Author: ادارہِ تجزیات

War is boring ویب سائٹ کے بانی صحافی ڈیوڈ اکس نے تین دسمبر کو نیشنل انٹرسٹ میں ہٹلر کے بارے میں لکھا کہ 1924ء میں چونتیس سالہ اڈولف ہٹلر جو ایک بے سلیقہ مصور اور قدرے شرمیلا نوجوان تھا، اسے ایک چھوٹے سے ناکام انقلاب کی پاداش میں پانچ سال کے لیے لینڈزبرگ کی جیل میں ڈالا گیا۔ اسے جب 9 ماہ بعد رہائی ملی تو وہ اپنے افکار میں زیادہ واضح اور ایک پراعتماد قائد تھا، اسی عرصے میں اس نے اپنی کتاب ’مائن کیمف‘ بھی تصنیف کی تھی جو اس کا نیا سیاسی پروگرام تھا۔ ہٹلر اور اس…

Read More

بدھ کے روز لاہور بار کونسل کے وکلاء نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے احاطے میں پرتشدد احتجاج کیا جس کے دوران ضروری طبی امداد نہ ملنے کے باعث تین مریض جاں بحق ہوگئے، صوبائی وزیر کو زدوکوب کیا گیا اور ہسپتال و انتظامیہ کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس واقعے نے عوام کو ایک بار پھر یہ احساس دلایا ہے کہ ملک میں قانون کی ارزانی اور اس کی بے حرمتی کے لیے آزادی موجود ہے اور اس پر قرار واقعی احتساب کا کوئی خوف نہیں ہے۔ پہلے عوام پولیس کے آزار کا شکوہ کرتے تھے، اب…

Read More

پاکستان دنیا کے ان معدودے چند جمہوری ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایگزیکٹو حکمنامے کے ذریعے قانون کی منظوری کا اختیار دیا گیا ہے۔ حقیقی جمہوریتوں میں قانون کی منظوری کا استحقاق پارلیمنٹ کی مجلس قانون ساز کو حاصل ہوتا ہے لیکن پاکستان اور کچھ دیگر ممالک میں آئینی طور پہ یہ اختیار ایگزیکٹو اتھارٹی کو بھی دیا گیا ہے کہ وہ اسے بغیر بحث ومباحثے کے منظور کرلے۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 89 میں درج ہے کہ ’’جب سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس جاری نہ ہو اور حالات ایسے ہوں کہ متعلقہ معاملے میں فوری اقدام…

Read More

آج 10 دسمبر کو دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے دن تمام ممالک میں سرکاری و نجی سطح پر حقوق کے حوالے سے آگہی کے فروغ کے لیے سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں اور انسانی خوشحالی، رواداری اور یکساں مواقع کی فراہمی کا عزم کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی تحریک آزادی کا بنیادی سبب انسانی حقوق کی پامالی تھی جس کا مسلم طبقے کو سامنا تھا، اس اساس پر ایک الگ ملک وجود میں آیا، لیکن جیسے جیسے ہم آگے کی جانب سفر کرتے گئے ہیں انسانی حقوق کا مسئلہ ملک کا سب سے…

Read More

دوہزار پندرہ میں جب سعودی عرب اور امارات کی سربراہی میں ایک عرب فوجی اتحاد قائم ہوا تو یہ کہا گیا تھا کہ یمن کا مسئلہ چند ہی ماہ میں حل کرلیا جائے گا۔ لیکن آج عرب اتحاد کا محض نام باقی ہے اور یمن کی جنگ کے شعلے سعودی عرب کے اندر داخل ہوچکے ہیں۔ اس جنگ سے امارات کی علیحدگی کے بعد حوثیوں کو مزید حوصلہ ملا ہے اور انہوں نے سعودی عرب کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کردیا ہے دوسری طرف سعودی عرب بھی مسلسل فضائی حملے کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس ملک…

Read More

گزشتہ روز سندھ کے ضلع دادو میں علاقے کے بااثر افراد نے جرگے کے فیصلے میں 14 سالہ گل سما کو کاری قرار دے کر سنگسار کرادیا اور اسے ایک حادثہ قرار دے کر تدفین کردی۔ سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے۔ سماجی کارکن عائشہ دھریجو کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک کاروکاری سے اور رشتے داروں کے ہاتھوں صوبے میں ایک سو اُنتالیس مرد و خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے کاروکاری کے ذریعے قتل کیے جانے والوں کی تعداد 79 ہے۔…

Read More

ایڈورڈسعید کی کتاب ”استشراق“ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے ثقافتی مرحلے کی مؤثرترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔ اس کاشمار ان کتابوں میں  بھی ہوتا ہے جن کے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ بعض مغربی قدامت پسندوں نے اسے مغربی علم ومعرفت کی مذمت کے طور پہ لیا، اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہ سعید نے لوئس مسائنن (کیتھولک چرچ سے وابستہ مستشرق)، جاک بیرک( فرنچ مستشرق) اور کلفرڈ گیٹس(امریکی ماہربشریات مستشرق)کو اچھے لفظوں میں یاد کیا ہے۔ ایسے ہی کچھ اسلام پسندوں نے ان اپنے نقطہ نظر سے پڑھنے کی کوشش کی حالانکہ سعید کی سیکولرسیاست سے…

Read More

کرسمس اور خوشی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ کرسمس کا نام ذہن میں آتے ہی اس کے ساتھ چارلس ڈکنز کا نام بھی ہماری یاد میں آجاتا ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو اس لیے کہ ڈکنز وہ واحد انگریزی ناول نگار ہے جس نے کرسمس کے بارے میں خاطرخواہ لکھا۔ باوجودیکہ اس تہوار کوعوام میں بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے، ادب میں اس کا ذکر قلیل ہی ہے۔ قرون وسطیٰ میں لکھے گئے کچھ گیت،روبرٹ برجز کی چند نظمیں اور پھر ڈکنزکی عبارتیں۔ تقریباََ یہی کچھ۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ چارلس ڈکنز معاصر مصنفین میں…

Read More

دو روز قبل ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں سٹاپ اسلامائزیشن تنظیم کی طرف سے منعقدہ ایک ریلی کے بعد اس کے رہنما نے قرآن مجید کے نسخے کو جلانے کی کوشش کی جسے ایک مسلم نوجوان نے ناکام بنایا۔ یہ تنظیم 2009ء میں بھی اسی طرح کی ایک کوشش کرچکی ہے۔ اس کا نظریہ ہے کہ ناروے میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نائن الیون کے بعد مغربی ممالک کے اندر اسلاموفوبیا میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے جو پچھلے چند برسوں سے تشدد کی شکلیں اختیار کرتا جارہا ہے۔ وہاں اسلامیت کے عنصر سے خوف یا اس…

Read More

انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ جوعالمی سطح پر پولیو کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے، اس نے گزشتہ روز یہ بیان جاری کیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ کے شروع میں پاکستان میں پولیو کی بیماری اختتام کے قریب تھی لیکن اب جو صورتحال ہے اس نے ہمارے اندازوں کو اُلٹ کر رکھ دیا ہے۔ بالخصوص خیبرپختونخوا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ صوبہ دنیا سے پولیو کو جڑ سے اُکھاڑنے میں سب بڑی رُکاوٹ ہے۔غیرسنجیدگی اور باہمی کھینچا تانی کی وجہ سے انسداد پولیو پروگرام ایک سیاسی فٹبال بن چکا ہے۔ پوری دنیا…

Read More