Author: ادارہِ تجزیات

سعودی ولی عہد کو قطر محاصرے کے متعلق یہ بات سمجھنے میں تین برس لگ گئے جس کا ہم میں سے کئیوں نے محاصرے کے ابتدائی چند دنوں میں اندازہ کر لیا تھا۔ اور وہ یہ کہ قطر محاصرہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔ ایک آزاد پڑوسی کی آواز کو دبانے کا منصوبہ تب ہی ناکام ہوگیا تھا جب اُس وقت کے امریکی ڈیفینس سیکرٹری جیمس میٹس اور سٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹیلرسن کو یہ علم ہوا تھا کہ خلیجی اتحاد قطر کی طرف پیش قدمی کرسکتا ہے اور یہ دونوں شخصیات اس ممکنہ اقدام کے آڑے آ گئی تھیں۔ وقت گزرنے…

Read More

دو دن قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک کوئلے کی کان میں ہزار برادری سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو بے دردی قتل کردیا گیا تھا۔ مقتولین کے ورثاء میتوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ان کے پاس آکر ان سے بات کریں اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ہزارہ برادری کے دس جنازے ایک بار پھر سڑک پر پڑے ہیں اور وہ سخت تکلیف میں ہیں۔ ہزارہ اپنی جان کے تحفظ کی یقین دہانی اور اس کے لیے عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ ان کی دادرسی…

Read More

گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے ایک طالبعلم پر گولیاں چلائیں جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، پولیس میں کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔‘ جبکہ مقتول نوجوان کے والد نے مقدمے کی درخواست جمع کراتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ایک روز قبل اس کے بیٹے کا پولیس سے جھگڑا ہوا تھا تو انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اسے مزہ چکھائیں گے۔ یہ واقعہ بلاشبہ سفاکیت کی بدترین…

Read More

2020ء ساری دنیا کے انسانوں کے لیے ایک مشکل ترین سال رہا۔ اس برس میں خطرناک وائرس کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا میں تیز رفتار تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ریاستیں اور معاشرے انتظامی وذہنی طور پہ تیار نہیں تھے۔ مگر بقاء کی جدوجہد میں انسانوں نے بہت سے نئے طرزعمل اپنائے اور مستقبل کے لیے کئی سبق سیکھے۔ اب جبکہ یہ برس بیت گیا ہے تو امید پیدا ہوئی ہے کہ زندگی اب رفتہ رفتہ معمول پر آجائے گی۔ دنیا کے لیے 2021ء میں سب سے حوصلہ افزا چیز کورونا وائرس کی ویکسین…

Read More

گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈا داؤد شاہ کے گاؤں میں واقع ہندو برادری کی تاریخی سمادھی اور مندر کو مقامی افراد کے ایک ہجوم نے دھاوا بول کر منہدم کردیا۔ یہ اقدام مندر کی توسیع کے خلاف اٹھایا گیا جو پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے کرائی جا رہی تھی۔ پچھلے تین ماہ کے دورا ہندوؤں کی عبادتگاہوں پر حملہ کیے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ضلع بدین کے علاقے کڑیو گھنور…

Read More

مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ سماجی ہم آہنگی کیا ہے البتہ یہ معلوم ہے کہ ہر بچے کا ایک خاندان ہوتا ہے جس میں وہ پیدا ہوتا ہے، پرورش کے دوران اس کی شخصیت کی تشکیل ہوتی ہے، روزمرہ جملوں سے مانوس ہوتا ہے، شناختیں پختہ ہونے لگتی ہیں اور جوں جوں وہ بڑا ہوتا ہے وہاں کی ہر شے کا ایک مخصوص خاکہ اس کے ذہن میں مرتب ہوچکا ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سماجی ہم آہنگی گھر سے آتی ہے۔ میں نے ہوش سنبھالتے ہی جس ماحول میں خود کو پایا وہاں کئی طرح کے لوگ…

Read More

رائےسازی کا اولین و حقیقی وسیلہ کمیونیکیشن اور انسانوں کے مابین باہم بات چیت کا عمل ہے۔ اس تناظر میں رائے سازی ایک انفرادی عمل بھی ہوسکتا ہے، طبقاتی بھی اور یہ ادارہ جاتی شکل میں بھی ہوسکتا ہے۔ جب بھی افراد ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں تو اس دوران ان کا اصل مقصود دوسرے کو متأثر(influence) کرنا ہوتا ہے کہ وہ راست ہے اور اس کی بات کو قبول کیا جائے۔ تاہم کمیونیکیشن، ابلاغ اور اس کے نتیجے میں رائے سازی کی سعی میں اصل عنصر دلیل اور شعور کا ہوتا ہے۔ ایسے میں رائے سازی ایک آزادانہ…

Read More

آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یومِ پیدائش منایا جارہا ہے۔ قائد اعظم آج کے دن 25 دسمبر 1976ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک پرامن و بے خوف زندگی کے حصول کی خاطر سیاسی و قانونی جدوجہد کی اور انہیں ایک آزاد ملک دلانے میں کامیاب ہوئے، جس کی وجہ سے ساری قوم ان کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ بابائے قوم نے شدید مایوسی اور خدشات سے گھرے وقت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے امید کی روشنی فروزاں کی اور انتہائی ناروا حالات…

Read More

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں 2017ء کی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں مردم شماری کے نتائج مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ صوبوں کے اتفاق رائے سے نتائج سامنے آسکیں۔ کابینہ کے نتائج جاری کرنے کے فیصلے پر ایم کیو ایم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عالمی قوانین کے مطابق مردم شماری مکمل ہونے کے بعد 30 دنوں میں نتائج کے آڈٹ کراکے انہیں منظرعام پر لانا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں مشترکہ مفادات کونسل سے آڈٹ کا…

Read More

پچھلے کچھ عرصے کے دوران اسرائیلی حکام بشمول خلیجی ریاستوں، مراکش اور سوڈان کے دیگر عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی استواری کے لیے کوششیں کرتے نظر آئے ہیں۔ یہ وہ ریاستیں ہیں کہ انہیں بھی اب یہ محسوس ہوا ہے کہ ایران کے برعکس، اسرائیل ان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔ اس سے سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل دکھائی دی ہے کیونکہ ان ملکوں نے بظاہر اسرائیل کے ساتھ اب تک اس لیے تعلقات ترک کیے رکھے تھے کہ وہ فلسطینوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب افسانوی حقیقتیں ہیں، کیونکہ ماضی میں عرب…

Read More