امریکی صدرٹرمپ نے پاکستان پرالزام پرلگایاہے کہ 15سال میں 33ارب ڈالرزوصول کرکے اس نے امریکہ کوبے وقوف بنایاہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی مسلسل دھمکیوں کے بعد سے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں سردمہری پیدا ہوگئی ہے اوراس میں اضافہ ہورہاہے۔ امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد پہلے ہی بندکردی ہے۔ امریکہ کاالزام ہے کہ پاکستان میں طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے ہیں اوریہ کہ پاکستان امریکہ سے رقم بٹورنے کے باوجود پس پردہ دشمن قوتوں ) طالبان (کی مددکررہاہے اورپورے جنوبی ایشیاء کوغیرمستحکم کرنے والے جہادی قوتوں کی آبیاری میں مصروف ہے۔ کشمیر جہاد میں مصروف قوتیں پاکستان میں…
Author: سرتاج خان
آج پاکستان کی سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کی رہنما بے نظیربھٹوکوہم سے بچھڑے دس سال ہوگئے ہیں۔ 27دسمبر2007کوانہیں لیاقت باغ راولپنڈی میں خطاب کرکے واپس جاتے ہوئے راستے میں شہیدکردیاگیاتھا۔ میں نے بے نظیربھٹوکوپہلی اورآخری بار18اکتوبر2007کوکراچی میں وطن واپیسی پرایک ٹرک پرسوارہاتھ ہلاتے ہوئے ڈرگ روڈکے قریب دیکھاتھا۔ وہ کارسازکے قریب دھماکہ میں اتفاق سے بچ گئیں لیکن 27دسمبرکوایک نشانہ بازکی گولی کانشانہ بن گئیں۔ دوسری مرتبہ میں ان کے مزارگڑھی خدابخش، لاڑکانہ گیا اورا ن کے مزارپرسوارکھڑےہوکران کی پہلی بار وزرات عظمی کے وقت حلف اٹھانے کے منظرکویادکرنے لگا۔ بے نظیربھٹوکوزندگی بھرسیاسی مخالفت کاسامناکرناپڑا اوران پرہرقسم کے الزامات لگتے رہے،…
پاکستان کی پچھلے پچاس سالہ سیاسی تاریخ کسی نہ کسی طرح سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اقتداریااس کی مخالفت کی تاریخ رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی 30نومبرکوپچاس کی ہوگئی ہے۔ یہ پارٹی 1967میں طلبہ، کسان اورمزدورتحریک میں متحرک سیاسی کارکنوں نے ایک انقلابی تحریک کے عین بیچ میں قائم کی تھی۔ اس کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوتھے جو اس سے پہلے ایوب خان کی کابینہ میں وزیرخارجہ کے عہدہ کوچھوڑکرعوامی تحریک کواپنے پیچھے لگانے میں کامیاب ہوگئے۔ زیڈ اے بھٹونے اس وقت چینی رہنما ماوزے تنگ کاساعوامی اندازاپنایاتوماؤازم سے متاثرہ دانشورانہ رحجان رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکن اورنوجوان اس کے ساتھ ہولیے۔…
تحریک لبیک یارسول اللہ کے خادم حسین رضوی اوراس کے دھرنے، نے ناصرف اسلام آباد، پنجاب اورکراچی کومتاثرکیا بلکہ اس نے سیاسی ہل چل بھی مچادی ہے۔ حکومت ایک بہت ہی مشکل صورتحال سے دوچارہوئی اورکوئی قدم اٹھانے اورنہ اٹھانے کے درمیان پھنس کررہ گئی۔ جب سپریم کورٹ کے حکم پروزارت داخلہ نے قدم اٹھایا توسخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بالآخر حکومت اورمظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیااور وفاقی وزیرقانون زاہدحامد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بہت تیزی کے ساتھ شہرت حاصل کی ہے۔ اس کےرہنما خادم حسین رضوی نے…
