Author: ادارہِ تجزیات

سوموار کی شام نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی کے راہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ آج دوپہر لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھی احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جواب میں بلاول بھٹو نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور مریم نواز نے ان گرفتاریوں کو معاشی سروے اور بجٹ جیسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دیا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے رمضان…

Read More

ایران جیسی باوقار اور پرجوش ریاست 1979کے انقلاب کے بعدسے ایک معما بنی ہوئی ہے۔ اس نے اسلام کو جدید انتظامی وحکومتی ڈھانچے کے طور پر پیش کر کے دنیا کو ششدر کیا ۔ اپنےرجعت پسند نظریات کی برآمدگی کے لیے خطے میں بے چینی کا باعث بنا اور لبنان سے لے کر خلیج تک عسکریت پسند گروہوں کو نمو بخشی اور ان کی مددو معاونت کی۔ اس نے عالمی اقدار کی تحدی کرتے ہوئے مشرق و مغرب کے تمام ممالک کو بوکھلاہٹ کا شکار کیا۔سیاسی و ثقافتی گھٹن، دھمکی آمیز بیان بازی اور اپنے جوہری منصوبے سے متعلق ہٹ…

Read More

مغربی تہذیب سے پہلے مسلم تہذیب علم کا مرکز تھی کیا امریکی طلبہ کو سکول کے نصاب میں عربی اعدادوشمار سیکھنے چاہیئں؟ یہ سوال جو بظاہر ریاضیات کا سوال لگتا ہے، پٹس برگ میں قائم ایک  تحقیقی ادارے سوک سائنس نے حالیہ دنوں میں ایک جائزے کے دوران 3200 امریکی طلبہ سے پوچھا۔ اس کا جواب امریکی طلبہ کے اس رویے کا آئینہ دار تھا جو وہ عرب دنیا کے متعلق رکھتے ہیں۔ 56 فیصد طلبہ نے فی الفور جواب دیا ’نہیں‘۔ 15 فیصد طلبہ نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینا نہیں چاہتے۔ اس سروے کے نتائج…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز  بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر و دہشت گردی سمیت تمام بڑے مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران عمران خان کی طرف سے  بھیجا گیا یہ دوسرا خط ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے دن  شاہ محمود قریشی  بھی انڈین وزیرخارجہ جے شنکر کو ایک مکتوب پیغام ارسال کرچکے ہیں جس میں انہوں نے باہمی احترام اور اعتماد کی فضا…

Read More

فروری 1945 میں یالٹا کانفرنس سے واپسی پر صدر روزویلٹ کےجنگی بحری بیڑے USS Quincy کا رُخ مصر کی جانب موڑ دیا گیا تاکہ امریکی صدر سعودی عرب کے بادشاہ سے ملاقات کرسکیں۔ عبدالعزیز آل سعود جب بیڑے کی طرف روانہ ہوئے تو ان کے ساتھ ایک نجومی  تھا۔ اور ایک زندہ مینڈھا جسے ذبح کرکے وہ صدر کی تازہ بھونے ہوئے گوشت کے ساتھ تواضع کرنا چاہتے تھے۔ روز ویلٹ نے وہاں  عرب میزبان کو پہلی بار آئس کریم اور ہالی وڈ کی فلموں سے متعارف  کرایا۔ یہ ملاقات باہمی مفادات اور سودے کی تھی۔ تیل کے بدلے آل…

Read More

خلیج فارس میں حالیہ دنوں کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی جنگی تنازعے میں تبدیل نہیں ہوگی۔ بہت سی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ایران اور امریکہ دونوں ہی کھلی جنگ نہیں چاہتے۔ ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چند مشیروں سے خفا ہیں جو انہیں ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں جانے پر رضامند کررہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ان کے مشیران کے مشورے خود ان کی اپنی حکمت…

Read More

آج میرانشاہ میں دتہ خیل کے قریب سکیورٹی اہلکاروں اور پشتون تحفظ تحریک کے کارکنوں کے مابین جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور بعض کو حراست میں لیاگیا ہے۔ فائرنگ کے ذمہ داروں کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ یہ اقدام کس کی جانب سے کیا گیا، یہ واقعہ تحریک کے قضیہ میں نیا موڑ ہے جس کے نتائج یقینا ناپسندیدہ ہوں گے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ اور سیاسی عناصر کے کردار کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جو اس مسئلہ کے شروع سے…

Read More

فروری 2013 میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے بطور وفاقی وزیرِ خزانہ استعفیٰ دینے سے چند روز قبل کسی صحافی نے ان کے دورِ وزارت کی کسی نمایاں کامیابی کی بابت ان سے سوال کیا تو انہوں نے جواباً سوال کرتے ہوئے کہا ’’آپ نہیں سمجھتے کہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں پڑے کسی مریض کا خیال رکھنا بھی ایک بڑی کامیابی ہے؟‘‘ ان دنوں وہ اصلاحاتی  جنرل سیلز ٹیکس اور تباہ شدہ کارپوریٹ سیکٹر میں اصلاحات کی وجہ سے شدید  داخلی دباؤ کا سامنا کررہے تھے، اس لیے عالمی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھنا…

Read More

تکنیکی اقدامات کے علاوہ آئندہ چار ہفتوں کے دوران پاکستان کو ان تھک سفارتی کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ وہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے انخلا کے لیے تنظیم کے رکن ممالک سے درکار حمایت حاصل کرسکے۔ (یہ تنظیم عالمی سطح پر دہشتگردی کی مالی معاونت کی نگرانی اور انسداد کے لئے اقدامات کرتی ہے) اعلیٰ سطح کے ایک حکومتی اہلکار نے راقم کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ ورکنگ گروپ اجلاس اورلاندو فلوریڈا میں 16 جون سے 21 جون تک منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس کے دوران اس امر کا تعین کیا جائے…

Read More

15 مئی کو چک شہزاد اسلام آباد سے ایک دس سالہ بچی کو گلی میں کھیلتے ہوئے اٹھایا گیا۔ چار دن تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس کا والد تھانے میں ایف آئی آر  درج کرانے کی کوشش کرتا رہا لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ 19 مئی کو بچی کی نعش ملی جسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔ پاکستان میں ہر روز بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 12 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان میں سے خبر صرف وہی بنتی ہے جس میں زیادتی کے بعد قتل بھی کردیا گیا ہو۔ ایسی خبریں بھی اب…

Read More