Author: ادارہِ تجزیات

پاکستان کی قومی شناخت کا سوال آج بھی وہی شدت اور گہرائی رکھتا ہے جو 1947 میں اس کے قیام کے وقت تھا۔ تجزیات کا یہ شمارہ ایک ایسی فکری داستان پیش کرتا ہے جو ہمیں اپنی شناخت کے تصور پر نئے سرے سے غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ فرانس فوکویاما کے عالمی تناظر سے لے کر ڈاکٹر جمیل جالبی کے تاریخی تجزیے اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کی حالیہ ورکشاپس تک ، یہ شمارہ شناخت کی سیاست، ثقافتی تنوع، اور سماجی ہم آہنگی کے پیچیدہ مسائل کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سیاق میں اجا…

Read More

به مقاله گلگت بلتستان کے منفرد جغرافیائی، ثقافتی، لسانی اور مذہبی تنوع کے تناظر میں اس کی شناخت، وسائل اور سیاسی و انتظامی اختیارات کے مسائل کا جائزہ پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین جو گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک متحرک سماجی دانشوں متعدد کتابوں کے مصنف اور تربیت کار ہیں، نے خطے کی تاریخی اہمیت نسلی و لسانی رنگا رنگی اور آئینی غیر یقینی صورتحال کے اثرات کا گہرائی سے تجزیہ کیا ہے۔ وہ تجزیات کے معاون مدیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مضمون میں گلگت بلتستان کے تین ڈویژنز (گلگت بلتستان، دیامر…

Read More

به مکالمه گوجرانوالہ کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تناظر میں پنجاب کی شناخت اور فرقه و ارائه تشدد کے امکانات کے گرد گھومتا ہے۔ عامر رانا نے معروف عالم دین اور دانشور مولانا ڈاکٹر عمار خان ناصر سے گوجرانوالہ کے مسائل مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانه تناؤ کے عوامل پر تفصیلی گفتگو کی۔ مولانا عمار نے شہر کی سیاسی لیڈر شپ، مذہبی جذبات اور امن کے قیام میں علما کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکه تاریخی واقعات اور فرقه وارانہ تنظیموں کے اثرات کو بھی زیر بحث لایا۔ یہ انٹرویو گوجرانوالہ کے سماجی ڈھانچے اور مذہبی ہم آہنگی کے…

Read More

یه مکالمه پنجاب کی سماجی، ثقافتی اور تاریخی شناخت کے گرد گھومتا ہے، جہاں عامر رانا نے معروف دانشور، ادیب اور کالم نگار مشتاق صوفی سے پنجاب کی فکری و ثقافتی حرکیات، زبان، مذہبی تنوع اور قومی شناخت کے مسائل پرگہری گفتگو کی۔ مشتاق صوفی نے پنجاب کی شناخت پر سامراجی اثرات تقسیم پنجاب کے زخم اور اردو کے غلبے کے نتائج کو تفصیل سے بیان کیا، ساتھ ہی صوبائی اور قومی بیانیے کے تناظر میں پنجابی شناخت کے فقدان پر روشنی ڈالی۔ یہ انٹرویو پنجاب کے ماضی، حال اور مستقبل کے امکانات کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دستاویز…

Read More

یه مکالمه بلوچستان کی سماجی، سیاسی اور تاریخی پیچیدگیوں پر ایک گہری اور فکر انگیز گفتگو پیش کرتا ہے، جس میں عامر رانا نے معروف تاریخ دان، محقق، ادیب، شاعر اور طبی ماہر ڈاکٹر شاہ محمد مری سے بلوچستان کی معاشی طبقاتی تقسیم، مڈل کلاس کے کردان عسکریت پسندی کی منتقلی اور سماجی و سیاسی تحریکوں کے ارتقا پر بات کی۔ ڈاکٹر مری نے بلوچستان کے طبقاتی تضادات سرداروں کے اثرات، ادب و سیاست کے امتزاج اور پنجاب کے دانشوروں کی غیر ذمه داری پر کهل کر روشنی ڈالی۔ یہ انٹرویو بلوچستان کے ماضی، حال اور مستقبل کے امکانات کو…

