفے وقفے سے میڈیا میں آتی رہتی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ان کی چند اہم شخصیات سمیت کئی افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ بعض واقعات کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیمیں قبول کرچکی ہیں۔ اگرچہ آج کے واقعے سے متعلق اب…
گزشتہ روز فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران الجزیرہ کی خاتون صحافی کو گولی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی فورسز کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ تاہم فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانا اور انہیں ہراساں کرنا معمول کا عمل ہے۔ فرانس میں واقع صحافیوں کی ایک غیرسرکاری تنظیم reporters without borders کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے…
دُنیا میں ہر جگہ ایسا ہوتا ہے کہ سیاسی مبارزت اور رسہ کشی کے دوران بعض اوقات سیاسی و جمہوری اخلاقیات متأثر ہوتی ہیں اور نتیجے میں سماجی سطح پر ایک غیرشفاف ماحول پیدا ہوتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ شدید اختلاف کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کہ سیاسی مخالفین طاقت اور جیت کے حصول کی دوڑ میں ہوتے ہیں، نتیجے میں بعض اوقات وہ حدود کے پابند نہیں رہتے۔ پاکستان میں سیاسی عمل ہمیشہ غبارآلود اور اُونچ نیچ کا شکار رہا ہے۔ یہاں کی سیاست زیادہ تر تنازعات کی سیاست رہی ہے…
گزشتہ روز سینٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی نے مسجدنبوی والے واقعے کے بعد ملک میں تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف درج کیے جانے والے توہینِ مذہب کے مقدمات کا نوٹس لیا ہے اور ان کی جزئیات پر بحث کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلایا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں مسجد نبوی کے اندر جو کچھ ہوا وہ کسی بھی طرح سے قابل دفاع نہیں اور نہ اس اقدام کی کوئی توجیہہ پیش کی جاسکتی ہے۔ اس سے دنیا کے بے شمار مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی کہ ایسا کرنا اُس مقدس مقام کے آداب کے عین…
گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر ایک خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کی مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔ پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور دیکھا گیا ہے کہ ملک میں تمام تشدد پسند گروہ، چاہے قوم پرست ہوں یا مذہبی، زیادہ متحرک ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں بڑے پیمانے کی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں داسو ڈیم حملہ، پشاور مسجد…
ہم لگ بھگ اپنا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہی تھے۔ پچھلے پورے 15 مہینوں کے دوران پاکستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم ضلع بنوں میں ایک بچے کے اندر وائلڈ پولیو کی تشخیص ہونے کے بعد اس مرض کے خاتمے کی قومی کوششوں میں دراڑ پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے معذوری کے شکار ایک 15 ماہ کے بچے میں ٹائپ 1 وائڈ پولیو (WPV1) کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ مزیدبرآں رواں ماہ کے شروع میں بنوں کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائلڈ پولیو پائے جانے کا پتہ…
سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کے لیے ’ ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی‘ وضع کررہی ہے، جس کا مقصد صوبے کے اندر اس صنف کو خصوصی تعلیمی سہولیات و وسائل فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ صوبے کے نصاب میں اس صنف سے متعلق مواد شامل کیا جائے گا تاکہ ان کے بارے میں لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے ملتان میں پہلا سکول قائم کیا ہے جہاں ان کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز ہوچکا…
