Author: ادارہِ تجزیات

گزشتہ روز 17 فروری کو پاکستان کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 13 شہری جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ وہ تعداد ہے جو بڑے شہروں کی بڑی شاہراہوں پر ہونے والے واقعات میں میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ملک میں ٹریفک حادثات سیاسی و سماجی ترجیحات میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے اعدادوشمار کا ایک ٹھوس اور جامع نظام موجود نہیں ہے، اس لیے ممکنہ طور پہ ایسے حادثات کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 30 ہزار کے لگ بھگ افراد کی…

Read More

پاکستان میں رہتے ہوئے معتدل یا جدیدیت پسند پرامن زنذگی گزارنے کے خواب کو حقیقت سے دور ایک تخیلاتی مفروضہ کہا جاسکتا ہے۔ بدقسمتی سے تاریخ نے یہی ثابت کیا ہے۔ پاکستان شاید دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جو نظریاتی بنیاد پر بنایا گیا۔ ایک نظریہ جس کی اساس پر اُس وقت بانیان نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا تھا۔ سرسید احمد خان، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، یہ قائدین بذات خود جدیدیت پسند مسلمان تھے۔ یہ برصغیر کے مسلمانوں کی خاطر ترقی کے خواب کو لے کر آگے بڑھے…

Read More

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار اور مصنوعات کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ’پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن‘ نے گزشتہ روز جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال ملک میں کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے سال کپاس کی کاشت سے 8.487 ملین گانٹھیں حاصل ہوئی تھیں، جبکہ اِس سال 5.571 ملین گانٹھیں حاصل ہوپائی ہیں۔ ماضی قریب تک پاکستان دنیا میں کپاس کی اچھی اور معیاری کاشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایک نمایاں ملک تھا۔ کپاس کی زراعت اس کے اقتصادی ڈھانچے کا اہم ترین جزو…

Read More

گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عربی زبان کو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے لیے بل پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا۔ اب پہلی سے پانچوں جماعت تک عربی زبان، جبکہ چھٹی سے گیارھویں جماعت تک بچوں کو عربی گرامر پڑھائی جائے گی۔ سینٹ کے ممبران نے عربی زبان پڑھانے کی وجوہات یہ بیان کیں کہ ملک میں مسائل اور بدامنی کی ایک وجہ مذہب اور اسلامی تعلیمات سے صحیح آشنائی نہ ہونا ہے، عربی زبان سیکھنے سے یہ کمی دور ہوگی۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہمیں اپنی آخرت…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے بنیادی مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہاں طویل المیعاد منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔ ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر پانچ سال بعد انتخابات کرانے کی ضرورت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کا محور یہ ہوتا ہے کہ ان کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ ہر پانچ سال بعد انتخابات کا ہونا ایک ’المیہ‘ رہا ہے، کیونکہ یہ عمل حکومتوں کے لیے کئی سال آگے سوچنے میں بڑی رکاوٹ بنا ہے۔ انہوں نے اس پر چین…

Read More

آج سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے رہائی کے سابقہ حکم کو کالعدم قرارد دینے کے لیے دائر کردہ اپیل کو مسترد کرتے ہوئے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم عمرشیخ کی فوری رہائی کا فیصلہ سنایا ہے۔ 2002ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے صحافی ڈینیل پرل کو اغوا کے بعد قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی، جس پر اپیل کا فیصلہ اپریل 2020ء میں سنایاگیا تھا، اس میں سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے سات سال قید کی سزا…

Read More

22 دسمبر2020ء کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ خدمات کی تقریبِ جشن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے خطاب کیا، یہ گفتگو آن لائن تھی مگر ان کی بات کوپورے ملک میں بہت اہتمام سے سنا گیا۔ مقتدر حکومتی جماعت بی جے پی  کےایک طویل عرصے سے ملک میں بسنے والے 200ملین آبادی کے حامل مسلم شہریوں کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں اور اس پر الزام ہے کہ حکومت بننے کے بعد اس نے مسلم مخالف ماحول کو گرمایا ہے اور کھلے عام مذہبی منافرت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ تاہم مودی کا ہمیشہ یہ کہنا…

Read More

آج دوپہر کو جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا میں وزیراعظم عمران خان نے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے نوجوانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ یہاں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے جو آج سے بحال کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ خدشہ موجود تھا کہ انٹرنیٹ سروس کو عسکریت پسند کاروائیوں کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں اس لیے اسے بحال کرنے میں پس وپیش سے کام لیا جا رہا تھا، تاہم اب سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ…

Read More

جارج اورویل (اصل نام ایرک آرتھر بلیئر) 1903ء میں برطانوی استعمار کے عہد میں انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔ مالی لحاظ سے اورویل متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی پرورش کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب وہ ایٹن کالج میں داخل ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ وہاں موجود دوسرے لڑکوں کے مقابلے میں ان کا کنبہ کتنا غریب تھا۔ ان کا خاندان یونیورسٹی کے اخراجات برداشت کرنے کا متحمل نہیں تھا، اس لیے اورویل نے امپیریل پولیس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا جو عام انڈین پولیس سے بہتر درجے کی تھی۔…

Read More

شیخ الازہر احمد الطیب نے جامعہ ازہر کے فقہی تحقیقی مجلے میں شائع شدہ اپنے حالیہ مضمون میں کہا ہے کہ مسلم دنیا کو چاہیے کہ وہ فقہ کی زبان سے اقلیتوں کے لیے ’ذمی‘ کی اصطلاح کے استعمال کو ختم کردے۔ ان کے مطابق علماء درس و تدریس میں بھی مذہبی اقلیت کے لیے برابر کے شہری ہونے کی فکر کو رائج کریں، اسے ذمی کی بجائے شہری کہا جائے۔ معتدل مذہبی فکر کے حامل علماء نے شیخ الازہر کی رائے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ مسلم ممالک کے اندر اب روزمرہ میں مذہبی اقلیتوں کے…

Read More