سقوطِ بغداد کا معاشرہ اپنی آب و تاب سے ہماری مسجدوں، مدرسوں، گلیوں، بازاروں اور چینلز پہ موجود ہے۔ ابھی تلک ہم سقوطِ بغداد کا معاشرہ قائم کیے ہوئے ہیں۔ ہم امام ابو حنیفہ، امام احمد بن حنبل، امام شافعی اور امام مالک کے معتقد ہیں جنہوں نے دلیل کے کلچرکو رواج دیا ،اپنے سے اختلاف کرنے والے کی رائے کا احترام کیا ، ماقبل اور مابعد سقوطِ بغداد کے معاشرے میں واضح فرق صحت مند مکالمہ، مباحثہ اور ڈائیلاگ کا ہے۔ یہی فرق قوم کے عروج کا سبب بھی ہے اور علامت بھی۔ سقوطِ بغداد کے عرصے میں مسلم…
Author: صاحبزادہ محمد امانت رسول
جماعتیں کیوں بنتی ہیں ؟ سیاسی اورمذہبی جماعتیں طے شدہ مقاصد اور ایجنڈے کے تحت وجود میں آتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں ”جمہوری نظام“کے پیراڈائم اور فریم ورک میں تشکیل پاتی ہیں۔ وہ لوگوں کے لئے ملک و قوم کی ترقی اور بہتری کے لئے ایک بہتر آپشن کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔ ان کے مقاصد میں جمہوری روایات کا استحکام اقتدار ملنے کی صورت میں داخلہ اور خارجہ معاملات کو صحیح سمت میں لے کر جانا تاکہ ملک وقوم ، بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام پا سکے۔ معاشی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے اقدامات…
قرآن مجید میں ایمان والوں سے فرمایا گیا ”ا ے اہل ایمان (بہت سی) چیزوں کے متعلق سوال نہ کیا کرو” اگر تمہارے لئے ظاہر کر دی جائیں تو تمہارے لئے تکلیف کا موجب بنیں اور اگر تم ایسے وقت میں سوال کرو جب قرآن نازل کیا جا رہا ہے تو تمہارے لئے ظاہرکر دی جائیں گی۔(القرآن 101/5) سوال کرنے سے اس لئے منع فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ جن احکام کو انسان کی راہنمائی کے لئے لازمی اور ضروری سمجھتا ہے، وہ عطا کر دیتا ہے جس طرح احکام الٰہی کا نہ ہونا انسانوں کے لئے تکلیف دہ ہے،…
ہماری مثال اُس قوم کی طرح ہے جس کے ہاں کسی نے اندھیری رات میں چراغ روشن کیا، چراغ کو آندھی اور ہوا سے محفوظ کرنے کے بجائے وہ قوم چراغ جلانے والے کی مدح سرائی میں مصروف ہو گئی اور چراغ گل ہو گیا۔ چراغ جلانے والے آتے رہے اور اسی طرح وہ قوم اُن کی تعریف و توصیف میں مصروف رہی اور چراغ بجھتے رہے جبکہ اُن کی تعریف اور شکر گزاری کا تقاضا یہ تھا کہ چراغ سے چراغ روشن کیے جاتے اورمعاشرے سے ظلمت کے خاتمے کا اہتمام ہوتا۔برصغیر کی سرزمین پہ رہنے والوں کے مزاج…
گزشتہ روز ایک پرائیویٹ چینل سے کال آئی کہ ہم آپ سے ایک اہم سماجی مسئلہ پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں ۔میں نے انہیں اپنے گھر بلا لیا کہ وہ ریکارڈنگ کے لئے گھر تشریف لے آئیں۔ آپ واقعہ پڑھ کر کانپ اٹھیں گے کہ سنگدلی ، ظلم اور بے حرمتی کی اس سے زیادہ بدتر اور کیا مثال ہوگی ۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک شخص نے اپنی چار ماہ کی بیٹی کو فیڈر Feederمیں زہر ملا کر پلا دیا جس سے وہ بچی فوت ہو گئی۔ظلم یہیں ختم نہیں ہوتا۔ اس کے بعد،ظالم باپ نے اپنی بیٹی کی…
