انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے۔ اپنے چند دیگر ساتھیوں سمیت ان کو پاکستان میں 23 مقدمات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ منگل کی رات آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے جی ایچ کیو میں علما کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ مفتی نعیم کے مطابق آرمی چیف نے انہیں یہ یقین دہائی کرائی کہ وہ ذاتی طور پہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ حکومتی اقدامات سے مدارس پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں، البتہ ایسے مدارس…
Author: ادارہِ تجزیات
بھارت کی حکمران جماعت ہندو قوم پرست نظریات کی ترویج کے لئے ملکی تاریخ کو ازسر نو مرتب کررہی ہے سا ل دوہزار چودہ کے انتخابات میں فتح کے بعد مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہندو انتہاپسند نظریات کو آئینی شکل دینے کے لئے بھارتی تاریخ کو بدلنے کی کوششیں تیزکردیں۔ ان کوششوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 1999 تا 2004 میں پہلی مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تھی۔ مودی کی حکومت اور اس کی سیاسی جماعت بی جے پی کی ریاستی حکومتوں کے زیر اثر بھارتی تاریخ کو بدلنے کی کوششیں…
ادارہِ اسلامی تعمیرِ نو (محکمہ احیاے ملتِ اسلامیہ)1947ء: تعارف اور کارکردگی سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر انعام الحق یٰسین کی تالیف ہے۔ صاحبِ تالیف عربی زبان و ادب میں پنجاب یونی ورسٹی لاہور سے ڈاکٹریٹ کیے ہوئے ہیں۔ وہ اسلامی نظریاتی کونسل میں خدمات سرانجام دینے سے پیش تر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارے شریعہ اکیڈمی سے وابستہ رہے ہیں اور اس دوران وہ کئی کانفرنسز، سیمینارز اور کورسز میں بطور منتظم اور رابطہ کار کام کرتے رہے ہیں۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف اور مترجم ہیں اور انہوں نے زبان و ادب، سیرتِ نبویﷺ، شریعت و فقہ کو…
یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ ہم پلاسٹک کی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم جہاں چلے جائیں کم از کم ایک ایسی شے سے ضرور سامنا ہوگا جو پلاسٹک سے تیار کی ہوئی ہوگی۔ تیز رفتار زندگی میں پلاسٹک سے بنی اشیا زیادہ مفید و کارآمد محسوس ہوتی ہیں۔ پلاسٹک شاپنگ بیگز کی بدولت کہیں بھی راستے میں خریداری کرسکتے ہیں، چاہے اس ارادے سے نہ بھی نکلے ہوں۔ ڈسپوزیبل کپ اور پلیٹوں کی دستیابی کی وجہ سے چلتے پھرتے کھانا پینا بھی ممکن ہوگیا ہے۔ ’’70کی دہائی تک ہم دکان سے دہی اور نہاری خریدنے کے…
سینٹر فار گلوبلائزیشن اینڈ ٹیررزم نے جُون میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے جس میں دہشت گردی اور گلوبلائزیشن کے مابین تعلق پر بات کی گئی ہے، اور یہ بتایا گیا ہے کہ عالمگیریت کے عمل کے تیز ہونے کی وجہ سے ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن ذرائع کے پھیلاؤ اور آسان رسائی نے دہشت گردی کے امکانات میں 47 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں سال 2018 کے دوران دہشت گردی سے ہونے والے نقصانات و اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ برس 77 ممالک دہشت گردی کا شکار ہوئے جن میں مرنے والوں کی…
ترکی میں آج کل گھروں، بیٹھکوں، قہوہ خانوں اور گلی بازاروں میں جو جملہ سب سے زیادہ دہرایا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ ’’اس ملک کو اب تازہ دم قیادت کی ضرورت ہے‘‘۔ لوگ ایک چہرے سے اکتانے لگے تھے۔ خصوصاََ پچھلے کچھ عرصے سے معاشی زبوں حالی نے عوام کو جو زد لگائی اس کے بعد انہیں لگا کہ اب تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔ ایردوان اقتصادی شعبے میں بہتری لانے کی وجہ سے اقدار میں آئے تھے، اب معیشت پھر لڑکھڑا رہی ہے۔ ترکی کی جارحانہ خارجہ پالیسی کے سبب اسے دنیا میں شدید تنقید کا…
گزشتہ روز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ایک طالب علم نے خود کشی کرلی۔ نوجوان نے اس اقدام سے قبل ایک خط لکھا جس کے مطابق خودکشی کا سبب اسے سندھی ہونے کی بنا پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جانا اور بعض مضامین میں مسلسل فیل کیا جانا تھا۔ یاد رہے اسی روز حیدرآباد میں بھی ایک 14 سالہ طالب علم نےاپنی جان لے لی۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے اندر طلبہ میں خودکشی کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ ملک میں زیادہ تر اس فعل پر اقدام کرنے والے…
سہ ماہی تجزیات کا تازہ شمارہ منظر عام پر آگیا ہے۔ حالیہ شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شناخت کے موضوع پر مضامین شائع کیے گئے ہیں۔ شناخت اور اس کے بحران کے مظاہر و اسباب کی بحث پوری دنیا میں کی جارہی ہے۔ پاکستان میں یہ مسئلہ نیا نہیں ہے، بلکہ دیکھا جائے تو ملک میں سیاسی، سماجی، معاشی اور مذہبی حوالوں سے شدید ناہمواریت، اس کے ساتھ حقوق کی حالیہ تحریکوں اور نوجوانوں میں جنم لیتے اضطراب نے شناخت کی بحث کو ایسے مرحلے پر پہنچا دیا ہے جس پہ بات کیے بنا چارہ نہیں۔…
گزشتہ ہفتے طالبان و امریکا کی سیاسی نمائندہ قیادت مذاکرات کے لیے ایک بار پھر جمع ہوئی تو دونوں طرف سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں۔ افغان حکومت اور مغربی ممالک کے سرکاری عہدہ داران کہتے ہیں کہ اگر طالبان افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامند ہوجاتے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ امریکا مذاکرات کے مرکزی نقطے کی طرف بڑھتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کردے گا۔ طرفین کی مذاکراتی ٹیم کو اس مرحلے تک پہنچنے میں 9 ماہ کا عرصہ لگا اور اس دوران…
علیحدگی پسند مسلح تحریک بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو امریکا نے عالمی دہشت گرد قرار دیدیا ہے۔ پاکستان نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ بی ایل اے عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ تحریک کئی بار پاکستان میں چینی مفادات کو بھی نشانہ بنا چکی ہے۔ یہ پابندی ایسے وقت میں لگی ہے جب وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا کے پانچ روزہ دورے پر جارہے ہیں۔ کئی ماہرین امریکی فیصلے کی یہ توجیہہ کر رہے ہیں کہ امریکا اس کے ذریعے پاکستان کو واپس اپنےبلاک میں لانے…
