آج ہمارے معاشرے کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک بڑا مسئلہ عدم برداشت ہے۔ ہم کسی بھی عنوان سے دوسرے فریق کو رائے کی آزادی دینے کے قائل نہیں۔ چاہے وہ مذہبی نظریہ ہو، سیاسی نقطہ نظر ہو ہو یا سماجی خیالات ہوں ۔ پچھلی دو دہائیوں میں یہ مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ ہم اپنے نظریاتی مخالف کو کبھی کافر، کبھی غدار اور کبھی جاہل کے لقب سے نوازتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم دوسری بات سننے کو بھی تیار نہیں۔ حالانکہ یہ فکری اختلاف ہی ہوتا ہے جو معاشرے میں ایک…
Author: ادارہِ تجزیات
پاکستان میں انتخابات سال 2018 کا مرحلہ بہت سی قربانیوں اور تکلیفوں کے بعد گزر گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ نئے کمپیوٹرائزڈ نظام میں مبینہ تکنیکی خرابی کے سبب ملک بھر سےانتخابی حلقوں کے نتائج میں تاخیر ہوئی ہے ۔ انتخابات کے تقریباََ 30 گھنٹوں بعد بھی نتائج مکمل نہیں ہوئے۔ اب تک جاری ہوئے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تبدیلی اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان کے انتخابی نعرے کے ساتھ ملک کی روایتی بڑی سیاسی جماعتوں کو پہلی بار شکست دے چکی ہے ۔ جیتنے والی سیاسی جماعت کے چیئرمین عمران خان…
25 جولائی 2018 کے عام انتخابات کےلیے قومی اسمبلی میں مختلف انتخابی حلقوں میں آبادی کے تناسب کے حساب سے جو اعدادو شمار پیش کیے گئے وہ بڑے دلچسپ اور حیران کن تھے، کچھ حلقوں میں آبادی ملین سے زائد تھی تو کچھ میں 0.35 ملین بتائ گئ۔جتنے بڑے اختلاف کے ساتھ اس تعداد کو پارلیمانی الفاظ میں ظاہر کیا گیا ، اس کا سادہ سا مطلب یہ بنتا ہے کہ قومی اسمبلی کے چند ارکان ایک ملین افراد کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ساتھ بیٹھے دیگر محض 0.35 ملین افراد کی ترجمانی کررہے ہونگے۔ حالیہ انتخابات 2018…
سیاسی جماعتیں ہوں یا مذہبی جماعتیں دونوں ہی ضرورت کے مطابق خصوصاًانتخابات سے پہلے مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کرتی آئی ہیں۔ ایک دوسرے کو ذریعہ بنا کر مذہب کا کارڈ استعمال کیاجاتا ہے۔لیکن جہاں ایک دوسرے کو ذریعہ بنایا جاتا ہے، وہیں ایک دوسرے کو فوائد بھی پہنچائے جاتے ہیں۔ سیاست میں عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کر سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں کا سودا بازی کرنا انتخابی مہم کا حصہ رہا ہے ۔ اس کی کئی مثالیں موجود ہیں ، جیسا کہ آپکو جنوری 2018میں ضلع چکوال سے ضمنی الیکشن یاد ہوں گے۔ اس میں پی ٹی…
1970سے 2013تک کے انتخابات کا مختصر جائزہ لیتے ہیں، کہ کون سا الیکشن عیسوی اور ہجری مہینوں کے اعتبار سے کس دن ہوا ۔ یہاں یہ بات قابل غور ہےکہ 1947سے لیکر 1956 تک سیاسی رہنماؤں اور اداروں نے الیکشن کمیشن بنانے کی ضرورت محسوس ہی نہیں کی ۔یوں 9سال بعد یعنی 23مارچ1956کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔سب سے پہلے جنرل الیکشن7دسمبر1970بروز پیر 8شوال 1390ھ میں سخت سردی کے موسم میں ہوئے۔ دوسرے انتخابات 7مارچ1977بروزپیر 17ربیع الاول1397ھ میں ہوئے ،ان دنوں موسم میں خنکی کا عنصر شامل تھا۔ تیسرے انتخابات بھی پیرکے دن 25فروری1985، 5 جمادی الثانی1405ھ…
