یہ ایک فطری امر ہے جو شخص جس نظریے سے تعلق رکھتا ہے، اس کی ایک جذباتی وابستگی بھی اپنے نظریے سے قائم ہو تی ہےاور اس کا اظہار اجتماعی زندگی میں بھی دکھائی دیتا ہے۔پاکستان میں رہنے والوں کی اکثریت مسلمان ہے ،مسلمان اسلام سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔اگر جذباتی وابستگی فکری وا بستگی سے محروم ہوتو با مقصد نتائج کا حصول نا ممکن ہو جا تا ہے۔جذباتی وابستگی وہ”دکھتی رگ "ہے جس پہ”نبض شناس”راہنما ہمیشہ ہاتھ رکھنے کی کوشش کر تے ہیں۔ اس لیے پاکستان میں عقیدت، احترام اور حمایت حاصل کر نے کیلئے مذہب بطور آلہ استعمال…
Author: صاحبزادہ محمد امانت رسول
نان پروفیشنلزم (Non Professionalism)کا مطلب یہی ہے کہ انسان اپنےشعبے یا کام سے ا نصاف نہ کرے اور اپنے سے غیر متعلقہ شعبو ں میں رائے زنی کے ساتھ ،ان میں مداخلت بھی کرے۔یورپ نے دیگر شعبوں کی طرح اسے بھی اک انڈسٹری کا درجہ دے دیا ہے ۔وہاں باقاعدہ طور پر اس کی تربیت اور ٹریننگ دی جاتی ہے کہ آپ نے اپنے شعبے کے ساتھ کیسے انصاف کر نا ہے اور اسے ہر پہلو سے کیسے کا میاب بنانا ہے اور اپنی کار کر دگی کیسے بہتر سے بہتر دکھانی ہے؟ ۔اسے Professionalism کہیئے یا اسے بزنس کے…
شاید ہمارا خیال تھا کہ طالبان کے رخصت ہونے سے سفاکیت اور ظلم کو بھی دیس نکا لا مل جائے گا لیکن یہ کیا ہوا کہ طالبان کو رخصت ہوئے ایک عرصہ بیت گیالیکن ان کی رخصتی کے باوجود،بچے یتیم ہو رہے ہیں، مائیں اپنے لعل کھو رہی ہیں، بہنیں اپنے جوان بھائیوں کی موت پہ بین کر رہی ہیں،بیویاں بیوہ ہو رہی ہیں، بوڑھے باپ جوان لاشوں کو کندھا دے رہے ہیں۔جرائم اور مجرم موجود ہیں تو قانون، عدالت اور ادارے بھی موجود ہیں لیکن مال،جان اور عزت محفوظ نہیں ہیں ۔پاکستانی معاشرے میں جرائم مختلف صورتوں میں ابھر…
پا کستانی معاشرے میں” جنسی تعلیم "کی مخالفت کا سبب کیا ہے ؟اس واقعہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرے ایک دوست کئی سالوں سے بر طانیہ میں مقیم ہیں ایک روز ان کی بیٹی (جو چھٹی کلاس میں ہے )سکول انتظامیہ کی طرف سے ایک فارم لائی جس میں بچی کو جنسی تعلیم دیے جانے کے مندر جات لکھے ہوئے تھے ۔فارم کی پیشانی پہ Sex And Relationship Educationلکھا ہوا تھااور اس کے مندرجات یہ تھے۔ بلوغت کے وقت کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جنس سے متعلق مختلف رویوں اور اقدار پہ تبادلہ خیال کر نا اور ان…
معاشرتی بے راہ روی یعنی درندگی کی آگ ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔ ہم میں سے ہر شخص خوف زدہ ہے۔ کسی وقت کوئی درندہ آسکتا ہے اور یہ خونی کھیل کھیل کرغائب ہو سکتا ہے۔ ایسے درندے بشکل انسان معاشرے میں گھوم پھر رہے ہیں۔ صرف معاشرے میں ہی نہیں بلکہ گھروں میں مقدس رشتوں کی صورت میں بھی مو جو د ہوتے ہیں جن پہ کسی کا گمان بھی نہیں جا تا کہ ہم اپنے بچوں کو باہر کے درندوں سے بچا رہے ہیں اور وہ درندے سانپ کی طرح خود ہمارے گھرمیں ہماری کمائی پر پل…
