پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز گزشتہ دس سال سے مختلف فکری و نظری مسائل پر بحث مباحثوں اور علمی تحقیق میں مصروف عمل ہے ۔پاکستان کا رشتہ خلیجی ممالک سے صرف جغرافیائی ہی نہیں بلکہ مذہبی ، سیاسی اور معاشی بھی ہے ۔ خلیج کی صورتحال روز بروز نئی شکل اختیار کر رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان براہ راست متاثر ہو سکتا ہے ۔اسی پس منظر میں ادارے نے 26جولائی کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’’خلیج کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان پر اس کے ممکنہ اثرات…
Author: سجاد اظہر
asd s dasda d a
خبر ہے کہ متبادل توانائی کی تحقیق و اختراح سے منسلک امریکی ادارے ٹیسلا نے پورے امریکہ کو شمسی توانائی پر چلانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔ یہ گئے دنوں کی بات تھی کہ جب دنیا ہارورڈ اور آکسفورڈ جیسے تعلیمی اداروں کی بنیادیں رکھ رہی تھی تو ہم تاج محل بنا رہے تھے ۔مگر یہ بات اب کی ہے کہ جب دنیا متبادل توانائی کے انقلاب آفریں دور میں داخل ہو رہی تھی تو پاکستان جیسے غریب ملک میں بھاری سود پر لئے گئے تقریباً 35ارب ڈالر سے کوئلے ، تیل اور گیس پر چلنے والی بجلی گھر…
مشرقی اور مغربی روٹوں پر کام کی صورتحال کیا ہے ؟ حکومت کی ممکنہ تبدیلی اس منصوبے کو متاثر کرے گی یا نہیں ؟ پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے ترقیاتی منصوبہ ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری ‘‘ کے بارے میں سوالیہ نشان پیدا کر دیا ہے ۔ یعنی اگر پاکستان میں حکومتی سطح پر کوئی تبدیلی رونما ہو تی ہے تو اس کا اس میگا پراجیکٹ پر کیا اثر پڑے گا ؟ یہ صورتحال صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ برادر ملک چین کے لئے بھی باعث ِ تشویش ہے…
گھر میں اجنبی ، مؤقر جریدے ’’ہیرالڈ ‘‘ کے گزشتہ شمارے سے لیا گیا ایک تحقیقی فیچر ہے جو پاکستان میں بسنے والے بنگالیوں ، برمیوں اور ایرانیوں کے روز مرہ مشکلات کا احاطہ کرتا ہے ۔یہ لوگ جو گزشتہ ایک دو نسلوں سے یہاں آباد ہیں انہیں پاکستان کے شہریت سے متعلقہ قوانین کے تحت شہریت نہیں مل رہی ۔حکومتیں ان لاکھوں لوگوں کے مسائل سے چشم پوشی کرتی آئی ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان لوگوں سے متعلق کوئی پالیسی بنائی جائے اور پاکستان کے موجودہ شہریت کے قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جائے…
حیرت کی بات ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں جن تین پیغام بروں کو استعمال کیا وہ تینوں سینیٹرز تھے اور تینوں کو کوئی حلقہ نہیں تھا ۔اس لئے انہیں ڈکٹیٹ کرنا اور ان سے مرضی کے بیانات دلوانا آسان تھا نہال ہاشمی کی تقریر سنی تو مجھے رنجیت سنگھ یاد آ گئے وہ رنجیت سنگھ جس کی دہشت سے مائیں اپنے بچوں کو ڈراتی تھیں پنجاب کا یہ جٹ حکمران صرف اپنی وحشت ناکیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شاطری کی وجہ سے بھی مشہور تھا۔ایک روز وہ دربار لگائے بیٹھا تھا کہ لاہور کا ایک مالدار…
پاکستان کی ایک بدقسمتی یہ بھی ہے کہ اسے کوئی وزیر خزانہ نہیں ملا اسے صرف چارٹر اکاؤنٹنٹ ملے ہیں جن کی مہارت صرف بیلنس شیٹ بنانے کی ہوتی ہے ۔اگر ہمیں ایک من موہن سنگھ مل گیا ہوتا تو آج پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی پاکستانی بجٹ کے بارے میں ایک فقرہ بر محل لگتا ہے کہ یہ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جب آئندہ مالی سال 18-2017 کا 47 کھرب 50 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور اس کے اعداد و شمار بیان کئے تو کئی باتیں ایسی ہیں جو…
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے رد ِ انتہاپسندی کے حوالے سے گزشتہ ہفتوں میں دس مکالموں کا انعقاد کیا جن میں ملک بھر سے دانشوروں ، ماہرین ِ تعلیم ،ممبران ِ پارلیمنٹ اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے رد ِ انتہاپسندی کے حوالے سے گزشتہ ہفتوں میں دس مکالموں کا انعقاد کیا جن میں ملک بھر سے دانشوروں ، ماہرین ِ تعلیم ،ممبران ِ پارلیمنٹ اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ان دس مکالموں میں سامنے آنے والے چارٹر پر اسلام آباد میں ۲۵ مئی ۲۰۱۷کو اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس…
بنگلہ دیش بھی چین کے ‘‘ون بیلٹ ون روڈ ’’ منصوبے کا حصہ بن چکا ہے ۔ سری لنکا ، مالدیب اور میانمر بھی اس کا حصہ ہیں ۔جنوبی ایشیا میں صرف بھارت اور بھوٹان دو ایسے ممالک ہیں جو اس منصوبے کا حصہ نہیں پاکستان کے بعد نیپال جنوبی ایشیا کا چوتھا ملک ہے جو کہ چین کے عظیم الشان منصوبے‘‘ ون بیلٹ ون روڈ ’’ کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے ۔گزشتہ جمعہ کو ا س سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان کٹھمنڈو میں ایک عرضداشت پر دستخط کئے گئے ۔نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کرشنا…
سینٹرل میڈیا لسٹ پر 1612 اخبارات موجود ہیں جو اشتہارات کے لئے مطلوبہ معیار پورا کرتے ہیں ۔اب سوال یہ ہوتا ہے کہ چھ سات یا زیادہ سے زیادہ بیس اخبارات جو ہاکروں کے پاس ہوتے ہیں اور اگر ان میں چند علاقائی اخبارات کو بھی شامل کر لیں تو اس کے علاوہ یہ باقی ساڑھے پندرہ سو اخبارات کہاں سے چھپتے ہیں اور ان کے قارئین کون ہیں ؟ پاکستان میں میڈیا کتنا آزاد ہے ؟اس کی ایک جھلک تو آپ نے بحریہ انکلیو اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعہ سے دیکھ ہی لی ہو گی…
