Author: ادارہِ تجزیات

سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم اور نئی منظرِ عام پر آنے والی کتابوں پر تبصرے بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔ سہ ماہی تجزیات کا نیا  اور خصوصی…

Read More

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) نے 11 اگست 2023 کو "سی پیک کے 10 سال اور پاکستان کی معاشی نمو” کے موضوع پر گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔ اس مباحثے میں گزشتہ دس سالوں میں سی پیک، سی پیک اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والی اقتصادی اور انفراسٹرکچر کی ترقی، تجارت اور رابطے پر ان کے مضمرات، درپیش چیلنجز اور مزید پیشرفت کے مواقع اور علاقائی اور خطے میں سی پیک کے کردار کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پع سی پیک، معیشت اور پاک چین تعلقات کے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گفتگو…

Read More

پاک انسٹٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) اسلام آباد  نے 30 مئی 2023 کو اسلام آباد میں "Pakistan’s Afghan Perspective and Policy Options” کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا اجراء کیا۔ اس تقریب میں سیکورٹی اور افغان امور کے ماہرین، ماہرین تعلیم، قانون ساز، صحافی، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ PIPS کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور تحقیقی تجزیہ کار صفدر سیال نے سامعین کو رپورٹ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے پہلے 21 ماہ کے دوران پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد میں…

Read More

ہنا آرنٹ جرمن نژاد امریکی فلسفی اور ماہرِ سیاسیات ہیں۔ زیرِ نظر مضمون ان کی کتاب The Origins of Totalitarianism کا خلاصہ ہے جس میں وہ مطلق العنانیت کی تعریف، اساسی خصوصیات اور تاریخی پس منظر کو زیربحث لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطلق العنانیت آزادفکری وآزاد سماج کی مخالف ہوتی ہے، جب جمہوریت کمزور ہوتی ہے اور وہ عوامی مطالبات اور تقاضوں کو صحیح معنوں میں پورا نہیں کرتی تو اس کے نتیجے میں مطلق العنانیت کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ماضی میں مقتدر قوت کے طور پر کئی بار ظہور کرچکی…

Read More

میڈیلین البرائٹ امریکی سیاستدان اور سفارتکار ہیں۔ وہ پہلی خاتون امریکی سیکرٹری کے عہدے پر متمکن رہیں۔ ان کی کتاب Fascism: A Warning سے تلخیص شدہ اس مضمون میں دنیا کے مختلف خطوں میں فسطائی علامات کی حامل حکومتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ پاپولسٹ سیاسی جمہوریتوں اور فسطائی حکومتوں کے مابین بہت باریک فرق ہوتا ہے۔ ان دونوں نظاموں کے مابین قربت آسان ہوتی ہے۔ فسطائی حکومت کا قیام مشکل بھی ہوسکتا ہے اور یہ کسی ایک برے واقعے یا بحران کے نتیجے میں ایک دم بھی وجود میں آسکتی ہے۔ وہ واقعاتی حوالوں کی…

Read More

عوامیت پسندی (Populism) کی ویسے تو مختلف تعریفات کی جاتی ہیں لیکن مجموعی طور پر اسے ایک ایسی لہر کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو استحکام کو متأثر اور موجود جمہوری نظم کو اتھل پتھل کرتی ہے۔ یہ اگرچہ ایک حیثیت میں عوامی لہر بھی کہلاتی ہے لیکن اس کی محرک شعوری وفکری جدوجہد نہیں ہوتی، بلکہ اس کا پس منظر غصہ اور بے چینی ہوتے ہیں جس کا استعمال کرکے کچھ لوگ اقتدار حاصل کرتے ہیں۔ پاپولسٹ افراد اشرافیہ مخالف اور بعض لبرل جمہوری اقدار کے ناقد ہوتے ہیں۔ ماضی میں کئی پاپولسٹ حکومتیں قائم رہی ہیں۔ اس…

Read More

اگر کسی اصول، قانون کے لاگو کرنے سے پہلے یہ دیکھنا پڑے کہ اس کی زد میں کون آرہا ہے؟ پھر اس حساب سے گنجائش کا دائرہ چھوٹا یا بڑا کیا جائے تو ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے سرمایہ کار ایسے گروہوں سے تعلق استوار کریں گے جو ان کے لیے ان دائروں کو حسبِ ضرورت بڑا کرسکیں۔

Read More

"تعلیم کے ذریعے  تنوع اور شمولیت کا فروغ” پر نشست کا مقصد نصاب اور نصابی کتابوں میں ان مسائل کی نشاندہی کرنا تھا جو پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر مبنی سماجی بے دخلی اور مذہبی شدت پسندی کے رویے کا باعث بن رہے ہیں

Read More

ہمارے ایک بزرگ ایک دن مجھ سے کہنے لگے کہ ان کی عمر گزر گئی لیکن دو چیزیں وہ پہچان نہ پائے ایک باوں اور دوسرا چه وی۔ چه وی   پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے کسی نے کہا  یا کوئی کہہ رہا تھا۔ بقول ان کے کہ یہ چه یعنی "کون” آخرکار کون ہے؟ یہ بات اس وقت ہمیں سمجھ میں نہیں آتی تھی لیکن 2003 کی بات ہے جب رات کو کسی نے آواز دی کہ ایک شدید قسم کا زلزلہ آنے والا ہے اور ہم سارے کے سارے گھر سے باہر نکل آئے اور…

Read More