Author: ادارہِ تجزیات

آج پاکستان میں 73 واں یومِ آزادی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آج ہم سب عزم کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ آج کے یوم آزادی کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ اسے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آزادی بلاشبہ بہت بڑی نعمت ہے اور اس پر خوشی کا اظہار بھی عین فطری ہے لیکن پاکستان میں آزادی کا مطلب ایک تاریخ سے دوسری…

Read More

2 جولائی 2019 کو جیو ٹی وی پر حامد میر کا پروگرام کیپیٹل ٹاک اس وقت بند ہوگیا جب سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو نشر ہی ہوا تھا۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اس انٹرویو کو نشر  نہ کرنے کے حوالے سے کوئی پیشگی ہدایات جاری نہیں کی تھیں تاہم سرکاری عہدیداران کا کہنا تھا کہ اس انٹرویو کو اس لئے روکا گیا کیونکہ سابق صدر زرداری پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات چل رہی تھیں۔ ناقدین کے مطابق اس انٹرویو پر سرکاری بندش پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی سکڑتی ہوئی صورت کی…

Read More

عراق اور شام میں ویسے تو کئی نسلی و مذہبی اقلیتیں بستی ہیں جنہیں پچھلے کچھ عرصے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن سردست ایسے دو طبقات کا ذکر کیا جائے گا جو نہ شدت پسندی کے خلاف منظم فریق تھے اور نہ ان کا اس علاقے میں اب کوئی مستقبل نظر آتا ہے۔ وہ صرف دربدر ہیں۔ ان میں سے ایک گروہ آشوری، سریانی اور کلدانی مسیحیوں کا ہے۔ ان قوموں کا تعلق دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کے ساتھ ہے۔ یہ مسیحیت کو اس کے ابتدائی ادوار میں قبول کرنے والا گروہ خیال کیا…

Read More

بھارت نے ایک صدارتی حکمنامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے۔ اس سے قبل وادی میں بڑے پیمانے پر عسکری اہلکاروں کی اضافی نفری کی تعیناتی کی گئی اور غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔ 2016 سے بھارت نے کشمیر میں جو رویہ اپنایا ہے اس میں بات چیت کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور کشمیریوں کے خلاف مسلسل سخت برتاؤ روا رکھا گیا، لیکن چند دن قبل تک کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ مودی حکومت ایسا بڑا قدم اٹھاسکتی…

Read More

گزشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور 32 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔ اس سے قبل ہفتے کے دن وزیرستان اور بلوچستان میں شدت پسند کاروائیوں کے دوران 10 سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 23 جولائی کو کوئٹہ میں دہشت گردی کی ایک کاروائی میں 4 شہری قتل اور 10 زخمی ہوئے۔ اس کےعلاوہ 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد موت کے گھاٹ اتاردیے گئے۔ دس دنوں کے اندر دہشت گردی کی چار کاروائیوں میں 27 شہری شہید اور 42…

Read More

عثمانی دارالخلافہ ترکی اور یورپی ممالک کے درمیان جغرافیائی قربت کی وجہ سے تاریخ میں دونوں نے ایک دوسرے کا اثر قبول کیا۔  یورپ ایک ثقافتی مرکز کے طور پہ جانا جاتا تھا اس لیے ترک عوام کا اس سے ربط کافی مضبوط تھا۔ اٹھارویں صدی عیسوی سے تبشیر اور استشراق کے اسکول بھی دارالخلافہ میں قائم ہوگئے تھے۔ وہاں مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے یورپی حکام ان کے حقوق کے لیے عثمانی خلفا سے تعلق میں رہتے تھے۔ خلفا بھی جدید اسلحے کے حصول اور اپنے فوجیوں کی تربیت کے لیے ترقی یافتہ پڑوسی ممالک…

Read More

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں 24 جولائی 2019ء بروز بدھ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے مواقع اور ان کے کردار کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب سے نوجوانوں کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے سربراہان، سماجی کارکنان اور صحافیوں نے اظہار خیال کیا۔ سماجی کارکن شفقت منیر نے پاکستان میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا واحد اور درست راستہ یہ کہ نوجوانوں کا ربط سیاسی عمل کے…

Read More

مرزا شہزاد اکبر، انیل مسرت اپنے ایمان کی صفائیاں دے رہے ہیں، لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ ہمارا ختم نبوت پر کامل یقین ہے، سرور کونین کی تقلید ایمان کا حصہ ہے۔ انیل مسرت کہہ رہے ہیں میں سنی العقیدہ ہوں، احرام میں لپٹا بدن اور جالیوں کو چھونے والی تصاویر دکھا رہے ہیں مگر پروپیگنڈہ جاری ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو مسلسل اس پروپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں، فیک تصاویر بنا کر ان لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں، ایک خوف ہے، ہیجان ہے۔ یہ لوگ وضاحتیں دے رہے ہیں اور وضاحتیں کام نہیں کر…

Read More

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں 23جولائی 2019ء  بروز منگل ’’سماجی ہم آہنگی، رواداری اور تعلیم‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود، کالم نگار و دانشور خورشید ندیم، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈائریکٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن رومانہ بشیر، اسلامی یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سربراہ ڈاکٹر عزیز الرحمان، اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج راولپنڈی شاہد انور نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے…

Read More

وزیر اعظم عمران خان خان کا تین روزہ امریکی دورہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ چونکہ دونوں ممالک کے درمیان سردمہری کے کئی اسباب اور پہلو ہیں اس لیے صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل تک میڈیا میں کئی طرح کے مفروضے تواتر سے پیش کیے جاتے رہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل واشنگٹن میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کے ذریعے کانگریس ممبران، میڈیا اور تھنک ٹینکس کو یہ تأثر دینے میں کامیاب رہے کہ وہ پاکستانیوں میں زبردست مقبولیت رکھتے ہیں۔ اس سے وزیراعظم کی ساکھ  کوکسی حد تک تقویت…

Read More