بھارت سیاسی اور اقتصادی مجبوریوں کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں مجبور ہو جائے گا ۔کشمیر کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا ہی پڑے گا ۔ امریکہ بھارت سے کابل تک ایک نئے سلک روٹ کا تصور پہلے ہی دے چکا ہے ۔ امریکی سرمایہ کار بھی اس نئی اور ابھرتی ہوئی منڈی تک رسائی کے لئے بے چین ہیں مگر اس میں سب سے بڑی رکاوٹ دونوں ملکوں کے تنازعات ہیں برطانیہ کے مئوقر روزنامہ ڈیلی میل نے آئی ایم ایف کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے…
Author: سجاد اظہر
یہ اونٹ جس کروٹ بھی بیٹھے اس کے نیچے سرل المیڈا نہیں کوئی ہیوی ویٹ ہی آئے گا ۔ مگر ان ہیوی ویٹس کو اپنے اپنے قدو قامت کا بخوبی اندازہ ہے ۔ مئی 2011 میں زرداری حکومت کو یہ شک ہو چلا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کی وجہ سے فوجی قیادت سول حکومت کو چلتا کرنے والی ہے ۔ا س دوران د س مئی کو ایڈمرل مائیک مولن کو خفیہ چینل سے ایک میمو بھجوایا گیا ۔ اس کا انکشاف کئی امریکی حکومتوں میں بیک چینل ڈپلومیسی کے ماہر منصور اعجاز نے کیا تھا ۔منصور اعجاز کا مئوقف تھا کہ…
تقسیم کا آغاز کہاں سے ہوا ، ابنِ تیمیہ کا کردار کیا تھا ؟اور آج یہ تقسیم کس مقام پر ہے ؟ اس کا آغاز 1979ء میں انقلاب ایران سے ہوا یا پھر اس کی جڑیں گیارہویں صدی میں سقوط ِ اندلس اور تیرہویں صدی میں سقوطِ بغداد سے اٹھیں ۔اس تقسیم کے پیچھے ابن تیمیہ کا کردار ہے یا پھر آل سعود کا ؟یہ اور اس طرح کے بہت سارے سوالات جو آج ہماری زندگیوں سے جڑے ہوئے ہیں ان کا جواب کیا ہے ؟ یہ درست ہے کہ مسلمانوں میں پہلا اختلاف ثقیفہ بنو سعدہ میں خلافت پر…
جب تحریکیں گلی اور محلوں میں آ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے آگے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکتی آٹھ جولائی کو کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت ہوئی ۔اس کے جنازے میں دو لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ۔اس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔برہان وانی کی شہادت کو ایک ماہ گزر چکا ہے مگر کشمیر کے حالات سنبھلنے میں نہیں آرہے ۔بدستور کرفیو نافذ ہے ۔51 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 3100 زخمی ہیں ۔بھارتی فوجی مظاہرین پر چھرے والی بندوقوں سے فائر…
خلیفہ منصور کے بارے میں خیال ہے کہ وہ یہاں سے نکل کر افغانستان چلا گیا جہاں نورستان سے ننگر ہار کے درمیان وہ اپنی جگہیں بدلتا رہا . آرمی پبلک سکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ماسٹر مائینڈ خلیفہ عمرمنصور افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ عالمی میڈیا نے اسے پاکستان کا سب سے” قابلِ نفرت شخص “قرار دیا تھا ۔ اس کا نام سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا تھا جب اس نے آرمی پبلک سکول پشاورپر حملے کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی تھی بلکہ ایک وڈیو بھی جاری…
امریکہ کے مردم شماری کے بیورو کے مطابق امریکی مسلمانوں کی تعداد 27 لاکھ ہے جو کہ امریکہ کی آبادی کا 0.9فیصد ہے ۔ جبکہ بعض ذرائع یہ تعداد 65 لاکھ بتاتے ہیں ۔کیونکہ امریکہ میں صرف پاکستانی کمیونٹی کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہے ۔جبکہ عرب اور افریقی مسلمان پاکستانیوں سے بڑا گروپ ہیں ۔ امریکہ کی تاریخ میں قتلِ عام کے حوالے سے 12 جون6201 ء ایک اور اندوہناک دن ہے جہاں ایک ہی واقعہ میں 50 افراد کو اس وقت گولیوں سے بھون دیا گیا جب وہ ہم جنسی کے ایک کلب میں رقص و سرود میں…
پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کو کہیں سے بھی باآسانی ٹریک کیا جا سکتا ہے ،یہ حقیقت ملا منصور کو آخری وقت میں معلوم ہوئی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی مگر پاسپورٹ "نواں نکور” پڑا ہوا ملا ۔ ایسا کیسے ہوا ؟ اس سوال کے جواب کے لئے میں آپ کو اپنا ایک ذاتی واقعہ سناتا ہوں جو 2013ء میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں رو نما ہوا ۔ میں نے پاکستان آنے کا پروگرام بنایا ۔جب پاسپورٹ دیکھا تو وہ زائد المعیاد ہو چکا تھا ۔سفر کے لئے اس کی تجدید ضروری تھی ۔ میں نے…
چاہ بہار میں انڈیا کی موجودگی سے پاک ایران تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے جس سے پاکستان میں مسلکی تنازعات بھی زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آئیں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کو ترقی دینے کے منصوبے پرگزشتہ روزتہران میں دستخط کر دیئے ہیں ۔جبکہ ایران ، افغانستان اور تاجکستان کو سڑکوں کے ذریعے منسلک کرنے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس میں افغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے ۔ گوادر سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ایرانی صوبہ…
کہا جاتا ہے کہ مستقبل کی جنگیں پانی کے لئے ہوں گی اور پانی پر لڑی جائیں گی۔ پاکستان کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس سے زیر زمین پانی کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں ۔ہر پانچ سال میں زیر زمین پانی 15 سے 20 فٹ مزید نیچے جا رہا ہے ۔اس سال پاکستان میں پانی کی کمی کی وجہ سے کپاس کی پیداوار ملکی ضروریات سے کم ہو گی جس کی وجہ سے پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے 4 ارب ڈالر کی کپاس در آمد کرے گا ۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے…
پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی ؟ اس بات کا اختیار ہمیشہ سے پاک فوج نے اپنے ہاتھوں میں رکھا ہے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ تین ماہ سے تناؤ کا شکار ہیں ۔یہ بات مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتائی ہے ۔ 11ستمبر کی ستم گریوں کے بعد جب پاکستان نے اپنا وزن غیر مشروط طور پر امریکی پلڑے میں ڈالا تھا اس کے بعد دس سال تک دونوں ممالک کے مابین خاصی گرم جوشی رہی ۔ مشرف کو کیمپ ڈیوڈ تک لے جایا گیا جہاں امریکہ کے صرف قریبی اور باعتماد…
