صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پی اے سی نے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفق احمد اور ڈائریکٹر فنانس کو طلب کر کے زائد ادائیگیوں کی وضاحت مانگی تو یونیورسٹی انتظامیہ پانچ کروڑ کی اضافی ادائیگی کی توجیح پیش نہ کر سکی گومل یونیورسٹی فارن فیکلٹی گیسٹ ہاﺅس اور دیگر تعمیراتی کاموں میں، ٹھیکیداروں کو، اصل رقم سے زائد ادائیگیوں کی پاداش میں سابق وائس چانسلر فرید اللہ وزیر اور اس وقت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر دلنواز سے 5کروڑ روپے کی ریکوری کی خبریں، اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں کے علمی زوال کی نشاندہی کرتی ہیں،اس سے…
Author: اسلم اعوان
بلوچستان کی سیاسی قیادت نے آبادی کا تناسب بدل جانے کے موہوم خدشات کے پیش نظر معاشرتی ارتقاءکے فطری عمل کو منجمد رکھا لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی نے ان افتادہ بستیوں تک رسائی پا ہی لی جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی لیکن اس کے ثمرات بلوچ عوام تک اس وقت پہنچ پائیں گے جب حکومت ایسی منصوبہ بندی کرے جس کا محور مقامی آبادی کے سیاسی حقوق،معاشی مفادات اور تہذیبی شناخت کو تحفظ ہو۔شاہ زین بگٹی،جو بلوچستان کے سابق گورنر نواب اکبر…
اگر سسٹم کی بحالی کےلئے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو آبپاشی کا یہ عظیم نظام تباہ اور یہ لہلہاتے کھیت ویران ہو جائیں گے جب ہم دور افتادہ علاقوں کے عوام کے مسائل پر غور کرتے ہیں جن کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے تو مشکلات کی فصیل مزید بلند ہوتی نظر آتی ہے کیونکہ یہ عوامل قومی وسائل کی ناقدری کی واضح مثال ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 24 سے منتخب رکن اسمبلی مولانا فضل الرحمٰن ملکی و بین الاقوامی سیاست کے جھمیلوں سے کچھ وقت نکال کے ایک عرصہ بعد اپنے…
قومی بیانہ واضح ہوتا تو اجتماعی دانش کنفیوژ ہوتی نہ طالع آزماﺅں کو پانی گدلہ کر کے مچھلیاں پکڑنے کی مہلت ملتی،بلاشبہ ہمہ جہت دباو سے نکلنے کے لئے صداقت کے ابلاغ کے علاوہ کوئی راہ باقی نہیں بچی۔ نومبر 2001 ءمیں افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں دہشتگردی کے خلاف چھڑنے والی مہیب جنگ کے مقاصد بظاہر افغانستان سے القاعدہ و طالبان کی بالادستی ختم کرنے تک محدود تھے لیکن خاموش قدموں کے ساتھ چلنے والی تغیر پذیر لہروں نے ان جنگی چالوں کو التباسات کے لبادے پہنا کے بالآخر اس جنگ کو ہمارے دروازے پہ لا کھڑا کیا۔اب ہم…
سرائیکی بولنے والے شہر کے سی ای او کی پوسٹ کی مشتہری میں، امیدواروں سے انگریزی کے ہمراہ پشتو زبان بولنے و سمجھنے کی استعداد کا تقاضا شامل کر کے ملک کے دیگر امیدواروں کی راہ روکنے کی شعوری کوشش کی گئی۔ خیبر پختون خوا کی صوبائی حکومت نے میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کی خاطر کمپنی آرڈیننس 1984ء کے تحت پشاور میں قاضی محمد نسیم کی سربراہی میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے قیام کے کامیاب تجربہ کے بعد مارچ 2016 ء سے صوبہ بھر کے سات ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیوں کے…
