Author: ادارہِ تجزیات

اردو بازار کراچی کی پہچان ہے اور اردو بازار کے رجحانات شہر کے معاشرتی حالات کو بیان کرتے ہیں۔ اردو بازار میں تبدیلی معاشرے اور اس کے اداروں کی تبدیلی کا اشاریہ ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ادارہ جاتی تباہی اردو بازار کے موجودہ بحرانوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ قارئین کی تعداد میں کمی ہمارے معاشرے کی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان میں تعلیم کی تاریخ میں اردو بازار ایک ایسی جگہ ہے جسے نظرانداز کیا گیا ہے، اس کیس اسٹڈی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ بازار ہمارے معاشرے اور تعلیمی نظام کی صورت حال کا ایک بڑا اشاریہ ہے۔ یہ مطالعے کے رجحانات، لوگوں کی ترجیحات اور معاشرے کی مشترک روش کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بین الثقافتی ہم آہنگی کا مقام ہوا کرتا تھا، جو پورے شہر میں پھیلا ہوا تھا اور ملک کے مختلف حصوں کو جوڑتا تھا۔ کتابوں کی جگہ درسی کتابوں نے لے لی ہے تو اس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ یہ نہ صرف معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور معاشرتی انتشار کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ ایک مضبوط تعلیمی نظام کا مطالبہ کرتا ہے جو معاشرتی زوال کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ (مدیر)

Read More

پاکستان میں غیرمسلم اقلیتوں کے مسائل و حقوق کے حوالے سے ہمیشہ ایک مخدوش  صورتحال رہی ہے۔یہ مسائل آئینی و قانونی سے زیادہ عملی قسم کے ہیں جن کے پس منظر میں بنیادی طور پہ سماجی اور مذہبی تعامل کی غیراطمینان بخش کیفیت کے اثرات ہیں جبکہ اس کے ساتھ ریاست کا رویہ بھی ایسا گومگو کا رہا ہے جس نے مسئلے کی سنجیدگی میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے۔اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کسی ایک جہت سے نہیں ہیں اس لیے وہ ہمیشہ غیریقینی صورتحال کا شکار رہتی ہیں۔ان کا مسئلہ صرف تعلیم، صحت اور ملازمت کے شعبوں میں امتیازی سلوک…

Read More

عصر حاضر میں مسلم دنیا اور اسلام کے حوالے ایک خاص قسم کا نقطہ نظر پایا جاتا ہے جس میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ مسلمان ایک غیرروادار تہذیب کے حامل لوگ ہیں اور جدید عہد میں دنیا کے ساتھ ہمقدڈم ہوکر نہیں چل سکتے۔ مسلمانوں اور ان کے مذہب کے بارے میں اس سوچ کی وجہ ’جہاد‘ کی روایتی تفہیم ہے۔ بدقسمتی سے خود عالمِ اسلام میں بھی عملاََ جہاد کو تشدد کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔نائن الیون کے بعد کی صورتحال ،پھر داعش کے ظہور نے اس تصور کو مزید پختہ کردیا کہ جہاد کا مطلب تشدد اور قتل وغارت ہے۔ایسے مسلم دنیا کی کچھ اہل علم شخصیات نے جہاد کی درست درست تفہیم کے لیے کتب تصنیف کیں۔ان میں سے ایک نام ڈاکٹر یوسف قرضاوی کا بھی ہے۔وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی رہنما ہیں ۔ان کی کتاب ’فقہ الجہاد‘ اس موضع پر اہم کتاب سمجھی جاتی ہے۔قطر میں مقیم تدریسی خدمات انجام دینے والے صاحب علم عاطف ہاشمی نے اس کتاب کا ترجمہ کیا ہے جو قسط وار پیش کیا جاتاہے۔(مدیر)

Read More

معروف تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معاشرے میں مذہبی رواداری اور امن کے لئے آزادانہ اظہار رائے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ورکشاپ کا انعقاد پاکستان میں تحقیق اور سلامتی پر کام کرنے والے کے معروف تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ ورکشاپ میں لاہور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ اور قصور سمیت گرد و نواح کی جامعات کے اسی سے زائد طالبات اور طلبہ نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے دوران معروف اسکالرز ،…

