Author: صاحبزادہ محمد امانت رسول

ہم سب بنیادی طور پر مذہبی ہیں ۔ پیدائش کے بعد کانوں میں اذان سے لے کر نماز جنازہ تک ہماری زندگی مذہب کے سائے میں گزرتی ہے۔ گھر میں، بچپن سے لے کر جوانی تک والدین اور بزرگوں کی تعلیم و تلقین مذہب کی تعلیم و ہدایت کی روشنی میں ہوتی ہے۔ ہم جب ہوش سنبھالتے ہیں، ہمیں مسجد میں نماز اور قرآن کی تعلیم کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ ہم جوان اور بالغ ہوتے ہیں، پنج وقت نماز مسجد میں ادا کریں یا نہ کریں لیکن جمعہ اور عیدین کی نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں۔ نکاح ،طلاق…

Read More

پاکستان کی اکثریت نوجوان نسل پہ مشتمل ہے۔ کسی بھی ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ اتنا نقصان دہ نہیں ہے جتنا نقصان دہ نوجوان نسل کو نظر انداز کرنا ہے۔ انسان میں اللہ تعالیٰ نے جہاں عقل و فکر کی صلاحیت ودیعت فرمائی ہے وہاں جذبات کا بھی ایک بحرِ بے کنار انسان کو عطا کیا ہے اور نوجوان انہی جذبات واحساسات سے بھرپور ہوتا ہے۔  عمل کا جذبہ اور جذبات کی قوت نوجوان کو بڑی سے بڑی طاقت سے لڑا دیتے ہیں۔ دنیا کی تحریکوں کا مطالعہ کریں تو اہل علم و دانش کے افکار کو عملی…

Read More

ہر ملک کی تعمیر میں غیر ملکیوں (تارکین وطن) کا بنیادی اور اہم کردار ہوتا ہے۔ یورپی اورخلیجی ممالک یا ملائشیا و ترکی کی تعمیر میں صرف وہاں کے رہنے والوں کا ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کا بھی کردار ہے۔ اس طرح پاکستانی جو لاکھوں کی تعداد میں مختلف ممالک میں سال ہا سال سے رہ رہے ہیں وہ بھی اپنی محنت اور شبانہ روز کوششوں سے ان ممالک کی ترقی میں شریک ہیں۔ یہ بات اُن ممالک کی عوام اور حکومتیں بھی تسلیم کرتیں اور مانتی ہیں۔ یہی حقیقت ہے دنیا میں موجود خوبصورت…

Read More

انسان اپنے طے کردہ ہدف کو حاصل نہ کر پائے تو اسے”ناکامی” کا نام دیتا ہے۔ انسان اپنے ارادوں سے اپنی ایک دنیا تخلیق کرتا ہے،اس کے بالکل عین مطابق،جب وہ حاصل نہیں کرپاتا تو اِسے ناکامی کا نام دے دیتا ہے ۔۔ایسے مقام پہ حضرت علیؓ کا یہ قول خوب سمجھ آتا ہے”میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا ”۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ،انسان اس زخم کو بھول بھی جاتا ہےجسے ناکامی سمجھ کر کچھ عرصہ غمگین و دکھی رہتا ہے،”ناکامی” کی شدت دل سے اترہی نہیں جاتی بلکہ وہ خیال کرکے مطمئن ہوجاتا…

Read More

کینہ پروری ایسی اخلاقی مرض ہے جس کے اثرات معاشرتی سطح پہ بڑے بڑے فساد وخرابی کا موجب ہیں۔ کسی کے لیے بلا وجہ دل میں نفرت اور دشمنی کو پالے رکھنا ”کینہ پروری”ہے۔یہ مرض انسان کے دل میں پرورش پاتی اور بڑھتی ہے ۔انسان کے جذبات، ارادے اور خیال پہ دنیا میں کوئی سزا نہیں ہے اور نہ ہی دنیا کا قانون اس پہ سزا دے سکتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں انسان سے سرزد ہونے والے اعمال پہ جزاء  و سزا ہے ۔اگر انسان کوئی انتہائی قدم اٹھا تا ہے تو اس انتہائی قدم (جرم)اٹھانے کی…

