Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں
    رواں تبصرے

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتاکتوبر 4, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read6 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں صوبہ سندھ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے کاروائی کرکے داعش کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے جنرل انسپکٹر آصف اعجاز شیخ کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پہلے ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے تھا، بعد میں انہوں نے داعش خراسان میں شمولیت اختیار کرلی۔

    داعش کے حوالے سے بین الاقوامی رپورٹس میں چند مہینوں سے اس بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ جماعت ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے۔ مشرق وسطی میں بھی اس کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ افغاانستان اور پاکستان میں یہ امن وامان کے لیے سسب سے بڑا اور مہلک خطرہ ہے جسے سرکاری حکام کئی بار تسلیم کرچکے ہیں۔

    پاکستاان کے تناظر میں داعش ٹی ٹی پی کی طرح کوئی واضح اور ٹھوس مقاصد نہیں رکھتی، اس کا ہدف صرف عدم استحکام، خوف اور تشدد کی فضا کو پیدا کرنا ہے جس کے لیے وہ عام لوگوں اور آسان اہداف کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرتی۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اس کی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے اور افغانستاان و پاکستان دونوں میں اس کے حملے جاری ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ہے، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران اس کے حملوں اور مختلف علاقوں میں اس سے وابستہ افراد کی موجودگی کے بعد یہ نظر آرہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے اور قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بات پہلے متعدد بار سرکاری حکام بھی دہرا چکے ہیں کہ اس جماعت کا معاون مقامی ڈھانچہ اگرچہ کمزور سہی، مگر موجود ہے۔ کراچی میں مارے جانے والے دو افراد پہلے  ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے۔ دہشت گردی اور دہشت گرد جماعتوں سے متعلق خطے کی حالیہ پیش رفت میں داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھے ہیں۔ افغانستان میں طالبان اسے کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور یہ چیز پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

    دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو اس وقت گھمبیر چیلنج درپیش ہیں۔ دو دن قبل کراچی میں کی جانے والی کاروائی حوصلہ افزا اور قابل تعریف ہے، البتہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں یہ مسئلہ کس حد تک حساسیت کا حامل ہوتا جا رہا ہے۔

    داعش دہشت گردی طالبان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکس طرح 1930ء کے بحران نے کیتھولک چرچ کو جدید بنا دیا
    Next Article وفاقی بیوروکریسی اور چھوٹے صوبوں کے مقامی لوگوں کی نمائندگی
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    بندوق کو سب کچھ سمجھنے والے

    اکتوبر 1, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by