Read More

پچھلے دنوں ڈسکہ میں خواتین کے ایک کالج کے سامنے واقع چوک پر مجسمہ نصب کیا گیا تھا جس میں ایک بچی کتابوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے ہاتھ کتاب پر رکھے ہوئے ہے، اور ساتھ ایک استاد ہے جس نے بچی کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ اس مجسمے کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے توڑ دیا۔ اس میں بچی کا سر کاٹا گیا اور استاد کے ہاتھ توڑ دیے گئے۔ ڈسکہ کے چوک پر ایستادہ کیا گیا مجسمہ ملک میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کی بطور ایک علامتی نشان کے شاید اس نوع کی پہلی ایسی…

Read More

رات کے اوقات میں تین چار مرتبہ ایسا ہوجاتا تھا کہ شدید درد کی وجہ سے وہ لڑکا نیند سے بیدار ہوجاتا۔ مستقبل میں دبئی کا حاکم بننے والا نوعمر لڑکا شاید اپنے صحرائی خیمے میں اکیلا ہوتا تھا جو بارہا بچھوؤں کے ڈسنے سے اٹھنا پڑتا۔ اسے جلد ہی علم ہوگیا کہ یہ اتفاقیہ نہیں ہو رہا تھا۔ ایک قبائلی بزرگ آٹھ سالہ لڑکے کے بستر پر اس کے سونے سے قبل بچھو ڈال دیتا تھا۔ تاکہ اسے ایک تو صحرا میں بقا اور زندگی گزارنے کا سبق ملے کہ سونے سے قبل کبھی بھی اپنے بستر اور خیمے…

Read More

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے سدباب کے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’فنانشل ایکشن ٹاسک فورس‘ نے اپنے تین روزہ اجلاس کی تکمیل کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان جُون 2021ء تک بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔ اگرچہ تنظیم کے صدر کی جانب سے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا، تاہم بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کی جانب سے پیش کی گئیں 27 تجاویز میں سے 3 پر مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا…

Read More

20ویں صدی کے اوائل میں برطانوی حکومت نے جب پنجاب اور اُس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبہ (خیبرپختونخوا) میں اردو زبان کے نفاذ کا عزم کیا تھا تو تب اس حوالے سے برطانوی افسران کے مابین خطوط کے ذریعے کافی بحث ہوئی تھی۔ یہ ساری بات چیت اور بحثیں چوہدری محمد رفیق کی کتاب ’پنجاب میں اردو کا نفاذ‘ میں شائع ہوچکی ہیں۔ سر جیمز ولسن (1926-1853ء) جو اس وقت شاہ پور (موجودہ سرگودھا) کے ڈپٹی کشمنر تھے انہوں نے اپنے ایک خط میں لکھا تھا کہ ’’اگر اس زبان کو مسلط کرنے کا مقصد خواندگی کے تناسب میں…

Read More

گزشتہ روز پیر کی صبح خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں چار رضاکار خواتین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ خبروں کے مطابق ان خواتین کا تعلق ایک غیرسرکاری تنظیم سے تھا جو علاقے میں خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے ایک منصوبے پر اپنی خدمات پیش کر رہی تھیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کچھ عرصے سے یہ اطلاعات تسلسل کے کے موصول ہو رہی ہیں کہ وہاں عسکریت پسند ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں اور ان کی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے، بالخصوص ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مختلف کاروائیوں میں…

Read More

گزشتہ روز سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران تحصیل ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل کراچی کے ضمنی انتخابات کے دوران بھی مختلف پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی، تلخ کلامی اور کشیدگی دیکھنے میں آئی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ پاکستان میں انتخابات کے وقت ناخوشگوار واقعات کا پیش آنا غیرمتوقع نہیں ہوتا، تاہم چند نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کا ہونا، جانوں کا ضیاع اور کارکنوں کے درمیان کشیدگی کا بڑھنا ثابت کرتا ہے کہ انتظامی نااہلی…

Read More