[جان رچرڈ آئی کول امریکی ماہرِ تعلیم اور تجزیہ کار ہیں۔ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے معاملات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ آج کل عالمی افق پر امریکا ایران جنگ کے ممکنہ خطرے کا بہت چرچا ہے اور دنیا بھر کے اخبارات اور ذرائع ابلاغ اس کے امکانات و نتائج اور اس کے مضمرات کو موضوعِ بحث بنائے ہوئے ہیں، اگرچہ ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکا اور ایران کے مابین یہ لفظی جنگ اور سیاسی تناؤ معمول کا حصہ ہے لیکن صدر ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے دوران اور جان بولٹن جیسے معروف ایران مخالف سفارت کار کو…
Author: ادارہِ تجزیات
نسل پرستی ہر جگہ ایک جیسی نہیں ہے۔ وہ عوامل جو نسل پرستی کی عمارت تعمیر کرتے ہیں وہ زمانی اور مکانی تفاوت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ نسل پرستی کی کوئی ایک وجہ یا وہ کسی ایک علاقے تک محدود نہیں ہوتی۔ تاہم ایک امر جو طے شدہ ہے وہ یہ ہے کہ نسل پرستی ساختیاتی ہوتی ہے۔ اسے کسی نسل کی بنیاد پر فضیلت حاصل ہونے کے تصور تک محدود نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے کسی انفرادی یا گروہی اجتماعی رویے تک پابند کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی ایک…
پچھلے دو دنوں کے اندر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے مہنگائی میں اضافے اور معاشی حالت کی خرابی کے سبب عید کے بعد ملک میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے۔ گزشتۃ رات مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے مابین بھی ملاقات ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرکے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ جبکہ ان خبروں کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کرلے۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سخت مشکل کا سامنا…
آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کا عالمی دن انتہائی عزت وتکریم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے اپنے انداز میں ماؤں سے لگاؤ کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی اپنی ماؤں کے ساتھ تصاویر لگا رہے ہیں، بعض اشعار کی صورت ان سے محبت ظاہر کر رہے ہیں اور کچھ اپنی زندگی کے تجربات وواقعات بیان کرکے ان عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کو نصیحت بھی کی جارہی ہے کہ زندگی کی مصروفیات میں…
اگرچہ عالمی سطح پر جہادی عناصر کے ظہور سے سعودی عرب کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے تاہم عشروں تک سنی مسلمانوں میں ٹھیٹھ قدامت پسندانہ مذہبی تصورات کے فروغ کی غرض سے بین الاقوامی سطح کی مالی معاونت کی بنا پر اسے مسلم حلقوں میں بنیاد پرستانہ رجحانات کی نشو ونماکے لیے زمین ہموار کرنےکا ذمہ دار تصور کیا جاتا ہے۔ تہذیبی نرگسیت (Civilizationalism) کا معاملہ بھی بعینہ یہی ہے۔ عدمِ برداشت کی نفسیات کا حامل جہادازم جس کا محض ایک مظہر ہے، جبکہ ہندوازم، بدھ ازم اور مسیحی مبشریت بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ تہذیبی…
گزشتہ کئی دنوں سے وزیراعظم کی کابینہ اور بیوروکریسی میں رد و بدل کا سلسلہ جاری ہے۔ جن نئے لوگوں کو اہم عہدوں کے قلمدان سونپے جارہے ہیں ان میں کچھ غیرمنتخب افرد بھی شامل ہیں جس پر اپوزیشن تنقید کر رہی ہے اور آج تحریک انصاف کے پالیمانی اجلاس میں بعض حکومتی نمائندوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان غیرمنتخب افسران میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر کے نام نمایاں ہیں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک و چیئرمین ایف بی آر اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے تھے۔ کہا…
آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل وین جس پر پنجاب ایلیٹ کمانڈوز کے اہلکار سوار تھے کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا۔ بم ڈسپوزل اہلکاروں کے مطابق دھماکہ خیز مواد 7 کلو گرام وزنی تھا۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی عمارات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور نے کیا۔ حملہ آور نے پولیس کی…
آج آزادیِ صحافت کاعالمی دن ہے۔ پوری دنیا میں جہاں ایک جانب آمرانہ طرزِ حکومت عروج پارہا ہے تو دوسری جانب مصنوعی طرز جمہوری ممالک میں کم ازکم اتنا تو لازم ہے کہ وہاں صحافیوں کے اس کردار کو سراہا جائے کہ وہ عوامی مفاد میں سوال اٹھا سکیں۔ دنیا بھر کے صحافتی حلقوں نے رواں سال کو برمحل طور پر ’’صحافت برائے جمہوریت:دروغ گوئی کے عہد میں انتخابات اور صحافت کا تعلق‘‘ کے نعرے سے منسوب کیا ہے۔ جب صحافیوں کو عوام کا دشمن قرار دیا جانے لگے تو آگاہ رہیے کہ یہ وقت خطرے کا ہے۔ ایک آزاد…
تامل ناڈو کے دو مبلغین سری لنکا گئے۔ ایک کو پولیس نے دھرلیا اور دوسرے کو بےدخل کردیا گیا۔ ایسٹر کے اتوار کو ہوئے بم دھماکوں میں جس میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد تامل ناڈو کی توحید جماعت کو سری لنکا کے مسلمانوں میں اپنے نظریات کے پرچار کرنے پر کڑی نگرانی کا سامنا ہے۔ چند سال پہلے تامل ناڈو کی توحید جماعت سے تعلق رکھنے والے دو مبلغین نے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم اجتماعات میں خالص توحید کے نظریات کا پرچار کیا۔ تاہم مقامی مسلمانوں نے اس معاملے کو پسند نہیں…
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کل مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب اکبرالدین نے اِس پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو اپنے ملک کے لیے بہت بڑی فتح سے تعبیر کیا۔ مولانا مسعود اظہر کو 2008 سے امریکا کی طرف سے اور 2016 سے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بلیک لسٹ کرانے کے لیے کوشش کی جارہی تھی لیکن چین کے وِیٹو کرنے کی وجہ سے اب تک کامیابی نہ ہوسکی تھی۔ انڈیا میں اب چین کے پیچھے ہٹنے…
