Author: سجاد اظہر

ہماری افغان پالیسی کیا ہے ؟ میں کبھی سمجھ نہیں سکا لیکن یار دوست کہتے ہیں کہ ہماری افغان پالیسی ہے ہی نہیں اصل میں ہماری انڈیاکی پالیسی ہے جو انڈیا کا دوست ہو وہ ہمارا دشمن ہوتا ہے ۔اس لئے ہم افغانیوں کو دشمن سمجھتے ہیں اور سمجھتے رہیں گے کبھی ایک سرحد  ،کبھی دوسری  اور کبھی تیسری سرحد ،جس طرف دیکھیں معاملات حد سے نکلتے دکھائی دیتے ہیں ۔ایک روز لائن آف کنٹرول خبروں میں رہتی ہے ۔فائرنگ اُدھر سے ہو یا اِدھر سے  گولیاں بھی چلتی ہیں اور لاشیں بھی گرتی ہیں ۔ڈیورنڈ لائن کےاُس پارسے طالبان…

Read More

ابھی چند روز پہلےہی تو فرزانہ ناز کا پہلا شعری مجموعہ ‘‘ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے ’’آیا تھا اور مقتدرہ قومی زبان میں اس کی کتاب کی تقریب رونمائی 28 اپریل کو ہو رہی تھی میں فرزانہ ناز کو جانتا تو نہیں تھا لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔وہ شاعرہ تھیں ،نوجوان تھیں اور اپنی طرح پھول جیسے دو بچوں کی ماں ،جو نجانے اب ماممتاکی تلا ش میں کہاں کہاں بھٹکتے پھریں گے ۔بھلوال سرگودھا سے اس کا تعلق تھا ۔جاگیردارانہ سماج میں اگر کوئی لڑکی پڑھ لکھ جائے اور وہ شاعری بھی کرتی ہو ،ایک…

Read More

جب ان خیراتی اداروں کو کاروبار حکومت میں حصہ ملے گا توکل یہی اس کی رٹ کو بھی چیلنج کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ بات بخوبی سمجھتے ہیں کہ حکومتوں کے کارپرداز کتنے پانی میں ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بات آتی ہے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کی، تو حکومت ان کی فلاحی سرگرمیاں گنوانا شروع کر دیتی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پانی کی کمی کا شکار ہے ۔جب یہ شہر آباد کیا جا رہا تھا تو اس میں پانی کی ترسیل کے لئے نواح میں سملی ڈیم بنایا گیا تھا مگر وقت گزرنے کے…

Read More

اس لئے بھی یہ واقعات اب تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں کیونکہ مارنے والوں کو معاشرہ ہیرو کا درجہ دے دیتا ہے ۔ہیرو ازم ہماری تاریخی روایت میں موجود ہے اس لئے لوگ اس کی خواہش کرتے ہیں اور بالخصوص جب معاملہ مذہب کا ہو تو دنیا اور آخرت دونوں سنور جانے کا موقع کون گنوانا چاہتا ہے خان عبد الولی خان یونیورسٹی مرادن میں جمعرات کو ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں شعبہ صحافت کے طالب علم مشعل خان کو ان کے ساتھی طلبا نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹیں کرنے پر قتل کر دیا ۔اس…

Read More

بیس منٹ کا سفر روزانہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرنے سے جو ذہنی کوفت انہیں ہوتی ہے اس کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو روزانہ اس روڈ پر سفر کرتے ہیں ۔اسلام آباد ایکسپریس وے کو سگنل فری کرنے کا جو منصوبہ دو سال پہلے شروع کیا گیا تھا وہ سست روی کا شکار ہے اور ابھی تک کورال چوک بھی مکمل نہیں ہوا ۔ اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کا افتتاح 14اگست 2017 کو متوقع ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے نئے ائیر پورٹ تک میٹرو بس سروس کو توسیع دے دی ہے ۔یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس طرح…