اگرچہ پوٹھان جوزف جیسا نام ہمارے لئے اجنبی ہے لیکن وہ برصغیر کے ابتدائی عظیم صحافیوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ برطانوی راج کے شدید مخالف اور تحریک آزادی کے غیر متزلزل سپاہیوں میں شامل تھے ۔ وہ اپنے ٹائپ رائٹر اور اعلیٰ صحافیانہ صلاحیتوں کے سبب اس خطے کے بہت سے عظیم رہنماؤں کی آواز تھے ۔ ان میں اینی بیسنٹ ، مہاتما گاندھی ، سرجنی نائیڈو ، موتی لعل نہرو اور ہمارے اپنے قائد محمد علی جناح شامل ہیں ۔ جوزف نے 26 اخبارات کی بنیاد رکھی اور انہیں شائع کیا ۔ ان میں سر فہرست ہندوستان ٹائمز…
حضور! یہ درندہ کیا ہوتا ہے؟ یہ بھیڑیا، یہ وحشی، مگر کیا یہ اپنے ہم جنسوں پہ ظلم ڈھاتا ہے؟ یہ انسان ہے، حضرتِ آزاد فرماتے ہیں کہ اتنی سفاکیت انسان میں ہی ہے کہ اپنے ہی قبیلے پہ ظلم ڈھاتا اور پیالوں میں بھر کے لہو پیتا ہے۔اشرف علی المخلوقات کا زعم الگ، عقل و دانش مگر طرہِ امتیاز، لیکن خدا کا فرمانِ برحق، کہ شرالدوآبّ یہی ہے۔ انسان ملائک سے برتر کہلایا، جب آدم تھا، لیکن فراعنہ و نمرود کا روپ دھارا تو جانوروں سے بدتر ہوا، جانور نہیں، کہ وہ اپنوں سے پیار کرتے ہیں، جنگل میں…
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی سالانہ رپورٹ 2017 کے مطابق پاکستان میں داعش کی موجودگی کے وا ضح شواہد ، 6 مہلک حملوں میں 153 افراد ہلاک ہوئے۔ دہشتگردی کے واقعات میں گذشتہ سال کی نسبت 16 فیصد کمی کے ساتھ پاکستان میں کل 370 دہشتگردانہ حملے ہوئے جس میں 815 افراد ہلاک جبکہ 1736 افراد زخمی ہوئے۔ 2017 میں بلوچستان ، فاٹا خاص طور پر کرم ایجنسی بالترتیب 288 اور 253 ہلاکتوں کے سبب حساس ترین علاقے شمار ہوئے۔ ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار اور ان جیسے مقاصد رکھنے والے گروہوں نے 58…
اسحٰق ڈار 2013 سے اب تک اپنی وزارتِ خزانہ کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہے ہیں۔بڑھتے ہوئے قرضوں سے لےکر سکڑتی ہوئی برآمدات تک ، انہیں ملکی معیشت کی تباہ حالی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ان کی اقتصادی پالیسیوں کو ڈار نومکس کہا جاتا ہے، اور اکاؤنٹنٹ کہہ کر ان کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی ادارے سمیت بیشتر مبصرین اقتصادی استحکام اور معاشی نمو کیلئے ان کی تحسین کرتے رہے ہیں۔سرحد پار بھی اسی طرح کی صورتِ حال ہے جہاں بھارتی وزیرِ خزانہ ارن جیٹلی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عالمی…
2017 کی مردم شماری کے نتائج ماہرینِ آبادیات سمیت تمام سماجی طبقات کیلئے حیران کن ہیں اور وہ ان نتائج کی صحت پر سراپا سوال ہیں۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی تقریباً 20 کروڑ 78 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ عدد حکومت کی جانب سے لگائے گئے تخمینے سے 1 کروڑ زیادہ ہے۔حکومتِ پاکستان کے اندازے کے مطابق1998 سے 2017 تک ملکی آبادی 2 فیصد بڑھنے کے امکانات تھے، تاہم مردم شماری کے نتائج کے مطابق آبادی میں اضافے کا تناسب 2.4 فیصد رہا ہے۔تعجب انگیز بات یہ…
