Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»افغان فنکاروں کی پاکستان سے بے دخلی درست اقدام نہیں ہے
    رواں تبصرے

    افغان فنکاروں کی پاکستان سے بے دخلی درست اقدام نہیں ہے

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتمئی 31, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کچھ افغان فنکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد مبینہ طور پہ انہیں پاکستان سے بے دخل کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

    افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں آمد کے ساتھ ہی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے ملک چھوڑا۔ ہجرت کرنے والے لوگوں میں کچھ فنکار بھی شامل تھے جن میں سے بعض پشاور منتقل ہوگئے۔ اب پشاور کی انتظامیہ انہیں اس الزام کے تحت واپس بھیج رہی ہے کہ ان کے پاس دستاویز مکمل نہیں ہیں یا موجود ہی نہیں ہیں۔

    بلاشبہ اصولی طور پہ ضروری ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے تمام افراد کو قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیں اور ان کے پاس سرحد پار کرنے کے مطلوبہ کاغذات ہونے چاہیئں۔ تاہم پشاور میں موجود افغان فنکاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کی آمد کے بعد کی افراتفری میں سینکڑوں لوگوں نے جلدی میں ملک چھوڑا اور ان میں سے بہت سے لوگ قانونی تقاضے پورے نہیں کرسکے۔ وہ بھی اپنے پیشے کی وجہ سے لاحق خدشات کے باعث سرحد پار کرکے آئے ہیں۔ لہذا ان کے رعایت برتی جائے، کیونکہ طالبان کی جانب سے انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    حال ہی میں بہت سے افغانوں کو دیگر کئی ممالک نے انسانی بنیادوں قانونی رعایتیں دی ہیں۔ پاکستان کو بھی اس پہلو کا لحاظ کرنا چاہیے۔ فنکاروں کو حراست میں لے کر ان پر مقدمات درج کرنا اور انہیں واپس افغانستان بے دخل کرنا درست نہیں ہے۔ بظاہر اس اقدام کی وجہ سوائے اس کے کچھ اور نظر نہیں آتی کہ اس سے طالبان حکام کو خوش کرنا مقصود ہے۔ لیکن اس سے پاکستان کا تأثر خراب ہوگا، کیونکہ ایک ایسا طبقہ جس کے ساتھ انسانی حقوق کی بنیادوں پہ رعایت برتنی چاہیے تھی، اسے بطور خاص نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے انتظامیہ یہ سب نظریاتی بنیادوں پہ کررہی ہے جوکہ کسی طور درست عمل نہیں ہے۔

    افغان فنکار افغانستان پشاور
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوشل میڈیا سے ہم نے کیا کھویا ہے؟
    Next Article جدید قطر: تاسیس سے ترقی تک کا سفر
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by