ماورائے زمین زندگی کا امکان اور اس کی جستجو انسان کی توجہ کے دیرینہ نکات رہے ہیں۔ سائنس فکشن فلموں سے لے کر بچوں کے مقبول عام کارٹون سیریز تک، ایلین طرح طرح کے رنگ روپ اپنائے انسانی جستجو کے اس جذبے کی بیک وقت تسکین کا باعث بھی بنے ہوئے ہیں اور اسے مزید ابھارتے بھی ہیں۔ زیرنظر تحریر ایوی لوب کی کتاب کی تلخیص کا ترجمہ ہے۔ ایوی لوب ایک اسرائیلی امریکی نظری طبیعیات دان ہیں جن کا کام فلکی طبیعیات اور تکوینیات پر ہے۔ لوب ہارورڈ یونیورسٹی میں سائنس کے فرینک بی بیرڈ جونیئر پروفیسر ہیں۔ ان…
Author: ادارہِ تجزیات
سندھ کی سرزمین کو اس خطے میں ایک تاریخی حیثیت حاصل رہی ہے جو اسے بالخصوص مذہبی تنوع اور رواداری کے حوالے سے ایک خاص مقام عطا کرتی ہے۔ یہاں شعور و علم کے فروغ کے لیے بھی بہترین کوششیں بروئے کار لائی جاتی رہیں جن میں غیرمسلموں کا بہت زیادہ حصہ رہا۔ زیرِنظر مضمون میں ڈاکٹر ناظر محمود نے سندھ کی معاصرتاریخ میں فروغِ تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی ان شخصیات اور ان کی خدمات کا تعارف پیش کیا ہے۔ مضمون نگار ماہرِتعلیم، مؤرخ اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں، انہوں نے ان حوالوں سے کئی بین الاقوامی…
ایران میں حجاب پہننے یا نہ پہننے کے حوالے سے ایک تاریخی کشمکش رہی ہے جو ایک صدی سے بھی زائد عرصے پر محیط ہے۔ آج ایران کے مذہبی حکام کہتے ہیں کہ ’حجاب دشمن کے خلاف جنگ میں ہماری پہلی ڈھال ہے، اگر یہ ٹوٹ گئی تو باقی تہذیبی محاذوں پر بھی ہار جائیں گے‘۔ لیکن ایران میں یہ تصور مذہبی انقلاب کے بعد کا نہیں ہے، پہلے بھی کچھ ایسی ہی صورتحال رہی ہے۔ تہران میں پہلی بار 1848ء میں ایک خاتون طاہرہ قرۃ العین نے باہر نکل احتجاجاً اپنے چہرے سے نقاب اُتار دیا تھا۔ البتہ یہ…
دو دن قبل سوات میں ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ’امن لشکر‘ کے سابق سربراہ اور علاقے میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی شہرت رکھنے والے ادریس خان کی شہادت ایک ایسا غیرمعمولی واقعہ ہے جس نے ان شکوک پر باقاعدہ مہر ثبت کردی ہے کہ طالبان ان علاقوں میں کافی منظم ہوچکے ہیں، جوکہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کے لیے سنجیدہ خطرہ ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے قبائلی علاقوں میں مقامی لوگ وقتا فوقتا احتجاج کر رہے تھے اور تشویش کا اظہار کر رہے تھے کہ ٹی ٹی پی…
کراچی عجب شہرِ فسوں ہے کہ اسے مکمل جاننے کا دعویٰ کوئی شاذونادر ہی کرسکتا ہے۔ کئی ایسوں سے واقف ہوں کہ جو اسی شہر میں پیدا ہوئے، اس کی گلیوں میں کھیلتے گھومتے بچپن اور جوانی گزاری، یہیں بڑھاپا کاٹا اوراسی مٹی میں دفن ہو گئے مگر ان ساٹھ ستر سالوں میں آدھا شہر بھی نہیں دیکھ پائے۔ لیاری کے رہنے والے کئی لوگ کبھی ناظم آباد نہیں گئے اور کئی نارتھ کراچی والے کورنگی کی گلیوں میں گم ہو جاتے ہیں۔ ایسے وسیع و عریض اور متنوع الجہات شہر میں جہاں ہر علاقہ جداگانہ حیثیت اور تاریخ رکھتا…
کراچی کے ضلع کورنگی میں ماہی گیروں کی بستی ابراہیم حیدری کے قریب چشمہ گوٹھ کے رہائشی علاقوں میں موجود جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، کبھی نہ اٹھائے جانے والا کوڑا کرکٹ، اور بدبو یہاں کے مکینوں کی مشکلات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے غربت، تعلیم کی کمی اور بے روزگاری کے ساتھ جینا سیکھا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں انہیں غیرصاف شدہ گندے پانی کے مسئلے سے بھی نمٹنا پڑا – پاکستان کی 16کروڑ سے زیادہ آبادی والے سب سے بڑے شہر کا یہ گندا پانی اور یہاں کی صنعتوں کا فضلہ دونوں بحیرہ عرب میں گرنے سے پہلے…
23 اگست کو پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی کے حامل اور زراعت پر انحصار کرنے والے صوبہ سندھ کے اکثریتی حصے کو ’آفت زدہ‘ قرار دے دیا گیا تھا۔ پہلے گرمی کی تباہ کن لہر، اس کے بعد پاکستان بھر میں مون سون کی طوفانی بارشیں شروع ہوئیں، جس سے صرف سندھ میں گندم کی فصل میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تباہی سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل بڑھ رہے ہیں، لہذا زراعت کے شعبے میں پیدا ہونے والے چیلنجز پر…
حالیہ کچھ دنوں کے دوران ملک میں کچھ سیاسی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران یہ دعوی بھی کیا گیا کہ پولیس نے حراست کے دوران کچھ لوگوں کی تذلیل کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ یہ الزامات حقیقت ہیں نہیں، اس سے قطع نظر یہ بات اہم ہے کہ اس پر عمومی رویہ کیا سامنے آیا اور اس مسئلے کو کیسے غیرسنجیدگی سے لیا گیا۔ کسی بھی سیاسی طبقاتی وابستگی کے بغیر یہ ضروری ہے کہ پولیس حراست میں تشدد کی بھرپور مذمت کی جائے، کیونکہ یہ ایک…
سہ ماہی تجزیات کا شمار پاکستان کے معتبر مجلات میں ہوتا ہے۔ اسے ملک کے سنجیدہ فکر و نظر کے حامل طبقات کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تجزیات کا پرنٹ ایڈیشن ہر تین ماہ بعد شائع کیا جاتا ہے۔ وقیع اردو مضامین کے ساتھ انگریزی کے اہم مضامین کے تراجم بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ مجلہ کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتا بلکہ متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اس کا حصہ ہیں۔ سہ ماہی تجزیات کا نیا شمارہ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے۔ تازہ شمارے کو…
اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک اب ملک کے 103 اضلاع میں دس لاکھ سے زائد افراد متأثر ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں کی صورتحال زیادہ ابتر ہے۔ وہاں سے آنے والی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں انسانی لاشوں اور جانوروں کو ڈوبتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اب تک چھ افراد بارشوں اور سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔ یہ درست ہے کہ رواں سال کا مون سون غیرمعمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے، لیکن یہ سلسلہ تقریبا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے جس کا دائرہ آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔ اس دوران مون…
