Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»بھارت کا عدالتی نظام کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر کا آلہ کار
    رواں تبصرے

    بھارت کا عدالتی نظام کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر کا آلہ کار

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتمئی 26, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read3 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    گزشتہ روز بھارت میں دہلی کی خصوصی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

    حریت رہنما اور جماعت ’جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ‘ کے سربراہ یاسین ملک کو تین سال قبل 2019ء میں گرفتار گیا تھا، اور اسی سال ہی بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا۔ رواں ماہ 19 مئی کو ان پر غداری اور دہشت گردی کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا تھا اور کہا کہ یہ من گھڑت ہیں۔ ان کے وکیل نے متعدد بار عدالتی پراسس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو اس مقدمے میں سننے اور اپنا موقف پیش کرنے کا شفاف طریقے سے موقع نہیں دیا گیا۔

    یاسین ملک کو سنائی گئی سزا ایک ایسے یکطرفہ طور پہ چلائے گئے جعلی مقدے میں سنائی گئی ہے جس میں بھارتی حکومت نے انصاف کے ضابطوں اور انسانی حقوق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاستی جبر و ظلم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ بھارت کا عدالتی نظم ریاستی عزائم کی تکمیل کا آلہ کار بن چکا ہے جس کے ذریعے کشمیر کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ کشمیر کے معاملات میں نہ صرف ریاست جابرانہ آمریت کا مظاہرہ کرتی ہے، بلکہ اس کے ساتھ عدالتیں بھی جانبدارانہ رویہ اختیار کرتی ہیں۔ گزشتہ روز کا فیصلہ اسی رویے کا تسلسل ہے۔  بھارتی حکومت کے اس نوع کے ظالمانہ اقدامات نے کشمیری نوجوانوں سے پرامن سیاسی جدوجہد کا حق مکمل طور پہ سلب کرلیا ہے۔ یاسین ملک جیسے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی ناجائز سزا کے خلاف عالمی سطح پر سخت ردعمل نہ آنا کشمیریوں میں مایوسی اور تنہائی کے جذبات کو مزید گہرا کرنے کا سبب ہے۔

    بھارت نے کشمیری عوام کی نمائندگی کرنے والی تمام شخصیات کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے یا ان پر پابندیاں عائد ہیں۔ مودی حکومت کے دوران کشمیر اور کشمیری عوام کو جس طرح ایک عرصے سے محصور بنا کر رکھا گیا ہے اس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ردعمل دینا چاہیے۔

    پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سفارتی سطح پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متوجہ کرے اور کشمیر کی آواز کے تحفظ کی خاطر ہر ممکن کوشش بروئے کار لائے۔

    بھارت کشمیر یاسین ملک
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتدبیر اور تاریخ
    Next Article عہد مغلیہ کا طرز معاشرت: ہم ویسے کے ویسے ہی رہے
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by