Read More

پاکستان اور افغانستان کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندیاں تو عائد نہیں کی گئیں ۔لیکن انڈیا کے ساتھ ٹرمپ کی قربت مستقبل میں پاکستان کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کا پتہ دے رہی ہے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف لیتے ہی جو اقدامات اٹھائے ہیں ان سےداخلی اورخارجی طور پر امریکہ کے آئندہ چار سال کی ترجیحات  کا تعین کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ابتدائی طور پر جن  ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی ہے وہ تمام مسلمان ممالک ہیں۔شام ، عراق، ایران ، لیبیا ،صومالیہ ، سوڈان اور یمن…

Read More

گزشتہ روز خود ہیلری کلنٹن جب اپنے مداحوں کے سامنے پرنم آنکھوں سے آئیں تو انہوں نے کہا کہ ‘‘جتنا ہم خیال کرتے تھے امریکہ اس سے کہیں زیادہ تقسیم کا شکار ہے ’’۔ان کا اشارہ نسلی تقسیم کی جانب تھا ۔ اس لئے امریکہ کی وہ شناخت جو ایک متنوع نسلوں ، ثقافتوں اور مذاہب کی بنیاد پر تھی ا س میں اب واضح دراڑ آ چکی ہے ۔ ٍٍرائے عامہ کے پیشگی جائزوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہو چکے ہیں ۔ وہ اپنے عہدے کا چارج 20جنوری2017کو سنبھالیں گے ۔فلوریڈا،…

Read More

آج امریکی اپنے 58ویں صدر کا انتخاب کررہے ہیں ،حالیہ انتخابات کو امریکی تاریخ کے متنوع ترین انتخابات کا درجہ حاصل ہو چکا ہے کیونکہ ان میں سفید فام ووٹرز کا کردار کم ہو کر 69فیصد پر آ چکا ہے اب 31فیصد ووٹرز غیر سفید فام ہیں جن میں ہسپانوی ، سیاہ فام اور ایشیائی ووٹرز شامل ہیں آج امریکی اپنے 58ویں صدر کا انتخاب کررہے ہیں ،حالیہ انتخابات کو امریکی تاریخ کے متنوع ترین انتخابات کا درجہ حاصل ہو چکا ہے کیونکہ ان میں سفید فام ووٹرز کا کردار کم ہو کر 69فیصد پر آ چکا ہے اب 31فیصد…

Read More

ہیلری کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدر کا اعزاز حاصل کر پائیں گی ؟ ایک ہفتہ قبل تک تو یہ بات اظہر من الشمس تھی مگرایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز بی کونی نے ایک نیا انکشاف کر کے ہلچل مچا دی ہے ہیلری کلنٹن امریکہ کی پہلی خاتون صدر کا اعزاز حاصل کر پائیں گی ؟ ایک ہفتہ قبل تک تو یہ بات اظہر من الشمس تھی مگرایف بی آئی کے ڈائریکٹر  جیمز بی کونی نے ایک نیا انکشاف کر کے ہلچل مچا دی ہے ۔ یہ انکشاف ایک پاکستانی نژاد خاتون ہما عابدین کی گرد گھومتا ہے ۔جو…

Read More

کیا نواز شریف مستعفی ہو کر خود کو احتساب کے لئے پیش کر سکتے ہیں ؟شاید ایسا نہ ہو کیونکہ اس میں ان کے ساتھ ان کے اتحادی ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی ساتھ کھڑے ہیں ۔لیکن دھرنے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ جماعتیں بھی وزیر اعظم کو ساتھ چھوڑ سکتی ہیں ۔ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ یہ بتاتا ہے کہ وہ سیاسی شہید بننا پسند کریں گے مگر کسی کے دباو میں آ کر مستعفی نہیں ہوں گے ۔ پورا پاکستان گو مگوں کی کیفیت میں ہے ؟ لوگ جاننا چاہتے ہیں…

Read More