کچھ عرصہ قبل ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز‘ کے زیراہتمام ملک میں پائیدار امن کے حصول کے مسئلے پر غوفکر اور مکالمہ کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ ماہرین کو مدعو کیا گیا، اور اس کے ساتھ ایک سروے بھی کیا گیا۔ شرکاء اور سروے کے جواب دہندگان نے اس موضوع پراپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے جن اہم نکات پر اتفاق کیا، انہیں ’امن کا منشور‘ کے عنوان کے تحت ایک مختصر کتابچے کی شکل دی گئی، جو تجزیات کے صفحات پر پیشِ خدمت ہے۔ ہم پاکستان کے شہری: یہ سمجھتے ہیں…
Author: ادارہِ تجزیات
پچھلے چند دنوں سے میڈیا میں سوات، دِیر اور وزیرستان کے علاقوں میں ’تحریک طالبان پاکستان‘ کے ارکان کی واپسی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان عناصر کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی اس پر بات کی گئی اور کچھ ممبران نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پر حملہ اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات چیت کی پچھلی چند ماہ کی پیش…
پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے مسائل کے پر بات کرنے سے پہلے مردم شماری کے اعدادوشمار آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 3.7 فیصد مذہبی اقلیتیں بستی ہیں۔ جن میں ہندو، مسیحی، بہائی، پارسی، احمدی اور یہودی شامل ہیں۔ ان میں سے کئی مذاہب کی اس سرزمین سے جڑی ایک مکمل تاریخ ہے جس کی وجہ سے ان مذاہب کے ماننے والوں کا پاکستان کے ساتھ عقیدت کا تعلق بھی ہے۔ آئین میں اقلیتوں کے حقوق پر کلام موجود ہے۔ اس میں کئی آرٹیکلز اقلیتوں کو درپیش مسائل کے بارے میں ہیں…
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں جاری کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے اب تک آٹھ میڈل اپنے نام کرلیے ہیں جن میں دو گولڈ میڈل بھی شامل ہیں۔ ایک طلائی تمغہ ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر نے اور دوسرا ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے جیتا ہے۔ پاکستان دنیا میں چھٹی بڑی آبادی کا ملک ہے جس میں 63 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن اس کے باوجود کرکٹ کے میدان میں چند کارناموں کے علاوہ مجموعی طور پہ کھیل کے شعبے میں تقریباً پچھلی تین دہائیوں میں اس کے نام کوئی خاطرخواہ کارکردگی نظر نہیں آتی۔…
ناول اپنا چہرہ خود بناتا ہے‘ کردار اپنا مقام خود بناتے ہیں۔ لکھنے والا ان کی نفسیات لکھتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ عامر رانا نے اپنے ناول میر جان میں اپنے قاری کی یکسوئی کا امتحان لیا ہے۔ پڑھنے والے کو دیر تک پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہانی کا سرا کہاں سے پکڑے، ہیرو کون ہے اور ہیروئن کون۔ عام تکنیک یہ ہوتی ہے کہ ناول نگار چند کردار تخلیق کرتا ہے۔ ان کرداروں کے نقوش اور مزاج کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کے باطن کی فکری آنچ تک پہنچتا ہے اور پھر اس روشنی کو بڑھا کر…
اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ اپنے آپ کو ایک مذہبی ریاست کے طور پہ پیش کرتی ہے جس میں مذہبی طبقے کو خاص مراعات حاصل ہیں۔ اس کے باوجود، حکام کبھی بھی اپنے ان تحفظات کو نہیں چھپا سکے جو انہیں اس لیے لاحق ہیں کہ ایران میں بہت سے علماء کے نظریات سپریم لیڈر کے خیالات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ کچھ ہی عرصہ قبل ایران کے چوٹی کے علماء میں سے ایک نے اسلامی جمہوریہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔ 21 اکتوبر 2021ء کو پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے قم…
جنوب مغربی بلوچستان میں معدنیات سے مالا مال ضلع دوکی میں بچے کچی اینٹوں سے بنے اپنے گھروں کے باہر ننگے پاؤں کھیل رہے ہیں جہاں صبح کی خشک ہوا میں سیاہ سرمئی دھول اُڑ رہی ہے۔ دوکی کوئٹہ سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کوئلے کی کانوں سے نکلنے والی دھول کے اخراج سے صحتِ عامہ کے سنگین خطرات کے باوجود، خیبر پختونخواہ اور پڑوسی ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی خاندان انہی کوئلے کے میدانوں کو ہی ’گھر‘ کہتے ہیں۔ ’’میرا خاندان کوئلے کی دھول اور کالے دھوئیں میں سانس لے رہا ہے، لیکن میرے…
گزشتہ شب کابل کے اندر ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو قتل کردیا گیا ہے، جس کا اعلان باقاعدہ امریکی صدر جوبایڈن نے کیا۔ ظواہری کو نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی کا حصہ شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے 2011ء کے بعد اسامہ بن لادن کی موت کے بعد جماعت کی قیادت سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری 1951ء میں مصر میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی سید قطب کی تحریروں سے متأثر تھے اور مختلف مذہبی تنظیمی سرگرمیوں کا حصہ رہے۔ وہ پہلی مرتبہ اخوان المسلمین سے ربط کی وجہ سے 15 سال کی عمر…
پاکستان میں سیلاب اب ہر سال معمول بن گئے ہیں اور یہ پیشین گوئی کرنا بھی مشکل ہوتا ہے کہ بارشوں کا تناسب کیا ہوگا اور اس کے نتیجے میں کتنا نقصان ہوسکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث جنم لینے والے خطرات ہیں جن کے اثرات مسئلے کو زیادہ گھمبیر اور غیریقینی بنا دیتے ہیں۔ حالیہ بارشوں نے ملک کے کئی شہری و دیہی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ بالخصوص بلوچستان میں لوگ سیلاب سے سب سے زیادہ متأثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں تقریباً چھ ہزار گھر…
گزشتہ دو دنوں سے پاکستانی علما کا ایک آٹھ رکنی وفد کابل میں موجود ہے جس کا مقصد افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کی قیادت سے مذاکرات کرنا اور انہیں پاکستانی حدود میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے قائل کرنا ہے۔ وفد نے ’تحریک طالبان پاکستان‘ کے رہنماؤں کے ساتھ منگل کے روز پہلی ملاقات کی ہے۔ ٹی ٹی پی نے پاکستانی علما کے سامنے اپنا تحریری موقف پیش کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی حدود میں جنگ اور ان کے بقول ’جہاد‘ جاری رکھنے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ انہوں نے اس تحریری موقف میں علما…
