Author: ادارہِ تجزیات

"چارٹر آف پیس (سی او پی)”یا میثاقِ امن اتفاقِ رائے کی ایک دستاویز ہے جو متوازن  نقطہ نظر اور سیاسی طریقوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے کلیدی سفارشات پیش کرتی ہے۔ یہ ملک میں دیرپا امن کے حصول کے لیے قابل عمل اور پائیدار حل فراہم کرتی ہے۔

Read More

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کے زیر اہتمام لاہور میں ادارہ کی ایک تحقیقی رپورٹ  "پاکستان میں بین المذاہب تعلقات: پنجاب میں نوجوانوں کا  نقطہ نظر اور عالمی تصور”  کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ،جس میں  پالیسی سازوں، سیاست دانوں، مذہبی سکالرز، ماہرینِ تعلیم، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس رپورٹ میں  پاکستانی نوجوانوں کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔اس رپورٹ میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ  تنقیدی فکر اور استدلال کو اسکول کی سطح پر نصاب میں شامل کیا جائے کیونکہ نوجوانوں کی اکثریت میں…

Read More

حال ہی میں، سوشل میڈیا پر میری نظر سے دو ویڈیو کلپس گزرے۔ ایک پاکستان سے تھا جس میں کوئی شخص ایک عورت کو سرعام مار رہا تھا۔ آس پاس لگ بھگ درجن یا اس سے زیادہ لوگ جمع تھے۔ ان میں سے کوئی بھی مداخلت کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔ دوسری ویڈیو ایران کی تھی۔ کوئی شخص پرہجوم گلی میں ایک خاتون کو تھپڑ مارتا نظر آتا ہے۔ لیکن اس کے بعد جونہی وہ اپنی موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ایک راہگیر پکڑ لیتا ہے اور زمین پر گرا دیتا…

Read More

جس طرح پاکستان میں کبھی بھی آمریتی یا منتخب حکومتوں میں تمام صوبوں اور ان میں بسنے والی تاریخی قوموں کا نمائندہ وفاق موجود نہیں رہا۔ اسی طرح پاکستان کے کسی بھی ادارے کو صحیح معنوں میں وفاقی ادارہ نہیں کہا جاسکتا۔ بیوروکریسی کسی بھی ملک میں اس ملک کے ریاستی ڈھانچے، پاور اسٹرکچر، طاقت کے توازن اور مجموعی حساب سے ریاست پر قابض قوتوں کے مفادات کی آئینہ دار ہوتی ہے، اس لیے ہی بیوروکریسی کو پوری دنیا میں ریاست کا انتظامی ہتھیار کہا جاتا ہے۔ پاکستان کی بیوروکریسی بھی جیساکہ مجموعی طور پر اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہے، اس…

Read More

دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں صوبہ سندھ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے کاروائی کرکے داعش کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے جنرل انسپکٹر آصف اعجاز شیخ کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پہلے ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے تھا، بعد میں انہوں نے داعش خراسان میں شمولیت اختیار کرلی۔ داعش کے حوالے سے بین الاقوامی رپورٹس میں چند مہینوں سے اس بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ جماعت ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے۔ مشرق وسطی میں…

Read More

20ویں صدی کی تاریخ ناکام عالمی تجربات سے بھری پڑی ہے۔ برطانوی سلطنت اپنی سطوت و شوکت کے بل بوتے اس صدی میں گرجتی رہی لیکن اختتام ٹوٹ پھوٹ پر ہوا۔ روسی انقلاب اور کمیونسٹ شورش نے نعرے لگائے کہ نئی صدی اب اُس کی ہے، لیکن وہ خواب بھی بکھرتے دیکھا گیا۔ 1900 میں شروع ہونے والے تمام عالمی منصوبوں میں سے، صدی کے اختتام تک صرف دو ہی عناصر تھے جو زندہ رہے۔ ایک تو عالمی سرمایہ دارنہ نظام، اور دوسرا کیتھولک چرچ۔ سرمایہ دارانہ نظم کی بقا سے ہمیں حیران نہیں ہونا چاہیے، شاید کارل مارکس بھی…

Read More

حسبِ معمول جمعہ کا دن افغانستان کی ہزارہ برادری کے لئے بھاری ثابت ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 30 سے زیادہ معصوم طلباء و طالبات گزشتہ روز کے خودکش حملے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں عام سویلین کے مرنے کی شرح تقریباً وہی ہے جو اشرف غنی کے دور میں تھی. نفاذِ شریعت کے دعویدار تواتر کے ساتھ کسی جادوئی چھڑی کا ذکر کرتے تھے جو گھمانے سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ ان مسائل پر بات نہیں کرتے جن کا تعلق مادی وسائل سے ہے بلکہ صرف ان مسائل کی نشاندہی کرتے…

Read More

بلوچستان کئی حوالوں سے ایک پسماندہ صوبہ ہے اور یہاں کے لوگوں کی حقوق کے لیے جنگ کی ایک طویل تاریخ ہے۔ عام طور پہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صوبے کی موجودہ ابتری میں اس کے سرداروں نوابوں کا حصہ بھی شامل ہے۔ لیکن بلوچستان کے سرداری ڈھانچے میں سارے گھرانے ہی ایک جیسے نہیں ہیں، بلکہ کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے خود کو بلوچ عوام کی تعلیم، صحت، خودمختاری اور بہبود کے لیے وقف کیا، انہی میں سے ایک نام نوراللہ خان کے گھرانے کا بھی ہے جن کی بیٹی فضیلہ عالیانی نے سیاست کو ہمیشہ…

Read More

میڈیا اطلاعات کے مطابق چند دن قبل اٹک میں ایک سکول نے مذہبی بنیادوں پر چار احمدی بچوں کا داخلہ ختم کرکے انہیں ادارے سے نکال دیا۔ جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس میں واضح طور پہ باقاعدہ ان کے مذہب کو وجہ بتایا گیا۔ احمدی برادری کے حوالے سے پاکستان میں وقتا فوقتا خبریں آتی رہتی ہیں جن میں اسی قسم کے مسائل نمایاں ہوتے ہیں کہ ان کے کسی فرد کو نشانہ بنایا گیا ہوتا ہے۔ ایسی خبریں اب معمول بن گئی ہیں اور ریاست و سماج، دونوں کی طرف سے ان خبروں کو نظرانداز کرنے کی کوشش…

Read More

گزشتہ روز جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک ’پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز‘ کے زیراہتمام ’پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس‘ میں امن میلے کے عنوان کے تحت کچھ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں سب سے نمایاں تقریب ’امن انعام‘ کی تھی۔ یہ انعام پاکستان کے اندر سول سائٹی کی قیامِ امن کے لیے کوششوں کو سراہنے اور ان کی مساعی کو سامنے لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ چونکہ پاکستان میں کئی شخصیات اور ادارے ایسے ہیں جو اپنی سطح پہ ملک کے تأثر کو خوشگوار بنانے اور اس کے مستقبل کو انتہاپسندی،…

Read More