سرمایہ دارانہ نظام کے سرکل کے اندر معاشی بہتری اور معیار زندگی بلند کرنے کی خواہش کے زیراثر کی جانے والے ہرنوع کی جدوجہد و مشقت نارمل شمار ہوتی ہے۔ لیکن دیکھا جائے تو یہ سب ایک فردکی ایسی تشکیل نہیں کرتا کہ اس پر ’ترقی پسند‘ کا بامعنی اطلاق کیا جاسکے امریکا اور یورپ کی مرکزی دھارے کی سیاست دو مختلف معاندانہ انواع میں تقسیم ہے۔ ایک طرف قدامت پسند طبقات ہیں جو سامراجیت (imperialism) کے مداح ہیں اور اس کے واپس اِحیاء کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ دوسرا گروہ ترقی پسند لبرل اور سوشلسٹوں کا ہے جنہیں اپنے…
Author: ادارہِ تجزیات
گزشتہ ہفتے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ایک روزہ قومی مشاورت کا اہتمام کیا جس کا عنوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں موجود مشتبہ افراد پر تشدد اور اس کے ذمہ داروں کو حاصل قانونی استثنا تھا۔ اس مشاورت میں ارکان اسمبلی، حقوق انسانی کے کارکنان، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اس دوران حکومت کے لئے قابل عمل سفارشات تجویز کیں۔ اس مشاورت کے دوران شرکاء نے اتفاق کیا کہ ریاست اور سماج دونوں ہی تشدد کے…
دنیا بھرکی جمہوری ریاستیں بھارت پر بے باکانہ اعتماد کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ واشنگٹن ہو یا ٹوکیو، کینبرا ہو یا لندن، ہر ایک بھارت کو چین کے مقابل ایک ناقابلِ تردید قوت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ چین اور بھارت، دونوں ایشیائی ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی ایک ارب سے زائد ہے۔ دنیا بھر کا کوئی بھی دوسرا ملک ایک ارب سے زائد باشندوں پر مشتمل نہیں ہے۔ گذشتہ برس امریکا کے محکمہ دفاع نے اپنی پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل کرتے ہوئےانڈو پیسیفک کمانڈ رکھا ہے: جس سے ایک نیا علاقائی سیاسی نقشہ سامنے آتا ہے جوخطے…
حال ہی میں پاکستا ن کی مسحی برادری کی ایک تنظیم نے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک کی جیلوں میں قید اپنی کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے سخت امتیازی سلوک پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔ پاکستان کے اندراقلیتوں میں سے مسیحی برادری کو ہر شعبے میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک کاسامنا ہوتا ہے۔ اس رویے کا سامنا انہیں جیلوں میں بھی ہے، جہاں ویسے تو تمام قیدی ایک انسانی بحران سے گزرتے ہیں لیکن اس ماحول میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اور زیادہ مشکلات کا سامناہے۔ پنجاب…
کیا وجہ ہے کہ کچھ قومیں آمر اور استبدادی رویوں کے حامل رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کرتی ہیں؟ سینکڑوں سالوں سے فلسفی اور سیاسی امور کے ماہرین اس عقدے کی توجیہ میں خامہ فرسائی کرتے آرہے ہیں کہ ہم کن اسباب کی بنا پر برضا ورغبت اپنا استحصال کرانے پر آمادہ ہوتے ہیں۔ افلاطون پہلا فلسفی تھا جس نے مطلق العنانیت کے مسئلے پر آراء دیں۔ اس نے اپنی کتاب ’Republic‘ میں لکھا ہے کہ ”جمہوری ریاستوں کا مقدر ہے کہ ان کا انجام بالآخر مطلق العنانیت پر ہوتا ہے“۔ افلاطون جمہوریت کا مداح نہیں تھا۔ شاید اس لیے کہ…
گزشتہ شام لاہور میں سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے جمعرات کے دن شہر میں سکولوں کوبند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 580 ریکارڈ کیاگیا جو خطرناک سطح ہے۔ پاکستان میں سموگ اب موسمی مسئلہ بن گیا ہے جو پچھلے چار برسوں سے مسلسل ملک کے بعض شہروں، بالخصوص لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاَثر ہوتا اور شہری زیادہ تعداد میں بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہور کی…
بلوچستان کے قبائلی نظام میں اسلحے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اسلحے کے بغیر قبائلی معاشرے کے اندر، خصوصاََ دوردرازکے علاقوں میں رہائش اختیار کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ قبائلی علاقوں میں اسلحے کو خصوصی حیثیت حاصل ہے، اس کاایک مقصد اپنے قبائلی ہونے کا ثبوت دینا بھی ہے۔ قدیم اسلحہ یہاں افتخار اور شان وشوکت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے آج جدید دور میں بھی قبائل کے اندر پرانے ہتھیار عام دیکھنے کو مل جاتے ہیں، جن میں تیری کلاشن، دو نلی، سیہ تیری، پنچ تیری اور بارہ بور مشہور ہیں۔ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں…
تنظیم کے ترجمان ابوحمزہ نے کہا کہ ’ہم ایسا جواب دیں گے کہ تم بغدادی کے عہد کو یاد کرو گے‘ گزشتہ جمعے کو ایک امریکی کاروائی کے دوران داعش میں خلیفہ سمجھے جانے والی شخصیت ابوبکرالبغدادی کو ہلاک کردیاگیا تھا جس کی تصدیق جماعت کی طرف سے بھی کردی گئی تھی۔ ترجمان ابوحمزہ القرشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابوبکرالبغدادی کو ماردیا گیا ہے اور اُن کی جگہ نئے خلیفہ ابوابراہیم الہاشمی القرشی آئے ہیں۔ اس اعلان کے بعد دنیا کے مختلف حصوں سے داعش کی ذیلی شاخیں سمجھی جانے والی جماعتوں کی طرف سے بیعت کا سلسلہ…
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دو دن قبل جاری کردہ رپورٹ میں دہشت گردی کی معاونت کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے اگرچہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں لیکن کئی معاملات میں ابھی تک خلاموجود ہیں۔ کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کوپوری طرح نہیں روکا جاسکا، بعض جماعتیں جہادی ٹریننگ کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی ذیلی شاخوں کے توسط سے انتخابات میں حصہ بھی لیتی ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا…
آج کی پاپولسٹ قوم پرستی کے عُقدے کی نفسیاتی توجیہ کو سمجھنے کے لیے ہمیں ماضی قریب میں جاکرفرد و سماج، اور تنقیدی شعور وفنطاسیہ(fantasy)کے مابین کی پیچیدہ حرکیات کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ اس جدید سیاسی مظہر کی تفہیم کے لیے سگمنڈ فرائیڈ کی فکری میراث ہماری مدد کرسکتی ہے۔ فرائیڈ کی شہرت ویسے تو جنسی نظریات کے حوالے سے زیادہ ہے،لیکن ضروری نہیں کہ ہم صرف اسی زاویے سے چیزوں کو پرکھیں،کچھ دیر کے لیے آڈیپس کمپلیکس کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔ فرائیڈ کی تھیوری لاشعوری خواہشات اور انا پرغلبہ پانے کے دوطرفہ متحارب عمل کی وضاحت…
