تقریباً دو ہزار سالہ قدیم شہر کے لئے آج کا دن تاریخ ساز ہے کہ پہلا مسلمان اور اقلیتی شخص اس کا میئر منتخب ہوا . دریائے تھیمز کے کنارے پر 121ء میں رومیوں کی جانب سے بسایاجانے والا شہر لند ن ،جسے دنیا کےثقافتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے ۔ لندن یورپ کا سب سے بڑا میٹرو پولیٹن سٹی ہے ،جہاں 74 کھرب پتی اور 40 ہزار ارب پتی افراد رہائش پزیر ہیں ۔اسی لندن میں آج کا دن بھی تاریخ ساز بن گیا ہے جب اس کی تقریباً دو ہزار سالہ تاریخ میں پہلا مسلمان اور پہلا اقلیتی…
Author: سجاد اظہر
منگل کو جنرل راحیل شریف نے سگنل رجمنٹ سینٹر کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ” ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو ختم کیے بغیر ملک امن و استحکام ممکن نہیں ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے لیکن ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے ختم کیا جائے۔پاکستان کی سالمیت، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر سطح پر احتساب ضروری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج اس سمت میں بامعنی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گی تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر…
رحیم یار خان اور راجن پور میں پولیس کو 48 مقدمات میں مطلوب خوف ودہشت کی علامت ڈکیت غلام رسول عرف چھوٹو کون ہے ؟اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے ۔ جس نے کچے کے علاقے میں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے ۔پنجاب اور سندھ میں ڈکیت گروہوں کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔ایک وقت میں یہ متوازی حکومت بھی چلاتے رہے ہیں ۔ان کی سرپرستی علاقے کے با اثر زمیندار ،منشیات اور اسلحہ کے سمگلر کرتے ہیں ۔ضلع راجن پور صوبہ پنجاب کا دور افتادہ اور آخری ضلع ہے جو صوبہ سندھ کے آخری…
جس طرح ایک بیرونی اخبار کی رپورٹ ا ور چند میڈیا مالکان کے دباؤ پر شعیب شیخ کو پابند سلاسل کیا گیا تھا ویسی ہی رپورٹ میاں صاحب کے اپنے خاندان کے بارے میں بھی آچکی ہے یہ غالباًمارچ 2000ء کا واقعہ ہے ابھی بیگم کلثوم نواز شریف لاہور اور اٹک قلعے کے درمیان سفر سے ہلکان ہو چکی تھیں مگر ابھی بھی ان کی ہمت باقی تھی ۔اسلام آباد میں بیگم عشرت اشرف کا گھر ان کا ٹھکانہ ہوتا تھا جہاں چوہدری جعفر اقبال اورنجمہ حمید کےعلاوہ کوئی تیسرا چہرہ نظر نہیں آتاتھا ۔وہ نواز شریف کی زندگی کو…
وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ وہ ابھی بھی آشفتہ سر ہیں اور ہر قسم کا قرض چکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف جب کل شام عوام سے خطاب کرنے آئے تو انھوں نے کہا کہ پوری سیاسی زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وہ ذاتی حوالے سے قوم کے سامنے آئے ہیں ۔انھوں نے پاناما لیکس کے بعد اپنے خاندان پر لگنے والے الزامات کا دفاع کیا ۔انھو ں نے سقوط ِ ڈھاکہ اور ذولفقار علی بھٹو دور میں اتفاق فاؤنڈری قومیانے سے اپنے مالی نقصانات کا تذکرہ کیا ۔بینظیر بھٹو کے دونوں ادوار…
منصوبہ خطے میں معاشی ، سیاسی ،سماجی اور تزویراتی ہر طرح کی بازیاں الٹ کے رکھ دے گا ، آنے والی تاریخ راہداری کے بعد کی تاریخ کہلائے گی. پس منظر پاک چین اقتصادی راہداری کی تاریخ 207قبل مسیح سے جڑی ہوئی ہے جب چین کے ہن بادشاہوں کے دور میں چینی ریشم کوجنوبی ایشیائی اور اس سے آگے کی دنیا میں پہنچانے کے لئےجو راستے استعمال کئے جاتے تھے ان میں ایک راستہ یہ بھی تھا ۔آنے والی کئی صدیوں تک اس راستے نے یہاں کی معیشت اور تہذیب و تمدن پر اپنے ان مٹ نقوش چھوڑے ۔جدید چین…
جب آبادی میں اضافہ ہوتا ہے تو جرائم بھی بڑھتے ہیں ۔اس کی سیدھی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آبادی کے تناسب سے وسائل نہیں بڑھتے ۔مگر ہمارے ہاں ایک وجہ اور بھی ہے اور وہ ہے اپنی آبادی کے بارے میں درست معلومات نہ ہونا ۔1998ء کے بعد گزشتہ سترہ سالوں سے مردم شماری ہی نہیں ہوئی اس لئے ہمیں یہ معلوم ہی نہیں کہ آبادی کتنی بڑھ چکی ہے ۔ پاکستان میں مختلف عمومی وجوہات کہ بنا پر دیہات سے شہروں کی جانب منتقلی اپنی جگہ لیکن گزشتہ چند سالوں میں مختلف تنازعات کی بنا پر اندرونی ہجرت…
