Author: ادارہِ تجزیات

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہرسال مارچ کے مہینے کی 8 تاریخ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی گزشتہ چند سالوں سے مختلف خواتین تنظیموں اور سول سوسائٹی اداروں کے زیر اہتمام خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات کو اجاگر کرنے کے لئے اور خواتین کی  رائے اورآواز کو عوام تک پہنچانے کے لئےاس دن کو باقاعدگی سے منایا جارہا ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین کی ریلیاں اور مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ مقامی خواتین تنظیمیں اور مزدور یونینز عموماََ ان مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کرتی…

Read More

موجودہ زمانے میں جب سماج مختلف طرز کی تقسیمات کا شکار ہے، گزشتہ سال مارچ 2019ء میں خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں’ ہم عورتیں‘ نامی اتحاد کا خواتین کے عالمی دن پر ملک بھر میں ایک متحد ہ مارچ یکجہتی کا بہت خوبصورت اظہار تھا۔ عورتیں، مرد، ٹرانس جینڈرز غرضیکہ سبھی لوگ ہاتھوں میں ہاتھ دیے اپنی طبقاتی، مسلکی اور مذہبی تفریق کو پس پشت ڈال کر انسانیت کے رشتے میں جڑے ہوئے گیت گاتے اور نعرے لگاتے جارہے تھے۔ اگرچہ اس آہنگ کی عمر تھوڑی تھی۔ کیونکہ اگلے چند روز ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ…

Read More

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ رات پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جن میں میں سے ایک کا تعلق کراچی سے جبکہ دوسرے کیس کی تشخیص اسلام آباد سے ہوئی ہے۔ ان کے مطابق وائرس ایران سے پاکستان پہنچا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے ایک ماہ سے اس مرض سے نمٹنے کے لیے تیاری کر رکھی ہے اس لیے امید ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کا زیادہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران میں وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد میں تشویشناک…

Read More

خورشید کمال عزیز (کے کے عزیز) 15 جولائی 2009ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ آپ تقریباً پچاس کتابوں کے مصنف تھے۔ کے کے عزیز نہ ہی میڈیا کی نمایاں شخصیت تھے نہ ہی کوئی عوامی دانش ور جو اپنا زیادہ وقت لائبریری کے بجائے سیمیناروں میں گزارتے ہیں۔ وہ اپنے کام میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے تھے یہاں تک کے ان کی بیگم زرینہ کے مطابق پانچ سال کی طویل بیماری میں وہ روزانہ دس گھنٹے کام کرتے تھے۔ ان کا لوگوں سے میل جول بہت کم تھا۔ ان کی ذات میں خوشامد کو دخل نہ تھا۔…

Read More

ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہد میں جی رہے ہیں، تاہم جب بات معاشرے میں بنیادی تبدیلی کی آتی ہے تو مزدور و منظم صنعتی ورکرز ہی اس کی حقیقی مؤثر فورس سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بات ایران میں بھی اتنی ہی صادق آتی ہے جتنی کہ دیگر جدید معاشروں میں۔ ایسے وقت میں کہ جب ہر جگہ ٹرمپ مواخذے، امریکی انتخابات اور کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبائی بیماری کی خبریں منظر پہ چھائی ہوئی ہیں، اس دوران ایران کی مزدور تحریک کا ذکر غیرمتعلق سا محسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایرانی عنصر چند ایسے معاملات…

Read More

عالمی بنک کے تخمینوں کی بنیا د پر ایک کروڑ 80 لاکھ آبادی کے ساتھ کراچی دُنیا کا تیسرا بڑا میٹروپولیٹن شہر ہے۔ پاکستان کے سات دوسرے شہروں کی آبادی کم ازکم بیس لاکھ ہے۔ تاہم تجزیے ظاہر کرتے ہیں کہ دو بڑے شہر کراچی اور لاہور آبادی کے لحاظ سے زیادہ بڑے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس بات کی ضرورت ہے کہ درمیانے درجے کی آبادی والے شہروں کو فروغ دیا جائے، خاص طور پر پنجاب میں اورکوئٹہ جیسے چھوٹے شہروں میں۔ پاکستان کے بڑے شہروں کی فی کس آمدنی کی اوسط چھوٹے شہروں کی نسبت تینتیس فیصدزیادہ ہے۔…

Read More

17 فروری بروز سوموار کو پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے اشتراک کے ساتھ ’آسٹریلیا میں مسلم شناختیں‘ کے موضوع پر اسلام آباد ہوٹل میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے زیرانتظام سینٹر فار مسلم سٹیٹس اینڈ سوسائٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمینہ یاسمین نے آسٹریلیا میں بسنے والے مسلم طبقات کی شناخت اور ان کے مسائل کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔ پروگرام میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی مدعو کیے گئے تھے جنہوں نے کلیدی افتتاحی خطبہ دیا۔ سیمینار کے شروع میں پاک انسٹی…

Read More

کراچی، سال 1992ء میں انگریزی زبان کے ایک ہفت روزہ میگزین میں بطور رپورٹر کام کرنے کے دوران مجھے کچھ مخصوص کتابوں کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی، یہ کتب شہر کے ایسے دو علاقوں میں واقع سکولوں میں زیرتدریس تھیں جو کم آمدنی والے تھے۔ یہ سرکاری سکول نہیں تھے۔ انہیں کچھ خیراتی تنظیمیں چلا رہی تھیں جن میں سے دو پر 2003ء میں حکومت نے پابندی عائد کردی تھی۔ میں نے کسی طرح وہاں سے اُردو کی دو درسی کتابیں حاصل کیں جو آٹھ سے بارہ سال کی عمر کے طالب…

Read More

بھارت کے شہر میروت میں برگد کے ایک درخت کے نیچے چند لوگ اکٹھے ہوکر سنسکرت میں ایک منتر پڑھتے ہوئے پوجا کررہے ہیں۔ ان میں سے دو افراد آگے بڑھ کر آگ جلاتے ہیں۔ پھر وہ سب جذب و مستی کی کیفیت میں ایک بت کی جانب آگے بڑھتے ہیں۔ کچھ اس بت پر پھول چڑھاتے ہیں۔ یہ بت نتھورام گوڈسے کا ہے جس نے بھارت کی قومی آزادی کے باپ اور دنیا بھر میں عدم تشدد کی علامت موہن داس کرم چند گاندھی کو قتل کیا تھا۔ بھارتی قوم کی اکثریت گاندھی کو اپنی قوم کا باپ تصور…

Read More

آج قومی اسمبلی سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کو سرِعام پھانسی دینے کی قرارداد کثرتِ رائے کے ساتھ منظور کر لی گئی ہے۔ یہ قرارداد حکمران جماعت کے رکن کی جانب سے پیش کی گئی۔ پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی شرح میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے پہلے صوبائی و وفاقی سطح پر کئی پالیسیاں اور قوانین متعارف کرائے جا چکے ہیں۔ اس جرم میں موت کی سزا کی سفارشات بھی متعدد بار سینٹ اور قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئیں جنہیں مسترد…

Read More