اصلاحات سے پہلے قبائلی علاقوں میں نئی مردم شماری لازمی ہو گی مگر امن کی بحالی اور آئی ڈی پیز کی واپسی تک مردم شماری کا انعقاد کیسے ممکن ہو گا؟ قبائلی علاقوں میں سیاسی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے اعلی سطحی ریفارمز کمیٹی نے رپوٹ پیش کر دی،جسے 23 اگست کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں زیر غور لایا گیا، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی پانچ رکنی ریفارمز کمیٹی جس میں،خیبر پختون خوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا،وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ،نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ اور وزیرقانون زاہد…
دلچسپ حقیقت یہ کہ قبائلی نوجوانوں کی اکثریت سماجی جکڑبندیوں سے نجات پانے کیلئے اندر سے آمادہ تو تھی لیکن وہ بے لچک روایات اور اجتماعی مرعات کی کشش کے ہاتھوں مجبور تھی انسان اگرچہ فطرتاً تغیر و تبدل سے خوفزدہ اور اپنے حال سے محبت کرنے والے احساس کا مالک ہے لیکن وہ ایک ہاتھ سے تبدیلی کو روکتا ہے تو دوسرے ہاتھ سے ٹٹول ٹٹول کے آگے بڑھنے کوشش بھی کرتا ہے،اسی تنوّع نے اسے ماضی سے گہری وابستگی کے باوجود مستقبل کے دبستانوں سے ہم آغوش بنایا تاہم پھر بھی وہ ہمیشہ پرنم آنکھوں اور غمگین دل …
چہار سو پھیلی کائنات کی کثیرالجہت فطرت کے مختلف رنگ جو نباتات و جمادات کی متضاد صورتوں میں حسین دیکھائی دیتے ہیں اسی طرح زندگی کی بوقلیمونی بھی انسانی سوچوں اور رویّوں کے امتیاز میں نمایاں نظر آتی ہے لیکن افسوس کہ مسلم معاشروں میں متنوع سیاسی نظریات اور متبادل قیادت کو برداشت کرنے کے امکانات کم ملتے ہیں ترکی میں وقوع پذیر ہونے والی بغاوت طیب اردگان کے شخصی استبداد میں اضافہ کا سبب بننے کے باوجود صدر کی اتھارٹی کو متنازعہ اور ریاستی امور پر انکی گرفت کمزور بنانے کا وسیلہ بنے گئی اسی کمزور بغاوت کو کچلنے…
مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی نے ڈیرہ کو سرائیکیوں کی بجائے پختونوں کا شہر بنا دیا پاک افغان بارڈر پہ بڑھتی کشیدگی کے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں وسیع سیاسی حمایت کی حامل اور مرکز و صوبوں میں شریک اقتدار جے یو آئی،پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور اے این پی کی طرف سے مہاجرین کے پر امن انخلاءکی مخالفت نے افغان مہاجرین کو ملک کے مستقبل کےلئے مہیب خطرہ بنا دیا لیکن ان خطرات سے نمٹنے کے لئے جس نوع کی سیاسی ہم آہنگی درکار تھی وہ ابھی تک مفقود ہے،ہمارا فعال میڈیا،بپھری ہوئی اپوزیشن اور پس…
پچھلے پندرہ سالوں میں صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں428 بے گناہ شہری موت کے گھاٹ اتارے گئے،ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں 328جبکہ خود کش حملوں میں 100سے زیادہ افراد مارے گئے۔ دو موٹر سائکل سوار دہشتگردوں نے بدھ کے روز انسداد دہشتگردی یونٹ کے اے ایس آئی طارق جمشید کو سر میں گولیاں مار کے اس وقت ابدی نیند سلا دیا جب وہ نجی بنک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کےلئے رکے،پانچ ماہ میں یہ چھٹا پولیس اہلکار ہے جسے دن دھاڑے مسلح پولیس اہلکاروں کے سامنے موت کے گھاٹ اتاراگیا،بلاشبہ ایک تھکی ہوئی پولیس فورس کے جوان،جو…
