قومی ہم آہنگی محدود تصوارت کے خول میں پروان نہیں چڑھائی جاسکتی، اس کے لیے آزادانہ فکر کو راہ دینے اور ماضی و حال کی تاریخ کے حوالوں سے لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاریخ سماج کی شخصیت سازی میں ایک بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے بارے میں مکمل طور پہ من گھڑت تصورات کی تشکیل سماج کو کمزور اور کھوکھلا بنا دیتی ہے۔ جب پاکستان اور تاریخ کے موضوع پر بات ہوتی ہے تو اس میں عموماََ سب سے پہلے یہ تصور سامنے آتا ہے کہ اگر یہاں کے لوگوں اور طلبہ کو تاریخ کے…
Author: ادارہِ تجزیات
آج آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے چھ سال پورے ہوگئے ہیں جس میں 150 کے قریب بچے نہایت سفاکی کے ساتھ شہید کردیے گئے تھے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اُٹھایا اور اس عفریت نے ہزاروں شہریوں کی جانیں بھی نگلیں لیکن 2014ء کا حملہ ایسا سیاہ دن ہے جس کے گھاؤ کبھی مندمل نہیں ہوپائیں گے۔ یہ ملک کے ہر باسی کو گہرے دکھ کے احساس میں مبتلا رکھتا ہے اور ڈیڑھ سو خاندانوں پر ہر صبح سکول کا وقت ایک قیامت بن کر گزرتا ہے۔ اس سانحے کے بعد دہشت…
گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا نیا یکساں قومی نصاب کا منصوبہ تیاری کے تمام مراحل سے گزر کے مکمل ہوچکا ہے اور اب صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کتابیں شائع کرنا شروع کرے۔ وفاقی وزیرتعلیم نے اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ملک میں تعلیمی اصلاحات کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا، ان اصلاحات میں سے ایک ’یکساں قومی نصاب‘ کو…
’نیوبیا‘ (Nubia) یا ’صحرائے نیوبیا‘ کے نام سے پہچان رکھنے والا خطہ جو دریائے نیل کے کنارے کنارے جنوبِ مصر سے سوڈان کے شمالی حصے تک پھیلاہوا ہے، کئی قدیم سلطنتوں اور تہذیبوں کا مرکز رہا ہے۔ مصر پر حکومت کرنے والے فراعنہ کا پچیسواں خاندان نیوبیائی تھا جس نے مصر پہ 744 قبل مسیح سے 656 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔ نوبیائی خطہ ماضی میں کبھی موجودہ مصر و سوڈان کے زیرنگین یا ان کا حصہ رہا اور کبھی یہ ان سے علیحدہ ایک الگ سلطنت کے طور پہ قائم رہا۔ اس خطے میں متعدد قدیم تہذیبیں پھلتی…
فرانسس فوکویاما معروف امریکی ماہر سیاسیات لکھتے ہیں کہ کوئی ریاست اس وقت مضبوط قرار پاتی ہےجب اس کے باشندے قومی شناخت حاصل کرلیتے ہیں۔ تاہم مذہب اجتماعی شناخت کے حصول کے مرحلے میں کوئی معاونت نہیں کرتا ۔ اگر مسلم دنیا کا جائزہ لیا جائے تو تشکیل ِ قوم کے مرحلے کے دوران مذہب کی جانب سے یہ رستہ دھندلا کئے جانے کی مثالیں نظرآتی ہیں۔ تاہم اکثر سیاسی رہنما اس امرپہ زور دیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ مذہب کی مدد سے قومیت کے تصور کو متنوع آبادی میں راسخ کیا جاسکتا ہے۔اگر بھارت نے یہ مشاہد ہ…
ملک کے معروف سیاستدان سینیٹر میرحاصل خان بزنجو جمعرات کے روز20 اگست کو کراچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں 62 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ وہ بلوچستان کے معروف قوم پرست رہنماء میر غوث بخش بزنجو کے صاحبزادے اور ملک کے منجھے ہوئے سیاستدانوں میں سے ایک تھے ۔مرحوم نیشنل پارٹی کے سربراہ تھے۔ سینیٹر حاصل خان بزنجو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ اُن کی یہ بیماری جنوری میں تشخیص ہوئی تھی اور وفات کے وقت ان کی کمیو تھراپی چل رہی تھی ۔ وہ اس بیماری کے علاج کے لئے کافی دفعہ امریکہ بھی گئے۔ وہ گزشتہ…
جب سے مائنس ون کا "شوشہ” سامنے آیا ہے ۔ ہمارے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ایسی صورت میں متوقع وزیر اعظم کون ہوگا؟ اپوزیشن کی جماعتیں تو کہہ رہی ہیں کہ مائنس ون کے پلوں تلے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے اب اس کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے سو اب پوری حکومت کو جانا ہوگا۔ جس کے جواب میں شیخ رشید نے،جنہیں اندر کا آدمی سمجھا جاتا ہے، فتویٰ صادر کیا ہے کہ اگر مائنس ہوا تو مائنس ون ٹو تھری ہوگا۔ ظاہر ان ان کا اشارہ اپوزیشن…
1989 کا سال ہے۔اڑتی خبروں میں یہ بھی سنا گیا کہ خواجہ طارق رحیم نے گجرات کے چوہدریوں کا کوئی پینتیس کروڑ کا قرضہ معاف کروایا ہے وہ شہید بی بی کے وزیر مملکت برائے پانی بجلی تھے۔ انھیں دنوں ہمیں جوزف فرانسس نے فون کیا کہ انڈین کمیونسٹ پارٹی کے تھیٹر ونگ کے سربراہ شمس الاسلام اپنی بیٹی اور ایک ساتھی کے ہمراہ تھیٹر فیسٹیول میں آئے تو اس کی میزبان تنظیم نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔انھیں اپنے ہاسٹل سے نکلوا دیا ہے اور واپسی کا ٹکٹ بھی اپنے پاس رکھ لیا ہے۔کامریڈ لوگ تھے اپنا زاد…
مولانا ناصر مدنی پنجابی زبان کےغیر روایتی مگر معروف واعظ ہیں جنہیں عمومی سطح پر خوب عوامی مقبولیت حاصل ہے۔ ان کے خطبات و بیانات سوشل میڈیا پہ وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے مخصوص دیہی انداز میں سماجی برائیوں اور حکمرانوں کی نااہلی پر طنز و چوٹ کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی خطبات میں کبھی کسی کی ذاتیات کو نشانہ نہیں بنایا اور کسی فرد یا گروپ کو گالم گلوچ نہیں کیا ۔ پنجاب میں وعظ ونصیحت کی یہ روایت بہت پرانی ہے اور ہر عہد میں مختلف مسالک کے ہاں ایسے خطباء موجود رہے ہیں جنہوں نے…
اساتذہ کا مقصد طلبہ میں تنقیدی شعور ،مثبت سماجی رویے اور اقدار کو فروغ دینا ہے۔ حصول علم کے لئےسازگار ماحول تنقیدی شعور کی فراہمی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اساتذہ کو اس قابل ہونا چاہیئے کہ وہ نصاب تعلیم کے مندرجات کوبھی چیلنج کرسکیں اور اپنے طلبہ کو سوال پوچھنے کا فن اور خود سے جاننے کا ہنر سکھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں واقع پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں ہونے والی اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ میں شامل…
