ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کی طرف سے استنبول کے نومنتخب میئر اکرم امام اوغلو نے ملک میں اپنے بعض فیصلوں کی وجہ سے ہلچل مچادی ہے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی ترکی کی سب سے قدیم سیاسی جماعت ہے۔ اس کی تاسیس کمال اتاترک کی خواہش پر رکھی گئی تھی اور اس کا تشخص سیکولر ہونے کا ہے۔ لیکن اس جماعت کے نامزد فاتح اکرم اوغلو کی کامیابی میں صرف سیکولر طبقے کا ہی ہاتھ نہیں ہے، بلکہ مذہبی حلقے کی ایک بڑی تعداد نے بھی انہیں ووٹ دیا ہے۔ استنبول کے بلدیاتی انتخابات میں انہیں ملنے والے ووٹ میں سے…
Author: ادارہِ تجزیات
پاکستان وزارت صحت کے مطابق ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 215 افراد ڈینگی سے متأثر ہوئے ہیں۔ اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی کُل تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 23 ستمبر کو یہ تعداد 10 ہزار 13 تھی۔ ڈینگی بخار کے نتیجے میں پچیس کے قریب شہری وفات پاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو دن قبل جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں پولیو کے مریض بچوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی وائرس دو ہزار گیارہ سے ہر سال ملک کے مختلف علاقوں میں حملہ آور ہوتا ہے جس…
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ اس دورے کو انہوں نے ’’مشن کشمیر‘‘ کا عنوان دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے دو دنوں میں صدر ٹرمپ سمیت دیگر کئی ممالک کی اہم شخصیات کے سامنے اپنے موقف کو پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان زیادہ مؤثر انداز میں اور بڑے پلیٹ فارم پر دنیا کے سامنے بھارت کے جبر اور کشمیریوں کے حقوق کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگرچہ ردعمل میں سکوت کی کیفیت برقرار ہے…
تقریباََ ایک دہائی قبل، مارچ 2010 میں چنیوٹ میں ہونے والے ایک پولیس تشدد کے واقعے کے بعد اخبارات کئی دنوں تک مسلسل اس پر تبصروں سے بھرے ہوئے ہوتے تھے۔ کچھ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی تذلیل کی گئی۔ یہ سب پولیس اسٹیشن کے سامنے سرعام ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیوز نے عوام میں بے چینی پیدا کی اور وہ سراپا احتجاج بن گئے۔ نتیجے میں سوموٹو ایکشن لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم جاری کیا کہ صوبے میں پولیس کے ماتحت…
’’ڈراؤنا اور دہشت خیز جھٹکا‘‘ یہ الفاظ پینٹاگون نے تب استعمال کیے تھے جب طاقت کے بھرپور اختیار کے ساتھ اس نے صدام حسین کو نشانہ بنایا تھا۔ محض دو صدور کے وقفے کے بعد یہ الفاظ واپس پینٹاگون کی عمارت میں سنائی دیے ہیں۔ لیکن اس بار ڈراؤنا اور دہشت خیز جھٹکا ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرخارجہ مائک پومپیو کو ایران نے دیا ہے۔ واشنگٹن نے نہیں، تہران نے انتہائی پھرتی اور مہارت کے ساتھ کاروائی عمل میں لا کے اپنے دشمن کو چونکا دیا ہے۔ اس سے بڑے دہشت خیز جھٹکے اور خوف کی دھاک کا مظاہرہ کیا ہوسکتا…
بنگلہ دیش جس طرح مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کررہاہے یہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے رول ماڈل ہے۔ مسلم اکثریت رکھنے والا ملک جس کی کُل آبادی 165 ملین ہے یہ 2008 سے سالانہ چھ فیصد سے زائد کی شرح کے ساتھ اپنی معیشت میں بہتری لا رہا ہے۔ گزشتہ سال اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.3 تک پہنچ گئی۔ اس وقت بھی اگرچہ بنگلہ دیش کی 26.5 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک کو ابھی مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن یہ اعدادوشماراس اعتبار سے اطمینان بخش…
گزشتہ روز گھوٹکی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک اسکول کے پرنسپل پر طالب علم نے توہین رسالت کا الزام لگا دیا جس کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور ہندو برادری کے گھروں واملاک کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔ بعد میں چودہ سالہ طالب علم نے اپنے موقف سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غلط بیانی کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایک جلسے میں اپنے بھارتی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ اس…
روایتی مذہبی تفہیم کا متبادل پہلو ایک ایسا ممکن الوجود امر ہے جس کی علامات یورپ میں، بالخصوص جرمنی میں ظاہر ہورہی ہیں۔ جرمنی جہاں پانچ ملین مسلمان بستے ہیں وہاں مسلمان باشندوں و مہاجرین نے ایک ایسی دینی تفہیم کی عملی بنیاد رکھی ہے جو شدت پسندی اور شناخت کے مسئلے سے نمٹتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ برلن کے مغربی علاقے میں واقع ایک چرچ ہے اور آج جمعہ کا دن ہے۔ دو لوگ چرچ کے اندر داخل ہوتے ہیں، دیوار کے ساتھ ایستادہ بڑی سی صلیب کے آگے دبیز پردہ کھڑا کرتے ہیں اور سکون کے ساتھ اس…
انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق پاکستان میں 35 سے 40 فیصد افراد اعصابی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ متأثرہ افراد میں زیادہ تر خواتین ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے اندر بچوں پر بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں۔ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک بچہ بلوغت سے قبل کم ازکم ایک دفعہ شدید ذہنی تناؤ کی حالت سے گزرتا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں لاقانونیت، بے روزگاری، مہنگائی، عدم استحکام اور دیگر کئی طرح کے مسائل کا انبار ہو وہاں ڈپریشن اور ذہنی…
دنیا میں طاقت کے بدلتے توازن، پاکستان پر اس کے اثرات اور کشمیر بحران کے تناظر میں پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے واحد اُمید کی کرن کے طور پر سامنے آتی ہے۔ یہ دنیا میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے بڑا زیرتکمیل پروجیکٹ ہے، تاہم پاکستان میں اس کی فعالیت کے حوالے سے مسلسل سوال اٹھائے جارہے ہیں اور شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سے جڑی توقعات اور وعدوں کا حجم اس قدر وسیع ہے کہ انہیں دیکھتے ہوئے بلامبالغہ حیرت اور اطمینان کا احساس ایک ساتھ جاگزیں ہوتا ہے۔ ابتدائی…
