Browsing: کالم

زبیر توروالی محقق، لکھاری، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ وہ گزشتہ 15 برسوں سے تحقیق کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ بحرین سوات میں قائم پورے شمالی پاکستانی کی زبانوں، ادب اور کلچر و تعلیم کے لیے کام کرنے والی تنظیم ادارہ برائے تعلیم و ترقی ( اب ت IBT) کے بانی اور سربراہ ہیں۔ زبیر توروالی انگریزی، اردو اور توروالی زبان میں لکھتے ہیں۔ اب تک ان کی دو انگریزی کتب، دودرجن سے زیادہ تحقیقی مقالے اور سینکڑوں مضامین انگریزی اور اردو میں شائع ہوچکے ہیں۔ زبیر توروالی نے چند بین الاقوامی تحقیقی کتب میں ابواب بھی لکھے ہیں۔ وہ آن لائن انگریزی اور اردو مجلّے ”دی ماؤنٹینز“ کے مدیر اور منیجر ہیں۔ ہائی ایشیا کے ثقافتی و سماجی مطالعات پر مبنی اردو مجلّے ”سربلند“ کے مدیر بھی ہیں۔ زیر نظر مضمون میں انہوں نے توروالی زبان اور توروال لوگوں کا جائزہ لیا ہے اور اس علاقے کے ثقافتی اور تاریخی خدوخال اجاگر کرنے کی سعی کی ہے۔ (مدیر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے ایک ایسی متوازی صحافتی دنیا تشکی دی ہے جس کی اپنی حرکیات اور مضمرات ہیں۔ اس کے فوائد و نقصانات پر بھی مکالمہ مسلسل جاری ہے اور اس میدان میں ٹیکنالوجی کی ہر نئی کروٹ کے ساتھ اس میں پیچیدگی کے عناصر فزوں تر ہو رہے ہیں۔ علی بابا تاج نے، جو بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک اہم ادبی شخصیت کے طور پہ جانے جاتے ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے مختلف سماجی شخصیات کی آرا اور اپنے تجزیے کو آمیز کر کے یہ تحریر قارئین "تجزیات” کے لیے پیش کی ہے جو دلچسپی کا پہلو بھی رکھتی ہے اور افادے کا بھی۔ (مدیر)

قائداعظم کا تصورِ پاکستان کیا تھا اور بانیِ پاکستان کے ذہن میں اس خدوخال کیا تھے، اس بارے میں رہنمائی کا ذریعہ قائد اعظم کے اقوال و افعال ہیں۔ بہرطور قائد اعظم کے پیش نظر ایک ایسی مملکت تھی جس میں رہنے والوں کو بنیادی انسانی حقوق اور آزادیاں حاصل ہوں۔ اسی حوالے سے ظفراللہ خان نے قائد اعظم کی حیات و افکار سے شواہد کی جمع آوری سے یہ مضمون قارئین ”تجزیات” کے لیے پیش کیا ہے۔ ظفر اللہ خان پاکستانی جمہوریت، پارلیمنٹ اور آئینی امور کے ماہر ہیں۔ وہ مئی ٢٠١٦ء سے اپریل ۲۰۱۹ء تک پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی خدمات کے سربراہ رہے ہیں۔(مدیر)

امام ابنِ تیمیہ عالم اسلام کی فکری روایت کی ایک نمایاں تر شخصیت ہیں جن کے افکار اور طرزِ استدلال نے انفرادیت کا نقش قائم کیا۔ اصول فقہ میں انھوں نے یونانی منطق اور فلسفے کے اثرات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے متعدد فقہی اختلافات کا باعث قرار دیا۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے امام ابن تیمیہ کے طرزِ فکر کا جائزہ پیش کرتے ہوئے متعدد سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی سعی کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مسعود کا شمار اسلامی قانون پر دسترس رکھنے والی چند نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔ اپنے علمی اور تحقیقی سفر میں انھوں نے مشرقی اور مغربی فکریات کا وسعت و دقتِ نظر سے مطالعہ کیا ہے۔ جس سے ان کے ہاں فکری توازن کی ایک ایسی صورت پیدا ہوئی ہے جو مسئلے کو سلجھانے اور اسے درست علمی تناظر میں پیش کرنے پر قادر ہے۔ قارئین "تجزیات” کے لیے یہ مقالہ یقیناً علمی استفادے کا باعث ہو گا۔ (مدیر)

گزشتہ دنوں میں قومی منظرنامے پر تحریک لبیک سے وابستہ خبروں کی موجودگی نمایاں رہی۔ مذہبی قوتیں جب بھی سیاسی میدان میں متحرک ہوتی ہیں تو اس مظہر سے روایتی طور پر وابستہ بعض تصورات ازخود بحث کا حصہ بن جاتے ہیں۔ محمد عمار خان ناصر ماہنامہ "الشریعہ” کے مدیر اور مذہبی و سماجی موضوعات پر علمی مؤقف رکھنے والے معروف سکالر ہیں جنھوں نے تحریک لبیک کی حالیہ سرگرمیوں کے مضمرات کی تفہیم تاریخ اور سماجی علوم کے تناظر میں کرنے کی سعی کی ہے، جو قارئینِ "تجزیات” کے استفادے لیے پیش ہے۔ (مدیر)