خواب انسانی نفسیات کا ایک لازمی جزو ہے،جو زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتا ہے وہ خواب ضرور دیکھتا ہے۔ ایک خواب وہ ہے جو حالت بیداری میں انسان دیکھتا ہے اور ایک خواب وہ ہو تا ہے جو نیند کی حالت میں دیکھا جا تا ہے ۔حالت بیداری میں دیکھے جانے والے خواب اکثر اوقات حالتِ نیند میں مجسم ہو کر سامنے آتے ہیں۔مذہب او رروحانیت میں خوابوں کی بہت اہمیت ہے ۔انبیاء علیہم السلام کے خواب وحی کی ایک قسم ہوتے تھے۔غیر انبیاء یعنی اولیاء وصالحین کے خوابوں کی حیثیت مبشّرات (بشارتیں)کی سی ہے۔غیر انبیاء…
2013 کے الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والے تحریک انصاف کے ایک سرگرم کارکن کچھ عرصہ سے عمران خان پہ سیاسی گولہ باری اور تنقید کے نشتر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دوست ہونے کے ناطے میں اس وقت بھی جب وہ عمران خان کی محبت میں گرفتار ہو چکے تھے ، انہیں حمایت و مخالفت میں اعتدال اورتوازن اختیار کرنے کی تلقین کرتا تھا۔ میرے یہ دوست انتہائی تعلیم یافتہ، زیرک اورجذبات سے بھرپور شخصیت کے مالک ہیں۔ مسلسل وہ میرے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے فقط سیاسی نہیں بلکہ ذاتی معاملات پہ…
ہر عمل میں سازش ڈھونڈنے کی عادت اس سماج کو کس ڈگر پر لے جا رہی ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ احتجاج کے طریقے بدل رہے ہیں اور ان بدلے ہوئے طریقوں نے سماج کی نفسیات پر جو اثر ڈالا ہے، وہ اہلِ دانش کی توجہ کا متقاضی ہے۔ صاحبزادہ محمد امانت رسول ایک خوش فکر دانشور ہیں اور انھوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے فیض آباد دھرنے کے تناظر میں ان مسائل پر بحث کا دروازہ کھولا ہے۔(مدیر) کچھ برسوں سے پاکستانی سیاست میں دھرنا بھی متعارف ہوا ہے۔دھرنا ایک طرف…
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ عرب کو گھوڑوں سے نیچے نہ اترنے دو ورنہ یہ ہوسِ دولت واقتدار کا شکار ہو جائیں گے۔پھر ایسا ہی ہوا کہ عرب نے دنیا پرستی کی وہ مثال قائم کی جس کی بنیاد پر، مسلم تاریخ کے ان خون آ شام واقعات کاذکر کرتے مسلمان ہی نہیں بلکہ انسان بھی شرماتا ہے۔ جو ملوکیت کی طوالت کا باعث بنا اور صدیوں پہ قائم اقتدار کی سرکشی نے مسلمانوں کو آخر کار زوال پذیر کر دیا۔حضرت عمر کاارشاد اس حقیقت کا بیان ہے کہ دولت و اقتدار کسی مقصد کے…
اگر ہم وسیع تناظر میں جائزہ لینے کے بجائے صرف اور صرف بر صغیر کے مسلمانوں کا جائزہ لیں تو یہ بات درست ثابت ہوتی ہے کہ ہم بحیثیت قوم Workerبہت اچھے ہیں لیکن Leadershipکی صلاحیت و اہلیت سے محروم ہیں۔ ہم دنیا میں جہاں بھی گئے ہیں وہاں اپنی محنت کا لوہا منوایا لیکن جب ہم اپنے ممالک میں قیادت کی صورتِ حال کا بغور مطالعہ کرتے ہیں تو اس میں ہم مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ ہم بیرون ممالک جانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں خوشحالی، امن اور ترقی کے مواقع ہیں، وہاں حکمران ہمارے…