برما کے مسلمانوں کی موجودہ صورتِ حال پہ ہر آنکھ اشکبار ہے ۔مسلم و غیر مسلم ممالک میں بسنے والے ہر انسان نے ان کے قتلِ عام پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ اپنے تئیں ممکنہ صورت میں ان کی مدد بھی کر رہے ہیں ۔ تعاون کی دو صورتیں ہیں، ایک صورت ان کے حق میں آواز اٹھانااور مالی مدد کرنا ،دوسری صورت اپنے ملک کے مقتدر طبقہ سے مطالبہ کہ وہ جس حد تک ہو سکے سفارتی ،سیاسی اور انسانی بنیادوں پر اس مسئلے پہ آواز اٹھائیں۔تما م اسلامی ممالک میں مسلم عوام…
حلقہ این اے 120 لاہور کا وہ حلقہ ہے جہاں سے میاں محمد نواز شریف کئی بار منتخب ہوئے ،پنجاب کے وزیراعلیٰ اور ملک کے وزیراعظم بھی بنے ۔کہنے کو یہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے لیکن ترقیاتی کاموں کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ حلقہ مسائل کا گڑھ ہے ۔ یہاں ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا مسلم لیگ(ن) قیادت کا اس حلقے کے لوگوں پہ حد سے زیادہ اعتماد کا اظہار ہے ورنہ ہارنے کے خوف سے وہ ضرور اس حلقے کی حالت زار کو بہتر کرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے کے لوگ بھی اپنی…
گزشتہ دنوں پاکستان کی چند یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے کی خبریں اخبار میں شائع ہوئیں کہ یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات کو منشیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ فقط خبرہی نہیں بلکہ مستند اورثقہ انویسٹی گیشن ہے، جسے کسی بھی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے جس پہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے، تعلیم حاصل کرنے کے بعد ،نوجوان نسل نے آئندہ وقت میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں اپنا کردارادا کرنا ہے لیکن اس مسئلے سے بھی ایک اور بڑا…
ستّر سال بیت جانے کے باوجود ، پاکستان سیاسی بحران سے باہرنہیں آ سکا۔ ابتدائی دنوں میں یہ طے پا گیا تھا کہ پاکستان میں ’’جمہوری نظام‘‘ ہوگا اور جمہوری نظام پہ سب کا اجماع تھا اور ہے۔ جمہوری نظام سے مرادہے سب فیصلے جمہورکی رائے سے طے پائیں گے۔ پارلیمنٹ اسی جمہور کے نمائندوں کا مرکز اورمقام ہے ۔ جہاں ہونے والے فیصلے عوامی امنگوں کے مطابق اور ان کے مفاد میں ہوتے ہیں یا ہونے چاہئیں۔ آیئے اس مسئلے پہ غور کرتے ہیں سیاسی بحران کو پیدا کرنے یا اس کو حل کرنے میں خود سیاسی جماعتوں یا…
مذہب ، علم اور فن میں مہارت اورثقاہت چند روز کی محنت سے نہیں زندگی بھر کی ریاضت سے نصیب ہوتی ہے۔ اس مہارت و ثقاہت کے لئے دنیا تیاگنا پڑتی اور اسے اولین ترجیح بنانا پڑتا ہے۔ اس سفر میں کوئی اپنا اور غیر نہیں ہوتا جو اس میں معاون ہو وہ اپنا اورجو رکاوٹ بنے وہ غیرکہلاتا ہے ۔ کلاسیکل مزاج کے لوگ اپنے فن اور کام سے ہی مطمئن اورخوش ہوتے ہیں ۔ ان کی راحت اور روحانیت اُن کے کام سے ہی وابستہ ہوتی ہے۔ وہ دولت ، شہرت سے بے نیاز ، بس صاف…
