Author: اسلم اعوان

خیبر پختون خواہ  کے جس بلدیاتی سسٹم کو عمران خان نمونہ کے طور پہ پیش کرتے پھرتے ہیں اسے حکمران اشرافیہ کی  جمود پرور سوچ  نے ڈھائی سالوں کے اندر مفلوج بنا دیاہے،پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی سکیموں کو ایم پی ایز کی بجائے بلدیاتی اداروں کے ذریعے روبعمل لانے کے فیصلہ سے پسپائی اختیار کرکے پہلے لوکل گورنمنٹ کے لئے مختص مالی وسائل کا بہاؤ ممبران اسمبلی کی مجوزہ سکیموں کی طرف موڑ کے بلدیاتی نمائندوں کی معاشی افادیت کو غتربود کر دیا ۔ پھر رفتہ رفتہ ان سرکاری محکموں کو بھی صوبائی حکومت کے ماتحت کر لیا…

Read More

خیبر پختون خوا کی ابھرتی ہوئی پولیس فورس نے ستائیس اکتوبر دوہزار سترہ کی صبح  درابن تحصیل کے مضافاتی گاؤں گرہ مٹ میں مسلح افراد کی درندگی کا نشانہ بننے والی 16سالہ دوشیزہ شریفاں بی بی کے مقدمہ کی تفتیش "مکمل” کر کے چالان داخل عدالت کر دیا، بدقسمتی سے پولیس کی مصنوعی ساکھ کو بچانے کی تگ و دو میں اعلی پولیس افسران نے زندہ حقائق کو جھٹلا کر معصوم بچی کی مظلومیت کو ٹھکرانے میں نہایت بے رحمی کا مظاہرہ کیا۔ایس ایچ او سے لیکر آئی جی پی تک پوری  چین آف کمانڈ نے اپنی صلاحیتیں  اس مقدمہ…

Read More

جس سرعت سے سیاسی ماحول میں انتشار بڑھا رہا ہے،اس سے تو یہی لگتا ہے کہ سویلین اور مقتدرہ کے درمیان ستّر سالوں سے جاری کشمکش کسی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہونے والی ہے۔بدھ کے روز مسلم لیگ نون  نے پانامہ نظرثانی کیس کے فیصلہ اور سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس کو مسترد کردیا۔ بلاشبہ واقعات کا تناظر ہی حقائق کے ادارک کا واحد طریقہ ہے اور پانامہ کیس کو ماضی کے عدالتی فیصلوں کے تناظر میں دیکھنا ایک فطری امر تھا۔اب سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ عمران خان اور جہانگیرترین کے کسیز کا جو بھی فیصلہ…

Read More

بلوچستان میں ریاستی اداروں نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو ایڈوائزری جاری کرکے بلوچ علیحدگی پسندوں کی خبروں کی اشاعت رکوادی ہے،جس کے ردعمل میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے پمفلٹ شائع کر کے اخبارات اور الیکٹرانکس میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو بلیک آوٹ ختم نہ کرنے کی صورت میں  سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔دوطرفہ دباؤ کے بعد کوئٹہ شہر کے سوا بلوچستان کے طول و عرض میں اخبارات کی سرکویشن بند اور گوادر سمیت دالبندین،پنج گور اور تربت میں اخبار فروشوں کی دکانیں اور پریس کلب مقفل ہوگئ ہیں۔بی ایل اے کے ترجمان گہرام خان نے…

Read More

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے  مضافاتی گاؤں گرہ مٹ میں لگ بھگ  دس مسلح افراد کی طرف  ذاتی دشمنی کی بنیاد پر 16 سالہ دوشیزہ کو برہنہ کر کے گاؤں کی گلیوں میں گھمایا گیا مگر  اس دوران مجبور و بے کس لڑکی کی مدد کو پولیس اور عوام میں سے کوئی نہیں پہنچا۔ اس سفاکانہ  بربریت پر خاموشی  ہمارے سماج کی اجتماعی  بے حسی کی عکاس ہے ۔تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں تحصیل داربن کے تھانہ چودہوان کی حدود میں واقع گرہ مٹ کی کومب برادری  نے ساجد سیال نامی بائیس سالہ نوجوان…