Read More

یه مکالمه بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شناخت سے جڑے مسائل اور رجحانات پر ایک گهری گفتگو پیش کرتا ہے۔ عامر رانا نے ڈاکٹر سلیم کرد، جو بلوچستان کی ادبی، سیاسی اور سماجی تحریکوں سے وابستہ رہنے والے معروف دانشور ہیں، سے بلوچستان کے تاریخی، سماجی اور سیاسی ڈھانچے ، اس کے تنازعات اور مستقبل کے امکانات پر بات کی۔ ڈاکٹر سلیم کرد نے بلوچستان کے استحصال قومی تحریک سماجی تبدیلی کی جدوجہد اور بلوچ و پختون کے درمیان یگانگت کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ یہ انٹرویو بلوچستان کے سماجی اور سیاسی مسائل ان کے تاریخی پس منظر اور مستقبل…

Read More

یه مکالمہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے سماجی، لسانی اور مذہبی تناظر میں شناخت پر مبنی مسائل اور رجحانات پر ایک گہری گفتگو پیش کرتا ہے۔ عامر رانا نے امر سندھو، پروفیسر عرفانه ملاح اور پروفیسر ذکیه اعجاز سے حیدرآباد کے ثقافتی، سیاسی اور سماجی ڈھانچے، اس کے تنازعات اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر بات کی۔ امر سندھو جو ایک رائٹر اوروو من رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں، پروفیسر عرفانہ ملاح، جو ایک متحرک سماجی کارکن ہیں، اور پروفیسر ذکیہ اعجاز جو وومن ایکشن فورم سے وابستہ ہیں، نے حیدر آبادکی تاریخی اور ثقافتی اہمیت، لسانی اور مذہبی تضادات…

Read More

سندھ کا ضلع عمر کوٹ جو اپنے منفرد جغرافیائی، ثقافتی اور مذہبی تنوع کی وجہ سے پاکستان کے دیگر علاقوں سے ممتاز ہے، ایک ایسا خطہ ہے جہاں ہندو آبادی کی اکثریت اورراج اور راجستانی سندھی کلچر کا امتزاج صدیوں سے سماجی ہم آہنگی کی بنیاد رہا ہے۔ اس مکالمے میں عمر کوٹ سے مقامی سماجی کارکن علی اکبر سندھ کی تاریخی ہم آہنگی، موجودہ چیلنجز اور ممکنه حل پر روشنی ڈالتے ہیں۔ علی اکبر ماضی میں میڈیا کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ انھوں نے کام کیا ہے۔ سندھی پرنٹ میڈیا کے…

Read More

تعارف افراسیاب خٹک ایک معروف دانشوں سابق سینیٹر اور انسانی حقوق کے کارکن نے عامر رانا کے ساتھ مکالمے میں خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں شناخت سے جڑے مسائل اور مزاحمتی تحریکوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پشتون قوم پرستی کی تاریخی جڑیں، جیسے روشنائی تحریک خوشحال خان خٹک اور باچا خان کی جدوجہد اور ان کے سیاسی، سماجی اور تاریخی پس منظر کو بیان کیا۔ خٹک نے زور دیا کہ پشتون اور بلوچ تحریکیں نو آبادیاتی ڈھانچوں، سامراجی مداخلتوں اور وفاقی نظام کی ناکامیوں کے رد عمل کے طور پر ابھریں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی…

Read More

مصنف: ڈاکٹر جمیل جالبی (مرحوم) نوٹ: یہ مضمون پاکستان کے ممتاز اردو نقاد، ماہر لسانیات ادبی مؤرخ اور مصنف ڈاکٹر جميل جالبی مرحوم کی ۱۹۶۴ میں شائع ہونے والی کتاب پاکستانی کلچر کے ایک منتخب باب پر مبنی ہے، جسے پاکستان میں قومی شناخت کے تناظر کو سمجھنے کے لیے تجزیات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی ابتدائی تاریخ کے سیاق میں پاکستان میں ایک قومی شناخت کی تشکیل کے مختلف پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کرنا ہے۔ مضمون کے عنوان کا پہلا حصہ پاکستان ایک قومی شناخت کی تشکیل موضوع کی مناسبت…

Read More