عام طور پہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام آباد کے گردوپیش میں ماضی کے ایسے کوئی آثار موجود نہیں ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سفرکیا جاسکے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ 59 کی عمر کے اس شہر میں متعدد تاریخی عمارتیں جو اس کے زرخیز عہدرفتہ کا پتہ دیتی ہیں۔ باغ جوگیاں گاؤں میں نوادارات و سنگوارے،اورروات کی حدودمیں ماقبل تاریخ کی انسانی استعمال کی کئی دیگر اشیا دریافت کی جاسکتی ہیں جن سے حجری دور کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ بلکہ اسلام آباد شہر کے اندر بھی چند قدیم عمارتیں موجود ہیں، جن میں راول جھیل مندر،…
Author: ادارہِ تجزیات
آج کراچی سے چلنے والی تیزگام ایکسرپیس لیاقت پور کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہوئی جس میں ستر کے قریب افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔ وزیرریلوے کے مطابق یہ حادثہ گیس سلینڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ پوری دنیا میں ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کے مقابلے میں ریل کے سفر کو محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں صورتحال ایسی نہیں ہے۔ یہاں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوجاتا ہے اور کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے…
دومہینوں کے مختصر عرصے کے دوران یکے بعد دیگرے کرپشن اور معاشی اصلاحات میں عدم توجہی کے باعث عراق اور لبنان میں سخت مظاہروں کا سلسلہ شروع ہواہے۔دونوں ممالک میں اہل تشیع کی آبادیوں والے شہروں کو ہلادینے دینے والے غیرروایتی احتجاج کی لہر سامنے آنے سے خطے میں اپنے رسوخ کو بڑھاوا دینے کا ایرانی طریقہ کار ناکام ثابت ہوا ہے۔عراق ولبنان کی شیعہ کمیونٹی سمجھتی ہے کہ تہران اپنی عسکری اور سیاسی فتوحات کو سماجی اور اقتصادی بہبود کے وژن میں تبدیل کرسکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سادہ لفظوں میں ’مزاحمت کا بیانیہ دسترخوان پر روٹی مہیانہیں کرسکا‘۔…
سٹیون پنکر سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا آپ کے خیال میں وہ کونسا مصنف ہے جس کے وصف میں سب سے زیادہ مبالغہ آرائی کی گئی۔ ہارورڈیونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر نے جواب میں کہا:’فریڈرک نطشے‘۔ انہوں نے مزید کہا، یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ اس فلسفی کے نفسیاتی مریضانہ افکار سے بیسویں اور اکیسویں صدی کی نفرت کی ترجمان جماعتیں اور تحریکیں کیوں متأئر ہوئیں،جن میں فاشسٹ نازی، بالشویک، لبرٹیرینزم، اور آج کی متبادل دایاں بازو(American alt-right) اور نیونازی تحرکیں شامل ہیں۔ پنکر کے مطابق برٹرینڈرسل نے 1945 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب’مغربی فلسفہ کی تاریخ‘…
اقتصادی بحران کے سنگین مرحلے میں صورتحال کا تناظر عام حالات سے کچھ الگ ہوتا ہے۔ بالخصوص جب اس مرحلے میں ایک فیز سے دوسرے فیز کی جانب انتقال ہو رہا ہو تو جلد یا بدیر بہرحال پولیٹیکل اکانومی ہی وہ عنصر ہے جو ابتدائی سطح پر اصلاحاتی عمل کی ہیئت اور اس کا سانچہ تشکیل دیتی ہے۔ داخلی تجارت کی حوصلہ افزا فعالیت کے تقاضے اور اس حوالے سے شہریوں اور سیاسی حلقوں کے دباؤ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان کی اولین ترجیح اقتصادی سسٹم کو پائیدار بنیادوں پر کھڑا…
جامعہ بلوچستان کا پس منظر جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے یہاں مختلف شعبوں میں 10ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔ جن میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آنے والے طلباء و طالبات شامل ہیں۔ جامعہ میں طالبات کے مقابلے میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے ۔بلاشبہ گزشتہ چند سالوں کی محنت سے جامعہ میں تعلیم کا رجحان بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات میں خواتین کو نمائندگی بھی دی گئی ہے جن میں ایڈمن بلاک سرفہرست ہے۔اس ادارے کو صوبے کی ”مدر یونیورسٹی“ بھی کہا جاتا ہے جو کہ ون یونٹ کے…
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ شہریوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ ان کے مطابق اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پہ ہے۔ ملک میں یہ مرض اتنا عام اور خطرناک ہوچکا ہے کہ جرنل آف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق یومیہ 400 افراد جبکہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ افراد اس مرض کے سبب جان کی…
صرف عربی زبان ہی نہیں امریکی سرزمین پر 1492ء کے آس پاس دین اسلام بھی پہنچ چکا تھا، یعنی مارٹن لوتھر کی تحریک کے ظہور سے بھی بیس برس قبل۔ جب یورپین اور امریکی باشندوں کے مابین تعلق کی ابتدا ہوئی تو سب سے پہلے جس زبان میں ان کی بات چیت ہوئی وہ اسلام کی مقدس زبان عربی تھی۔ کرسٹوفر کولمبس نے جب ایشیا کا رخت سفر باندھا تو وہاں کی روایتی عدالتوں میں جس زبان میں گفتگو کی تیاری کی وہ بھی یروشین تجارتی زبان عربی تھی۔ کولمبس کا ترجمان جو ایک ہسپانوی یہودی تھا، نے ہسپانیولا جزیرے…
دُنیا کے متعدد جمہوری ممالک کے طرزعمل سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انہوں نے اپنی ماضی کی تاریخ اور حال سے اسلام اور اس سے متعلقہ ثقافتی ورثے کی بیخ کنی کا تہیہ کر لیا ہے۔ شاید وہ اس ارادے و سعی میں کامیاب تو نہ ہوسکیں گے تاہم ان لاحاصل اقدامات کی وجہ سے جارج آرویل والے منفی نیشنل ازم کی ہیجانی واستحصالی شکل کی ترویج کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا نتیجہ کسی ایک پارٹی یا اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کے سبب ڈیڈلاک کی صورت میں…
آج دنیا میں عالمی یوم تشدد منایا جا رہا ہے۔ 15 جُون 2007 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2 اکتوبر کو عدمِ تشدد کے حوالے سے آگہی پھیلانے کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ یہ تاریخ مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے جو عدمِ تشدد کے فلسفے کے بڑے داعی سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن کتنی عجیب بات ہے کہ آج عدم تشدد کے داعی کہلائے جانے والے کی زمین پر انسانی حقوق کی بھانک ترین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس سال کا دو اکتوبر گاندھی کے ملک میں سب سے زیادہ سوگوار ہے۔ گاندھی نے تقسیم کے…
