Author: ادارہِ تجزیات

بال ٹمپرنگ اور ریورس سونگنگ سے پہلے عمران خان محض ایک اچھے فاسٹ بالر تھے، تاہم ریورس سونگنگ کے بعد وہ ایک عظیم فاسٹ بالر بن گئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز آئیڈیل سیاست سے کیااورکسی بھی معیار پر پرکھا جائے تو اسی چیز نے انہیں ایک اچھا مگرناکام سیاست دان بنادیا۔ عین اسی لمحے جب انہیں کچھ جانے پہچانے افراد کی جانب سے سیاسی ٹمپرنگ اور سونگنگ کا سبق دیا جارہا تھا،وہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر متمکن ہو گئے۔ جب انگلستان سے انہوں نے اپنے کرکٹ کے سفر کا آغاز کیا تھا تو انہیں معلوم تھا…

Read More

خوشاب خوبصورت پہاڑوں،حسیں آبشاروں کے دلکش نظاروں،اور نظروں کو خیرہ کردینے والی وادیوں کی سر زمین ہے۔ شیر شاہ سوری کا گزر یہاں سے ہوا تو چشمے کا ٹھنڈا پانی پی کر بے ساختہ اس کے لبوں سے خوش آب جیسے الفاظ نکلے تب سے اس کا نام خوشاب ہے۔ برس گزرے گنجیال کے سید پیر اصغر علی شاہ ؒکی محبت خوشاب لے گئی، تب وہ درویش بقید حیات تھے۔ سید اصغر علی شاہ گیلانی ؒ کے ساتھ اس ملاقات میں یہ بھی عجیب اتفاق تھا کہ اس روز سرائیکی وسیب کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والے عطااللہ…

Read More

پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام طبقوں بالخصوص سول ملٹری مکالمے کی اشد ضرورت ہے ،ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام طبقوں بالخصوص سول ملٹری مکالمے کی اشد ضرورت ہے ،ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے ،باہمی گفتگو کے ذریعے اختلافات کو زیرِ بحث لاکرہی کسی اتفاقِ رائے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ہمیں مذہب ا و ریاست سے متعلق ریاستی اور عوامی سطح پر موجود تفریق…

Read More

اپنی نوعیت کے پہلے قومی سطح کے مکالمے کا انعقاد ہوٹل مارگہ اسلام آباد میں عمل میں لایا جائے گا۔ مکالماتی پروگرام سے مختلف قومی وسیاسی رہنما، صحافی، تجزیہ کار اور سابق سفیر خطاب کریں گے۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 26جنوری کو”مکالمہ پاکستان 2019“ کے عنوان سے قومی سطح کا پہلا مکالماتی پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے۔ ہوٹل مارگہ، اسلام آباد مین  منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملکی سیاست میں پارلیمانی کردار، مذہب وریاست کے باہمی تعلق، ہمسایوں سے تعلقات، شناخت اور قومی یکجہتی جیسے متنوع عنوانات زیرِ بحث لائے جائیں گے۔…

Read More

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے شہرت رکھنے والا کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ یا سی ٹی ڈی پنجاب کیا کبھی ساہیوال جیسے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن سکتا تھا؟ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قائم کیے جانے والے اس ادارے کے قیام اور موجودہ شکل تک پہنچنے میں اس کے ارتقا پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے امکانات ہمیشہ سے موجود تھے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کو سمجھنے کے لیے ساہیوال کے واقعے کے پس منظر میں سی ٹی ڈی کے قیام کی وجوہات، اس کے پاس موجود اختیارات، اس…

Read More

یہ فروری 2018 تھا ،جب میں اپنی زندگی میں پہلی بار اپنے آبا کی سرزمین پاکستانی پنجاب میں آئی تھی۔50 کے پیٹے میں جانے سے پہلے میرے لیے میری ماں دھرتی کو دیکھنا میری خوش قسمتی تھی۔یہ وہ زمین ہے جسےبٹوارے کے بعد صرف ایک بار  دیکھنے کی چاہت آنکھوں میں لیے میرے اجداد دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بٹوراے کے وہ تلخ اور بے رحم  ایام جب وہ اپنی زندگی بھر کی  جمع پونجی تج کر ایک قافلے کے ہمراہ اپنی دھرم مٹی سے کوسوں دور چلے گئے تھے۔ میں نے یہ تہیہ کر لیا تھاکہ میرے آبا نے جن…

Read More

افغانستان سے فوجی انخلاء کے لگ بھگ 30 سال کے بعد روس نے رواں مہینے کے اوائل میں ایک امن کانفرنس بلائی جس میں 12 ممالک بشمول طالبان کے ایک وفد کے شریک تھے ۔ اگرچہ افغان صدر اشرف غنی  کی جانب سے کسی سرکاری وفد کو اس کانفرنس میں نہیں بھیجا گیا تاہم اعلیٰ سطح کی امن کونسل جو کہ مسلح جہادیوں سے مذاکرات کی ذمہ دار ہے، اس کے ایک اہلکار کو اس کانفرنس میں بھیجا گیا ۔ روس گزشتہ کچھ سالوں سے  وسیع مشرق وسطیٰ میں لیبیا سے لے کر جنوب وسط ایشیاء میں افغانستان تک کے علاقوں…

Read More

مرتبہ : شفیق منصور، حذیفہ مسعود ۱۶ دسمبر۲۰۱۸ء بروز بدھ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس ا سٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مکالماتی سیمینار بعنوان ”پاکستان میں مسلکی حرکیات کی تفہیم“کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ ممتازعلمی شخصیات نے شرکت کی۔ تعارفی نشست کا آغاز پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے سینئر ریسرچرصفدر سیال نے کیا۔انہوں نے سیمینار کے مقاصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مسلکی یا فرقہ وارانہ حرکیات کو سمجھنے اور اس کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت اگرچہ ہر جگہ ہے لیکن ہمارے ملک کے منظرنامے…

Read More

پاکستان اپنی تاریخ میں ایک بار پھر مذہب اور سیاست کے درمیان تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے ۔ اپنے پہلے سو دن میں پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک مرحلے پر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کسی بھی غلط یا پریشانی میں وزیر اعظم عمران خان اپنے مبہم مگر عظیم منصوبے کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ریاست ِ مدینہ کی طرز پر بدل دیں  گے ۔  وہ یہ جملہ ایک سہارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، بجائے اس کے کہ وہ اس مملکت ِ خداداد کے آئینی اور انتظامی بندوبست…

Read More

آسیہ بی بی ایک مسیحی خاتون ہیں جن پر  جون ۲۰۰۹میں کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین نے الزام لگایا تھا  کہ انہوں نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی تھی ۔جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی ۔اس سزا کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں  کی گئی مگر وہاں یہ سزا برقرار رکھی گئی تھی ۔اس دوران گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو بھی اسی کیس کے تناظر میں قتل کیا گیا ۔ اس کیس کی بنیاد پر اٹھنے والی تحریکوں سے ملک کی سیاست و سماج پر گہرے اثرات مرتب…

Read More