چند دن پہلے مبینہ طور پہ ایک ذہنی معذور شہری صلاح الدین ایوبی کو اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ چوری کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کیا۔ ایک دن یہ خبر چلی، اگلے روز لوگوں نے سنا کہ پولیس تحویل میں تشدد کے ذریعے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لاہور میں ایک غیر قانونی نجی ٹارچر سیل بھی دریافت ہوا جسے ایس ایچ او کی سربراہی میں چلایا جارہا تھا۔ وہاں سے بازیاب کرائے جانے والے نوجوانوں میں سے بھی دو کی موت واقع ہوچکی ہے۔ تھانہ کلچر کے خلاف عوام کے مسلسل…
Author: ادارہِ تجزیات
گزشتہ جمعے کو سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کشمیر پر عرب دنیا کے ردعمل پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اُمہ کا تصور خوش فہمی ہے۔ پاکستان کو او آئی سی کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے اختتام کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں بعض خلیجی ممالک کے اقدامات نے پاکستان کے حکومتی وعوامی حلقے میں یکساں مایوسی و ہلچل پیدا کی ہے۔ جس طرح پاکستان میں غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اسی طرح باقی مسلم دنیا میں بھی خلیجی ریاستوں کے ان سربراہان پر تنقید کی گئی۔ لیکن…
پنجاب حکومت سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 140 تک پہنچ گئی ہے۔ فیلڈ سٹاف سروے کے مطابق تحصیل میں یہ بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیاگیا ہے کہ اگر ٹیسٹ کرائے گئے تو ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال سامنے آسکتی ہے۔ اس سے قبل سندھ میں لاڑکانہ کی ایک تحصیل رتو ڈیرو میں جُون تک کے میڈیکل معائنوں میں 707 افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی گئی تھی۔ یواین ایڈز 2019 کی…
گزشتہ روز 23 اگست کو مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے ذیلی شعبے ’’پاکستان ساگا‘‘ کی جانب سے تقسیم انعامات کی ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب کے شروع میں ادارے کے پروجیکٹ مینیجر محمد اسماعیل خان نے پاکستان ساگا کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا، پاکستان ساگا ملک کا پہلا ویڈیو میگزین ہے جس کے ذریعے ان سماجی مسائل کو سامنے لایا جاتا ہے جو مین اسٹریم میڈیا میں زیربحث نہیں آتے۔ رواں سال اِس شعبے کے تحت 120 سے زائد ویڈیوز ریلیز کی گئیں۔ ساگا کے پیکجز بنانے…
شدت پسندی کی مختلف تعریفات کی جاتی ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ فرد جب کوئی اقدام اس احساس کے ساتھ کرے کہ اس کو اپنی ذات کے علاوہ کسی اور کے وجود یا مفاد سے غرض نہ ہو تو یہ شدت پسندی ہے۔ اس تعریف کے مطابق شدت پسندی کا مرکزی محور احساسِ برتری یا بالادستی کی خواہش ہوتا ہے۔ اس احساس و اقدام کو مختلف آئیڈیالوجیز و تصورات تحریک دے سکتے ہیں۔ یہ تعریف اس طور جامع ہے کہ اس کے اندر مذہبی کے ساتھ سیاسی، نسلی یا کوئی اور سماجی نوع کا تشدد اور…
جب غلامی کا ذکر آتا ہے تو ہمارے ذہنوں میں سب سے پہلے طوق، بیڑیاں اور بحر اوقیانوس میں غلاموں سے لدی کشتیوں کا منظر آتا ہے۔ یہ ماضی تھا۔ آج کے جدید دور میں جتنے لوگ غلامی کے شکنجے میں قید ہیں اس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ماہرین کے محتاط اندازوں کے مطابق 15ویں سے 19 ویں صدی کے دوران تقریباََ 13 ملین لوگ اسیر اور غلام بنائے گئے تھے۔ اس کے مقابلے میں آج کا تناسب تین گنا زیادہ ہے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) اور واک فری فاؤنڈیشن کے…
پاکستان تحریک انصاف نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 اپریل کے آخر ی ہفتے میں پیش کیا تھا، جس پر حزب اختلاف اور حاضر کونسلرز نے احتجاج کیا کیونکہ بِل کی تیاری میں کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ اس کی منظوری کی شکل میں حاضر سروس 60 ہزار منتخب کونسلرز اور سربرہان غیرفعال ہوگئے اور حکومت کو ایک سال تک ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا۔ یہ حزب اختلاف اور موجودہ کونسلرز کو منظور نہیں ہے۔ ان کا موقف یہ ہے کہ وہ پانچ سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں لیکن انہیں کام کرنے کا مناسب…
اس وقت الگ الگ سطح پر تین ایسے جائزہ مراحل درپیش ہیں جن میں مرتب کردہ نتائج کی اساس پر اکتوبر کے وسط تک پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ممکنہ انخلا کا فیصلہ ہوگا۔ ایک سینئر حکومتی اہلکار نے روزنامہ ڈان کو بتایا ہے کہ پچھلے دنوں ایشیا پیسیفک گروپ(اے جی پی) جو ایف اے ٹی ایف تنظیم کی علاقائی شاخ ہے، نے آسٹریلیا میں معیشت اور انشورنس سروسز سے متعلقہ تمام اداروں میں پانچ سالہ مشترکہ جائزہ پروگرام کے تحت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کی جانچ کی…
ماہر نفسیات پیٹر گرے کہتے ہیں کہ بچے ماضی کے سخت وپریشان کن حالات کے مقابلے میں آجکل زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ بچے سرد جنگ کے عروج کے زمانے میں بھی اتنے تناؤ کا شکار نہیں ہوتے تھے جتنے اب نظر آتے ہیں۔ جرنل آف ابنارمل سائیکالوجی کی تحقیق کے مطابق 2009 سے 2017 کے درمیان 14 تا 17 برس کی عمر کے بچوں میں ذہنی دباؤ کا تناسب 60 فیصد تک بڑھا ہے، جبکہ 12 تا 13 سال کے بچوں میں 47 فیصد تک اضافہ سامنے آیا ہے۔ وہ بچے اور نوعمر جو خودکشی کے اقدام یا…
پاکستان تحریک انصاف کا حکومت میں ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ٹیکس، سیاحت اور مواصلات سمیت ملک کے کئی شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد جدید اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے گزشتہ سال کو استحکام کے حصول کا اور نئے سال کو تعمیر کا سال قرار دیا۔ موجودہ حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر بعض اصلاحات کے ذکر کے ساتھ ایک رپورٹ تو جاری کی گئی لیکن اس کے ساتھ…
