ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج ریس ریلیز کے دوران کہا ہے کہ حکومت نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پختون تحفظ تحریک کے بارے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پی ٹی ایم کو جتنی چھوٹ لینی تھی لے لی۔ اس کا وقت ختم ہوگیا۔ انہوں نے تحریک کے راہنماؤں پر افغانستان اور بھارت کے ساتھ خفیہ رابطوں کا الزام بھی عائد کیا۔ مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے اور اس کے نصاب پر نظرثانی کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔ اگرچہ…
Author: ادارہِ تجزیات
بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے زیراہتمام بیجنگ میں منعقد ہونے والے تین روزہ اجلاس میں چالیس کے قریب ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس کا مقصد چین کی طرف سے منصوبے پر بات چیت، اس کی تشہیر اور اس کے متعلق پائے جانے والے شکوک وشبہات کو دُور کرنا تھا۔ 2017 میں اِس فورم کے تحت ہونے ہولے پہلے اجلاس میں 29 ممالک نے شرکت کی تھی، جبکہ اِس سال یہ تعداد بڑھ کر 37 تک ہوچکی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تحت چین 2013 سے اب تک 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ اور منصوبے…
وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے سے واپس آچکے ہیں۔ یہ دورہ کئی طرح سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا لیکن پاکستان میں اس کے سنجیدہ پہلؤوں پر بہت کم گفتگو کی گئی۔ ایران میں اس کو کس نظر سے دیکھاگیا، وہاں کتنی دلچسپی ظاہر کی گئی۔ یہ جاننے کے لیے چند سیاسی بیانات، اخباری سرخیاں اور صحافیوں کی آراء یہاں پیش کی جاتی ہیں۔ وزیراعظم کے ایران پہنچنے پر ایرانی اخبار ’’آفتاب‘‘ نے لکھا کہ عمران خان کا دورہ پاکستان کی مجبوری ہے۔ جس ملک میں پچیس فیصد شیعہ آبادی بستی ہو اس کے وزیراعظم کا مشہد…
یہ 1970 کی دہائی کے اواخر کی بات ہے جب انڈونیشیا، ملائشیا اور مصر کے اخباروں نے خصوصی ضمیمے شائع کیے جن میں سرورق پر نیل آرمسٹرانگ کے متعلق خبر درج تھی۔ نیل آرمسٹرانگ وہ شہرہ آفاق امریکی خلاباز اور انسانی تاریخ کا پہلا فرد ہے جس نے سال 1969 میں چاند پر چہل قدمی کی۔ خبر یہ تھی کہ آرمسٹرانگ نے اسلا م قبول کرلیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بیان کی گئی تھی کہ اس نے چاند پر آذان کی آواز سنی تھی۔ جے آر ہینسن، جنہوں نے آرمسٹرانگ کے حالات زندگی پر ایک کتاب بعنوان ” فرسٹ…
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع گوادر میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد ’’براس‘‘ نے کچھ بسوں کو روک کر ان میں سے 14 مسافروں کو باہر نکال کے قتل کردیا۔ وزیراعظم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اس میں بھارت ملوث ہے۔ سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس واقعہ کے ذمہ داران کو عبرت کی مثال بنا دیں گے۔ اس واقعہ کے بعد ایک تو سوشل میڈیا پر پنجابی بلوچ کے حوالے سے بحث چھڑی کہ مرنے والے اور مارنے والے کس نسل سے…
ان دنوں ہمارے یہاں کم عمری کی شادی پر گرما گرم مباحثہ ہورہا ہے۔ یہ بحث بیسویں صدی میں بھی بھرپور طور سے ہوتی رہی۔ اس تناظر میں محمد عامر رانا کے سہ ماہی مجلے ’’تجریات‘‘ میں ایک یمنی بچی نجود علی کی دہشتناک زندگی کا معاملہ بیان کیا گیا ہے۔ نجود نے اپنی زندگی کی سر گزشت ایک ایرانی نژاد فرانسیسی خاتون صحافی ڈلفن مینوئے کو سنائی جس نے اسے کاغذ پر تحریر کیا۔ یہ کتاب دنیا کی تیس سے زیا دہ زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اردو میں ابھی یہ قسطوں میں شائع ہو رہی ہے۔ اسے…
پاک بھارت تعلقات میں تنازعے کی بنیاد ریاست جموں کشمیر ہے۔ اس حقیقت کو مزید پیچیدہ بنانے میں دریائے سندھ کے جھگڑے نے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ پاکستان کی تین تہائی آبادی کا انحصار اسی دریا پر ہے جبکہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ دریا بھارت کے زیر قبضہ علاقے سے ہوکر گزرتا ہے۔ دریائے سندھ اور اس کے مختلف معاون دریاؤں کے تنازعے کو 1960 میں عالمی بنک کی ثالثی میں طے کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کا نام سندھ طاس معاہدہ ہے جس پر دونوں ممالک نے دستخط کئے۔ تاہم پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ بھارت…
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے اس ہفتے یکے یعد دیگرے یہ اعلان کیا کہ حکومت ملک میں بہتری لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہماری جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اس لیے اب اسے گھر جانا ہوگا۔ وزیراعظم اور حکومتی وزراء اس پر یہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب سے بھاگنا چاہتی ہے، اس کے قائدین این آر او چاہتے ہیں۔ وہ کامیاب نہیں ہونگے۔ اپوزیشن سے مولانا فضل الرحمان الیکشن کے بعد سے حکومت کے خلاف تحریک چلائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شروع سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی ساتھ…
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر جمعہ کی نماز کے وقت ہونے والے حالیہ حملوں نےعالمی دنیا کی توجہ سفید فام قوم پرستانہ دہشت گردی کی جانب مبذول کروائی ہے، ان حملوں میں 50 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ سفید فام قوم پرستانہ تشدد کا یہ عمل نہ صرف اسلامی دہشت گردی سے مماثل اورعالمی دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے بلکہ یہ سلامتی سے متعلق مسائل کو مہمیز دینے اور القاعدہ و داعش سے کہیں زیادہ مذہبی تنازعات کو تقویت دینے کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔ سفید…
سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔ رواں سال کا دوسرا شمارہ چھپ کر آچکا ہے۔ اس کا اداریہ کالعدم جماعتوں کی قومی دھارے…