Read More

پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری روز بروز ترقی کے مرا حل طے کر تے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے،فلم انڈسٹری پہ عروج و زوال کا دور آ تا رہتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری کافی عر صہ سے عروج اور کمال کی ہما لیہ پہ قائم و دائم ہے ۔ایک دور تھا جب وحید مراد ،ندیم اور محمد علی ہماری اردو فلموں کے نامور ہیرو تھے۔اسی دور میں ہندو ستان ہماری فلموں اور گانوں کی نقل کر تا تھا ،صرف فلموں اور گانوں کی ہی نہیں بلکہ ڈائیلاگ کی بھی نقل کر تا تھا۔اس کے بعد پنجابی فلموں کا دور…

Read More

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کے اعلان سے مسلمانوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی اور حکومت نے بھی سُکھ کا سانس لیا ۔سال ہا سال سے مسلمان ملکوں میں اِن واقعات کے ظاہر ہونے کے بعد سارا ملبہ حکمرانوں پہ آ گرتا ہے۔شاید پاکستان کی یہ پہلی حکومت ہے جس کے ابتدائی دور میں ہی یہ مسئلہ ختم ہو گیا ورنہ جلوس، مظاہرے اور احتجاج نے اس حکومت کی سیاسی  بنیادیں ہلا کر رکھ دینی تھیں۔حکومت  اسے اپنی کا میاب سفارت کاری کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔اللہ کر ے حکومت پاکستان کی کا میاب سفارت کاری…

Read More

پہلے ہمارے ہاں  کم عمری کی شادی کا مسئلہ زیر بحث رہتا تھا ۔ میڈیا اس معاملے پہ بہت سے واقعات کی رپورٹنگ کے ذریعے عوام میں اس مسئلے کو اجاگر کئے رکھتا تھا ۔  عدالتیں کم عمری کی شادیوں پہ فیصلے دیتی اور پولیس ایکشن لیتی رہتی تھی۔این جی اوز اس مسئلے پہ سیمینار منعقد کر واتیں اور لو گو ں کو اس سے آگاہ کر تی رہتی تھیں۔اسکالرز اور ان کے ادارے اس پہ قر آن و سنت کی روشنی میں رائے دیتے اور اس کی سنگینی سے لوگوں کو مطلع کر تے رہتے تھے۔ اِس وقت’’ کم…

Read More

الیکٹرانک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا ہماری زندگی میں بہت سی تبدیلیوں کا باعث بنا ہے لیکن خبر کی تیز رفتاری نے لو گو ں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔ابھی واقعہ تحقیق و تفتیش کے مراحل میں سے گزر رہا ہو تا ہے اور لو گو ں کی فیصلہ کن آراء سامنے آنے لگ جاتی ہیں۔ہر شخص اس پہ تبصرہ و تنقید ایسے کر رہا ہو تا ہے جیسے وہ خود اس کا چشم دید گواہ ہے ۔یہ مشکل صرف اُس شخص کیلئے پیدا ہو جاتی ہے جس کے متعلق یہ خبر پھیلتی ہے ۔وہ شخص اپنے…

Read More

سب سے اچھا کام یہ ہے کہ پرویز مشرف کے دور آمریت کے بعد یہ تیسری جمہوری حکومت ہے جو عوامی رائے سے منتخب ہوئی ہے۔اگر چہ ہمارے ہاں کوئی الیکشن بھی ایسا نہیں ہوا جس پہ دھاندلی کا الزام نہ ہو ۔دھاندلی سے پاک الیکشن تک پہنچنے کے لیئے بہر حال اس جمہوری عمل کا جاری رہنا از حد ضروری ہے جمہوریت میں ہی عوام کا سیاسی شعود پروان چڑھتا ہے ،لو گو ں کو آزادی اظہار کا حق ملتا ہے ۔ بہت کچھ ایسا ہے جسے بہتر کر نے کی ضرورت ہے اس بہتری میں حکومت ہی نہیں…

Read More