ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر شہر میں تیس دنوں کے لئے ڈبل سواری پہ پابندی عائد کر کے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا،ظاہر ہے جس شہر کی نوے فیصد آبادی کا انحصار موٹر سائیکل سواری پہ ہو وہاں مہینہ بھرکے لئے ڈبل سواری کی پابندی کا خیر مقدم تو نہیں کیا جا سکتا۔اس لئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی نے ڈبل سواری پہ پابندی کو تجارتی وسماجی سرگرمیوں کے لئے تباہ کن قرار دیا ہے۔بہرحال کسی بھی مسئلہ کو جواز…
Author: اسلم اعوان
صوبائی حکومت نے نتھیاگلی میں سرکاری ریسٹ ہاوس کو پولیس سے واگزار کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے حکومتی احکامات ماننے کی بجائے عدالت سے حکم امتناہی حاصل کر کے سرکاری پراپرٹی سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 اگست کو ’’یوم شہداء پولیس‘‘ کے طور پہ منایا گیا،پولیس اگرچہ صوبائی محکمہ ہے لیکن وسیع تر ادارہ جاتی نظم کو ظاہر کرنے کی خاطر ملک بھر میں ایک ہی روز خصوصی تقریبات کا اہتمام کر کے…
نواز شریف برطرفی فیصلہ نے مقبول سیاستدانوں اور مقتدرہ کے درمیان تفاوت کو بڑھا دیا جس سے قومی سلامتی پالیسی پہ اتفاق رائے کے امکانات مزید دور ہو گئے بلآخر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو قابل الوصول اثاثہ ظاہر نہ کرنے کے جرم میں نا اہل قرار دیکر عدالتی تاریخ کی اس روایت کو دوام بخشا جس کی اساس فیڈرل کورٹ کے جسٹس منیر نے مولوی تمیزالدین کیس میں نظریہ ضرورت پر رکھی تھی،تازہ عدالتی آرڈر نے ماضی کے زخموں کو تازہ کر کے سیاسی کشمکش کو پہلے سے زیادہ تند و تیز کر دیا،اس فیصلہ…
پچھلے کئی مہینوں سے سی آر بی سی کینال کمانڈ ایریا کے کاشتکار نہر کی بتدریج زبوں حالی پہ نوحہ کناں اور آبپاشی کے پانی کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن سسٹم کا جمود اس قدر گہرا ہے کہ سروسیز فراہم کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ایشو کو فوری ریسپانڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے چنانچہ کاشتکاروں کی آہ و فغاں حکومتی ایوانوں کی بے حسی سے ٹکرا کے صدائے بازگشت کی مانند واپس پلٹ رہی ہے اور یہی مایوس کن انحطاط ایک مستقل آویزش کی طرف بڑھ رہا ہے،چند دن قبل صوبائی وزیر آبپاشی سکندر شیرپاؤکے…
مولانا فضل الرحمٰن نے درست تجزیہ کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشمکش کے ڈانڈے سی پیک منصوبہ کی تعمیر سے ملتے ہیں اور مغربی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر کے مشرقی ممالک کے معاشی مفادات کو زک پہنچانا چاہتی ہیں موجودہ سیاسی بحران میں مولانا فضل الرحمٰن،جاوید ہاشمی،محمود اچکزئی اور بعدازاں حاصل بزنجو نے اصولی پوزیشن لیکر قومی سیاست میں توازن پیدا کر دیا،جس سے سیاسی بحران کی شدت قدرے کم ہو گئی،اس پورے تناظر میں یہی وہ نقطہ تھا جو متضاد قوتوں کے مابین توازن قائم کر کے اجتماعی حیات کی روانی کو ہموار رکھ سکتا تھا،اس…
اب یہاں نئی سیاسی تہذیب جنم لینے والی ہے جس میں روایتی علاقائی دھڑے تحلیل ہو کر ملک گیر سیاسی جماعتوں کا جُز بن جائیں گے، تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی جگہ لینے والی ہے اور جے یو آئی کا وجود مزید سمٹ جائے گا صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے اندرون شہر کے علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے عیدی نچھاور کرنے کا اعلان کر کے مقامی سیاست میں انوکھی روایت قائم کرنے کی کوشش کی تاہم حادثات اور ہنگامہ آرائی کے خدشہ کے پیش نظر انہوں نے فضا سے عیدی گرانے کا ارادہ تو ترک کردیا…
عام انتخابات کی آمد سے قبل دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پختون خوا کے تین جنوبی اضلاع کے سرکاری اداروں کی بحالی کے لئے ڈھائی ارب روپے کی خصوصی گرانٹ نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں،جن کے جوابات پی ٹی آئی کی قیادت کے علاوہ ڈونر ادارے ورلڈ بنک کی انتظامیہ کے ذمہ ہیں۔ سدرن ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ(SADP) خیبرپختونخوا کے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں مبینہ بے قاعدگیوں کے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری قومی سیاست کا ابھی غیر ملکی وسائل پر انحصار ختم نہیں ہوا،شاید یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف والے…
خیبر پختون خوا کے گورنر کی طرف سے گومل یونیورسٹی میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد ہونے کے باعث فوری طور پر اساتذہ کی ہائرنگ ممکن ہے نہ اہم انتظامی پوسٹوں پہ تعیناتی ہو سکتی ہے خیبر پختون خوا کی دوسری بڑی گومل یونیورسٹی کو ان دنوں ایسے تعلیمی بحران اور مالیاتی مشکلات نے آ گھیرا ہے جس کی جڑیں اساتذہ کی سہل انگاری اور انتظامی سربراہوں کی ذہنی فرسودگی میں پیوست ہیں،بلاشبہ،تعلیم انسان کی اخلاقی ،ذہنی،سائنسی اور فنی میراث کو زیادہ سے زیادہ انسانوں تک پہنچانے کا وسیلہ بنی اورعلم ،نور کی وہ کرنیں…
حکومت کو علاقائی ثقافتوں اور مقامی زبانوں کے تحفظ کی خاطر اقدام اٹھانے چاہیں لیکن نسلی گروہوں کی زبانوں کے ساتھ سیاسی مفادات اور عوامی جذبات کی وابستگی داخلی انتشارکا زینہ بن سکتی ہے سینٹ میں سرائیکی کو قومی زبان کا درجہ دینے کی مخالفت کرنے والی پیپلز پارٹی کے خلا ف ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافتی تنظیموں کے احتجاجی مظاہروں میں آصف علی زرداری کا پتلا نذر آتش کرنے کی رسم دراصل ہمارے سماج میں پیپلزپارٹی کی چتا جلانے کی علامت بن گئی کیونکہ اس شہر کو،جہاں سے1968 ء میں پیپلزپارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کی تحریک کومقبولیت…
2013 ءکے الیکشن میں جے یو آئی نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیت کر ڈیرہ ڈویژن سے پی پی پی کا صفایا کر دیا۔مولانا نے این اے 25 کی نشست چھوڑ کے ضمنی الیکشن میں اپنے بیٹے اسد محمود کو امیدوار بنایا تو فیصل کنڈی نے مقابلہ کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار اسی داور کنڈی کی حمایت کر کے اپنی غلطیوں پہ مہر تصدیق ثبت کر دی. دنیا اب بھول چکی ہو گی کہ پیپلزپارٹی کے قیام کے فوری بعد ذولفقارعلی بھٹو کی تحریک کو عروج ڈیرہ اسماعیل خان سے ملا،مسٹر بھٹو دسمبر 1968ءمیں جب پہلی…
