Browsing: تما م آرٹیکلز

سندھ بالخصوص کراچی ماضی قریب میں فرقہ وارانہ فسادات کے ساتھ ساتھ نسلی تصادم کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے ایک لمبے عرصہ تک شہر میں خوف کی فضا قائم رہی۔ بالآخر ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے عناصر کا سختی سے مقابلہ کیا جو ان فرقہ وارانہ فسادات اور نسلی تصادم کو ہوا دیتے تھے اور یوں ریاستی طاقت کے ذریعے سندھ کے امن کو بحال کیا گیا۔

پاکستان کا طالبان کے ساتھ رومانس ختم ہوا ہو یا نہیں لیکن ان کے رویے نے پاکستان کو نہ صرف اپنی اندرونی سلامتی کی پالیسی پر از سر نوع غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے بلکہ پرو طالبان پالیسی کے باعث اس کے عالمی وقار اور سفارت کاری کو جو نقصان پہنچا اس کے ازالے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