Author: ادارہِ تجزیات

گزشتہ چند دہائیوں سے یومِ کشمیر پاکستانی کیلنڈر میں باقاعدہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم اِس سال چیزیں ذرا مختلف بھی ہیں، کیونکہ اگست 2019ء میں بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے کی خودمختار حیثیت کی منسوخی کے بعد پہلی دفعہ یومِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سے کشمیر کی خوبصورت سرزمین پر اس کے لوگوں کے خلاف مصائب و سفاکیت کی داستان رقم ہو رہی ہے جس کا ذمہ دار دِلی حکومت کا متعصب و تنگ نظر گروہ ہے۔ بھارت نے مقبوضہ خطے کا جبری محاصرہ کر رکھا ہے جس کے باعث وہاں ذرائع مواصلات…

Read More

دو دن قبل ملک میں پولیو کے چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس بیماری سے متأثرہ معذور بچوں کی تعداد 144 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ستانوے کیسز صوبہ خیبرپختونخوا سے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018ء میں اس مرض میں مبتلا بچوں کی کل تعداد 12 تھی جس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ پولیو ورکرز پر حملے بھی ہیں۔ 13 جنوری کو پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا لیکن پچھلے ہفتے ہی ایک مسلح شخص نے پولیو کے قطرے پلانے…

Read More

پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے، پاکستان کے بیشتر علاقوں میں خواتین کی بڑی تعداد بطور کھیت مزدور زراعت سے منسلک ہے۔ لیکن بدقسمتی سے زرعی پیداوار میں ان کے کردار اور فلاح کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ بحیثیت کھیت مزدور ان کی کوئی شناخت نہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی مشکلات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست نے آج تک کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جس کے ذریعے کھیت مزدور عورتوں کی مشکلات اور استحصال کا خاتمہ ممکن ہو۔ زیر نظر مضمون میں اکرام عارفی نے جنوبی پنجاب میں…

Read More

گزشتہ شب امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو کی معیت میں فلسطینی تنازع کا مستقل حل پیش کرتے ہوئے منصوبے کے تفصیلی نکات سے آگاہ کیا جس کے تحت فلسطین اور اسرائیل کی حدود کا تعین اور ان کے لیے ضابطہ کار  واضح کیے گئے ہیں۔ منصوبے میں یروشلم کو اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت تجویز کیا گیا ہے۔ اس ڈِیل کو صدی کی سب سے بڑی ڈِیل کہا گیا۔ فلسطینی صدر اور عوام نے امریکی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ اس منصوبے کی حمایت اور اختلاف میں پوری دنیا میں ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی صدر نے…

Read More

عمران خان 2018ء میں ایک پاپولسٹ تحریک کے ذریعے برسرِ اقتدار آئے۔ تب سے ان کی حکومت کو تشدد، معاشی بحران، انتہاپسندی، اور بھارت کے ساتھ کشیدگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔  22 جنوری کو  انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں فارن پالیسی کے ایڈیٹر اِن چیف جوناتھن ٹیپرمین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اہم امور پر رائے دی۔ جوناتھن ٹیپرمین: آپ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی آج کی ملاقات کیسی رہی؟ عمران خان: سب سے اہم چیز جو اس وقت امریکہ اور پاکستان کے لیے یکساں طور پہ…

Read More

کل بروز ہفتہ 25 جنوری کو پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز اسلام آباد کے زیراہتمام مارگلہ ہوٹل میں ایک قومی سطح کے مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست، سماج، حقوق، مذہب اور تحریکوں کے ساتھ جڑے اہم اُمور  پر ملک کی متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ مکالمہ پاکستان کی افتتاحی تقریب میں ’آج کے پاکستان میں مکالمے کی ضرورت‘ پر گفتگو کی گئی جس میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سربراہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان آئی اے رحمان نے کہا کہ مسائل کے…

Read More

سہ ماہی تجزیات کا نئے سال کا پہلا شمارہ (جنوری تا مارچ 2020ء) شائع ہو کر منظر عام پر آگیا ہے۔ تازہ شمارے کو اداریے سمیت أٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا مختصر تعارف اس طرح ہے: اداریہ ’مذہبی سیاست اور کرنے کا کام‘ کے نام سے معنون ہے۔ اس میں حالیہ برسوں کے دوران مذہبی جماعتوں کے نئے ابھرتے سیاسی رجحانات، فعالیت کی سمت اور ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلق کی نوعیت کے تناظر میں بات کی گئی ہے کہ سماج میں ان کے لیے کیا حقیقی کردار ہے جو ادا کیا جاسکتا ہے اور…

Read More

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (pips) پاکستان کا ایک نمایاں تحقیقی اور اشاعتی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے ان سیاسی، سماجی اور مذہبی تنازعات کے متعلق ہمہ جہت پہلوؤں سے تحقیق و تجزیئے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے جن کے اثرات ملکی اور بین الاقوامی نوعیت کے ہیں۔ پپس یقین رکھتا ہے کہ پاکستان میں مکالمے اور دلیل کی ثقافت کی احیائے نو کی ضرورت ہے اور یہی وہ موثر ذریعہ ہے جسے بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی سماج میں سماجی، ثقافتی، نظریاتی، مذہبی، مسلکی، نسلی اور سیاسی و لسانی تنازعات حل کئے جا سکتے ہیں۔…

Read More

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے ایران امریکا تناؤ کے ماحول میں پاکستان نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں غیرجانبدار رہے گا اور اپنی زمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ گزشتہ سال کی ابتداء چند خلیجی ریاستوں کی امداد اور ان کے قطر و ایران کے ساتھ بحران میں غیرجانبدار رہنے کی کوششوں کے ساتھ ہوئی تھی۔ درمیان میں کئی دفعہ شرق اوسطی ممالک کے مسائل میں پاکستان مشکل حالات سے دوچار رہا اور سال کا اختتام اس طرح ہوا کہ کوالالمپور سمٹ کے موقع پر ایشیائی دوست ملکوں…

Read More

جرمنی جنگ کی تیاری کررہا تھا، اٹلی نے لیگ آف نیشنز کے احکامات کی پیروی نہ کرتے ہوئے ایتھوپیا پہ حملہ کردیا تھا، جاپان کی حکومت ایسا ہی اقدام چین کے خلاف کرنے جارہی تھی، اسپین میں خانہ جنگی شروع ہوچکی تھی، ری پبلکن پارٹی نے فاشسٹ آمر جنرل فرانکو کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی تھی، جبکہ وزیر اعظم چیمبرلین نے پہلے ہی ہٹلر کے ساتھ صلح کی پینگیں بڑھانا شروع کردی تھیں، انہوں نے روس کو مشترکہ دشمن قراردیا تھا۔ لندن مجلس، جوکہ آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ اہل علم کی ایک جماعت تھی، اپنے آپ کو…

Read More