Read More

حامد کرزئی کاکہنا ہے  کہ امریکی فورسز افغانستان میں داعش کو اسلحہ اور تربیت  دے رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی اڈوں سے غیر فوجی ہیلی کاپٹرز داعش کے ٹھکانوں تک سازوسامان پہنچاتے ہیں۔  القاعدہ اور طالبان بلاشبہ پہلے سے یہاں موجود تھے تاہم داعش کا وجود افغانستان میں امریکی خفیہ اداروں کے مرہونِ منت ہے۔ امریکہ یہاں امن و استحکام لانے کیلئے آیا تھا لیکن امریکی فوج اور خفیہ اداروں کی موجودگی شدت پسندی بڑھانے کا وسیلہ بن گئی۔اس سے قبل روسی صدر پیوٹن بھی یہ الزام عائد…

Read More

تا ریخ و جغرافیہ کے بکھیڑو میں پڑے بغیر اور کسی بھی فریق کے جذبات سے کھیلے بغیر قبائلی مکینوں کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقعہ دیاجائے تا کہ پیدا کردہ تفرقوں اور عصبیتوں کا خاتمہ ہو اور قبائلی سماج جمہوری عمل کے ذریعے قومی دھارے کا حصہ بنیں۔ قبائلی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی اور فاٹا کو بندوبستی نظام کا حصہ بنانے کی مساعی سیاسی تنازعات میں الجھ گئی ہے،اسے ایک مصیبت زدہ نسل کی بدقسمتی ہی سے تعبیر کیا جائے گا کہ فاٹا اصلاحات بارے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قوم…

Read More

کیا صاف چلی شفاف چلی کا نعرہ لیکر اٹھنے والی پی ٹی آئی حکومت ایسے معاملات کی تحقیقات کرانے میں دلچسپی رکھتی ہے جو اسکی سیاسی ساکھ کو گھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔وائسرائے کی طرح زندگی گزارنے والے  16 گریڈ کے ای ٹی او نے 22 گریڈ کے وائس چانسلر کی سرکاری گاڑی کو آٹھ ماہ تک سرکاری نمبر پلیٹ جاری نہ کر کے قانون اور شرافت کا مذاق اڑایا اور پھر مافیاکے رکن کے اشارے پہ سرکاری نمبر الاٹ کرنے کے عوض بہت کچھ وصول کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ خیبر  پختون خوا  ہ کے سرکاری…

Read More

عشرہ محرم میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات تو ہماری روایات کا جزو بن چکے ہیں لیکن اس بار حفاظتی اقدامات کے ساتھ وسیع پیمانے پہ سماجی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی مساعی کسی نئے رجحان کی غمازی کرتی ہے،کیا یہی معاشرتی فعالیت دیرپاء امن کے قیام کا وسیلہ بنے گی اور ہمارا معاشرہ ناشائستہ بنا دینے والی اس کشمکش کی پراسراریت سے نکل کر عقل کی ہمہ گیری کی طرف بڑھ جائے گا؟بلاشبہ مذہبی تشدد اور عالمی دہشتگردی کے مہیب اثرات نے ہمارے سماجی ارتقاء کو متاثر کر کے اجتماعی حیات کے فطری نظم کو منتشر کیا اور یہی…

Read More

روس،چین اور انڈیا سمیت دنیا کے پانچ ممالک پہ مشتمل تنظیم ”بریکس” کے نویں اجلاس میں افغانستان میں برسرپیکار دہشتگرد تنظیموں کے  ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کی مذمت اور خطہ میں تشدد کے فوری خاتمہ کی ضرورت پہ زور دیا گیا۔کانفرنس میں افغانوں کی قیادت اور اونرشپ میں جاری مصالحتی عمل کی حمایت کا اعادہ کرنے کے علاوہ خطہ میں امن و امان کی مخدوش صورت حال  پہ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے داعش،القاعدہ،حقانی نیٹ ورک،لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب التحریر جیسے مسلح گروہوں کو جنوبی ایشیا میں جنگ و جدل کا بنیادی محرک قرار دیا گیا۔ژیامن کانفرنس…

Read More