ستمبر 2018 میں امریکا کی جانب سے زلمے خلیل زاد کو افغانستان میں قیامِ امن کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیاگیا۔ اس تقرری کے بعد زلمے خلیل زاد دو بار قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کرچکے ہیں اور امریکاطالبان براہِ راست مذاکرات کےدوسرےمرحلے میں پیر کے روز متحدہ عرب امارات میں انہوں نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حکومتی نمائندگان کی موجودگی میں افغان طالبان کے وفد سےتیسری ملاقات کی ۔ تاہم اس ملاقات میں افغان حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ افغان امن عمل کا آغاز 2012 میں طالبان کے دوحہ دفتر…
Author: رواں تبصرے
دوروز قبل سینیٹ آف پاکستان میں ہونے والی سینیٹر فرحت اللہ بابر کی تقریر سے پیپلز پارٹی نے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے جناب فرحت اللہ بابر کو پارٹی ترجمان کے منصب سے ہٹا دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ اداروں کے درمیان دائرہ کار کے حوالے سے پارلیمان ناکام رہی ہے۔ پارلیمینٹ کی بالادستی ختم ہورہی ہے، ریاست کے اندر ریاست بن رہی ہے اور کشمکش ہے۔ پارلیمنٹ نے ڈی فیکٹو ریاست ختم نہ کی تو ٹکراؤ ہوگا۔ کہیں 2018 کا الیکشن عدلیہ کے خلاف ریفرنڈم نہ بن جائے۔فرحت…
ایک خبر کے مطابق مولانا سمیع الحق کے مدرسہ کیلئے مزید 27کروڑ 70لاکھ روپے جاری کرنیکی سمری پرویز خٹک کوارسال کردی گئی ہے۔جس کے بعد اس مدرسے کو سرکاری طورپردی جانے والی یہ امداد 300 ملین سے بڑھ کر 577 ملین روپے ہوجائے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 2016-17 کے بجٹ میں مولانا سمیع الحق کے مدرسہ دارالعلوم حقانیہ کیلئے 300 ملین روپے مختص کیے گئے تھے جس کی وجہ سے تحریک انصاف پرسخت تنقید بھی کی گئی تھی تاہم تحریک انصاف نے اس اقدام کو مدرسوں کے طلبہ کو عام دھارے میں لانے کی کوشش قراردیا تھا۔…
معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی بحالی کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف نام محترمہ عاصمہ جہانگیر گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔ عاصمہ جہانگیر نے اپنی عملی زندگی کا آغاز21 سال کی عمر سے کیا اور مرتے دم تک وہ عزم وہمت کی مضبوط چٹان بنے،مظلوموں،مقہوروں ،دردمندوں اور بے سہاروں کی آواز بن کر گونجتی رہیں۔عاصمہ جہانگیر اپنے بے باک طرزگفتار کے سبب زندگی میں تنازعات سے دوچار بھی ہوئیں اور توہین مذہب جیسے الزامات کا سامنا بھی کرتی رہیں مگر آج تک ایسا کوئی الزام ان پر ثابت نہیں کیا جاسکا۔ مرحومہ کی وفات کے بعد سے سوشل…
ملی مسلم لیگ پاکستان نے لاہور میں اپناپہلا دفتر قائم کیا ہے جس کا افتتاح کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کیا ہے۔حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے دوران جماعۃ الدعوۃ کی قیادت نے اپنی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے قیام کا اعلان کیا تھا ،جس کا سربراہ حافظ سیف اللہ کو منتخب کیا گیا ۔جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنی نظر بندی کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ متحرک ہونا شروع کردیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ملی مسلم لیگ کے تحرک کے لیے بھی…
پانامہ کا فیصلہ آچکا ہے ۔یہ غیر معمولی فیصلہ ہے جس کے اچھے یا برے اثرات پاکستان کے آنے والے کل پر پڑیں گے ۔ نواز شریف کا مؤقف اور طرح کا ہے ۔تحریک انصاف کے حامی اسے اپنی فتح گردانتے ہیں ۔پیپلز پارٹی اس لئے خوش ہے کہ اس کی قیادت پر لگا بدعنوانی کا داغ اب پس پردہ چلا گیا ہے ۔ علاقائی جماعتیں بھی اسے اپنے اپنے تناظر میں دیکھتی ہیں ۔ پر ُ امید حلقے اس فیصلے میں ایک نئے پاکستان کی ابتدا کو دیکھ رہے ہیں۔ غیر جانبدار کچھ اور منظر نامہ دیکھ رہے ہیں…
خادم حسین رضوی کی شعلہ بیانی ’’نیشنل ایکشن پلان ‘‘ کے تحت اشتعال انگیز تقریر کے زمرے میں آتی ہے وہ سرِعام حکومت ، دفاعی اداروں اور قانون کو للکارتے نظر آتے ہیں مگر حکومت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پنجاب کو خیبر پختواہ سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ ہے ۔ اتوار کے روز یہ اہم شاہراہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے چند کلومیٹر دور ایک قصبے قطبال کے مقام پر آٹھ گھنٹے بلاک رہی ۔اسی مقام سے سی پیک کا مغربی روٹ بھی نکل رہا ہے ۔روڈ بلاک…
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی اور انصاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے نوجوان نسل کا استحصال ہو رہا ہے ۔دہشت گردی کی وجوہات کو ختم کیا جائے. شدت پسندی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا کردار اس حوالے سے سب سے اہم موضوع ہے کہ شدت پسندوں کو قوت نوجوانوں کی شمولیت سے ہی مل رہی ہے ۔ اس موضوع پر پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کو ایک سمینار ہوا جس میں پاکستان کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز صاحبان اور اس شعبے کے ماہرین نے…
سپریم کورٹ عمران خان کی گوشمالی سے پہلے سی ڈے اے والوں کے کان کھینچے اور ان سے پوچھے کہ جب یہ سب کچھ ہورہا تھا تو سی ڈی اے کہاں تھا؟ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پیر کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالہ میں قائم گھر کی تعمیرات کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کی فہرست کے مطابق بنی گالہ کے علاقے میں اب تک 122 غیر قانونی…
کچھ لوگوں کی یہ رائے کہ احسان اللہ احسان اس انٹرویو کے ذریعےاپنے واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں ۔اس استدلا ل پر کئی رائے دی جا سکتی ہیں تاہم اس کا فیصلہ ملکی قوانین کی روشنی میں اور متعلقہ اداروں کی صوابدید ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی اعترافی وڈیو سامنے آنے کے بعد جیو ٹی وی کے اینکر پرسن سلیم صافی نے ان کا ایک انٹرویو کیا ۔جس کے نشر ہونے سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اس کے نشر ہونے پر پابندی لگا دی جس…
