Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    تجزیات آن لائنتجزیات آن لائن
    Home»رواں تبصرے»ہیپاٹائٹس: لاکھوں پاکستانیوں کا خاموش قاتل
    رواں تبصرے

    ہیپاٹائٹس: لاکھوں پاکستانیوں کا خاموش قاتل

    ادارہِ تجزیاتBy ادارہِ تجزیاتاکتوبر 23, 2019کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read1 Views
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest WhatsApp Email

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ شہریوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ ان کے مطابق اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ پینے کے صاف  پانی کی عدم دستیابی ہے۔

    پاکستان عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پہ ہے۔ ملک میں یہ مرض اتنا عام اور خطرناک ہوچکا ہے کہ جرنل آف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق یومیہ 400 افراد جبکہ سالانہ ڈیڑھ لاکھ افراد اس مرض کے سبب جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ یہ خاموش قاتل ہے جو دہشتگردی سے زیادہ جان لیوا ثابت ہورہا ہے ۔

    حکومت نے 2017 میں نیشنل ہیپاٹائٹس اسٹریٹیجک فریم ورک (2017-2021) پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کا ہدف 2021 تک اس مرض میں پہلے سے متاثرہ 10 فیصد جبکہ نئے کیسسز میں 30 فیصد مریضوں کا علاج مکمل کیا جانا تھا  لیکن حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی کوشش بجائے کامیاب ہونے کے ناکامی کا شکار ہے کیونکہ  اس بیماری  میں مزید اضافہ ہورہاہے۔ اس کے مقابلے میں مصر جو کہ اس مرض سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پہ ہے اس نے اسی طرح کے ایک پروگرام کے تحت سال 2017 ہی میں اپنے  ڈیڑھ لاکھ  شہریوں کو ہیپا ٹائٹس کا علاج مہیا کیا ۔ حالانکہ اس کی معاشی حالت پاکستان سے بھی کمزور ہے۔

    ماہرین طب کا خیال ہے کہ پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو علم ہی نہیں کہ وہ اس بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے 100 میں سے صرف ایک فرد کا علاج ہوسکتا ہے ۔ اس طرح یہ متعدی بیماری مزید پھیل رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ تیزی سے پھیلتی اس بیماری کی روک تھام کے لئے ہر شہری پر اس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے ۔ اس مقصد کے لئے ایک ذریعہ قومی شناختی کارڈ کے حصول  کی درخواست کو اس ٹیسٹ کے ساتھ مشروط کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مرض کے علاج کے لئے ضروری اقدامات کو فوری طور پر اٹھانالازمی ہے  جس میں ابتدائی طور پر صاف پانی کی فراہمی اور  "نیشنل ہیپاٹائٹس اسٹریٹیجک  فریم ورک” پروگرام  کی فعالیت کو ممکن بنایا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں غذائی قلت کے بڑھتے خدشات
    Next Article جامعہ بلوچستان کے ویڈیو سکینڈل کا جائزہ
    ادارہِ تجزیات

    Related Posts

    سہ ماہی تجزیات کے نئے شمارے میں کیا کچھ شامل ہے؟

    اگست 6, 2025

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ : پنجابی ثقافت کے تناظر میں

    اکتوبر 24, 2022

    داعش کی مضبوطی کے امکانات بڑھ رہے ہیں

    اکتوبر 4, 2022

    Comments are closed.

    تجزیات آن لائن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    © 2026 تجزیات آن لائن، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    Powered by
    ►
    Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
    None
    ►
    Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
    None
    ►
    Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
    None
    ►
    Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
    None
    ►
    Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
    None
    Powered by