حامدکرزئی نے ملک میں شدت پسندی کے اضافہ پرامریکہ سے تلخ سوالات کئے ہیں۔ اس کی وجوہات کی طرف حامدکرزئی نے خوداشارہ کیاہے کہ بمباری، قتل وغارت گری، جیلیں بھرنااورافغانوں کوہراساں کرنے کی امریکی حکمت عملی کارگراورموثرثابت نہ ہوئی اوراس کاالٹااثرہوا کیونکہ شدت پسند مضبوط ہورہے ہیں۔ افغانستان کے سابق صدرحامدکرزئی نے ایک روسی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے امریکہ پرافغانستان میں داعش کی تخلیق اورمدد کاالزام عائد کیاہے۔ امریکہ پرالزامات کوئی عام فرد نہیں بلکہ ایک دہائی تک امریکہ کے قبضہ کے دوران صدررہنے والاسابق صدرلگارہاہے جوبون کانفرنس کے بعدسے مسلسل افغانستان کے صدرکے منصب پرفائزرہا۔ اس نے ایک عرصہ…
بھارت کی فرسٹ سیکرٹری اینام گمبھیر نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو "ٹیررستان” کہا ہے۔یہ لفظ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے جواب میں بولا ہے ، یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تقریر میں کشمیر کے حوالے سے بھارت کا چہرہ عیاں کیا تھا اور بھارت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو نمایاں کیا تھا۔ اینام گمبھیر نے کہاکہ پاکستان اپنی مختصرتاریخ کے دوران دہشت گردی کی علامت بن چکاہے، اس لئے اسےحق نہیں پہنچتاکہ وہ دوسرے ممالک کوانسانی حقوق…
اس خبرنے بے چینی کی لہردوڑا دی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں تیسری قوت کے طورپر اسلامی شدت پسند تنظیمیں سامنے آئی ہیں جن کے دو امیدواروں نے کل ملاکرڈالے گئے ووٹوں میں سے 11فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ عمومی تاثر یہی ہے کہ یہ مذہبی تنظیمیں "اسٹبلشمنٹ” کی پشت پناہی سے مسلم لیگ ن کے ووٹ کاٹنے کیلئے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ اس امرکوتقویت اس خیال سے دی جاتی ہے کہ یہ تنظیمیں 2013کے انتخابات میں موجود ہی نہیں تھیں اورحال ہی میں سامنے آئی ہیں۔ اس میں سے ایک ملی مسلم…
دنیاکی پانچ ابھرتی طاقتوں چین، انڈیا، روس، برازیل اورجنوبی افریقہ کی تنظیم بریکس نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان میں پائی جانے والی شدت پسند اسلامی تنظیموں کی کاروائیوں پرتشویش کااظہارکیاہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ کے بعد دیگرعالمی طاقتوں کی طرف سے یہ الزامات عالمی سطح پرپاکستان کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار ہیں۔ یہ انڈیاکی سفارتی کامیابی اورپاکستان کی ناکامی تصورکی جارہی ہے کیونکہ تشویش ظاہرکرنے والوں میں پاکستان کے نئے اسٹرٹیجک حلیف چین اورروس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے لئے سب سے بڑالمحہ فکریہ یہی ہے کہ چین نے ماضی کی طرح اس بار آڑے آکرراستہ…
پاکستان کے پشتون خطے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اورافغانستان سے متعلق نئی پالیسی کے خلاف مظاہرہوئے ہیں۔ ایک مظاہرہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ہواجس میں مظاہرین نے پاکستان کے پرچم ہاتھوں میں اٹھائے پاک افغان سرحد طورخم کی طرف مارچ کیا۔ عام خیال یہ ہے کہ مظاہرے اسٹبلیشمنٹ کے ایماپرکئے گئے ہیں۔ بظاہراس مفروضے کواس امرسے تقویت پہنچتی ہے کہ مظاہرے ان علاقوں میں ہوئے جہاں فوجی آپریشن ہورہے ہیں اوران مظاہروں میں وہ لوگ پیش پیش رہے جوطالبان کے ہاتھوں نقصان آٹھائے ہوئے ہیں جبکہ فوج نے انکی بحالی میں کردار ادا کیا۔ پشتون…
آج کل بھینس اوراونٹ کے مقابلے میں گائے اوربیل الیکٹرانک میڈیا کی توجہ زیادہ حاصل کررہےہیں۔ عید قربان میں جو جانور سب سے زیادہ قربان کئے جانے کا امکان ہے وہ گائے اوربیل ہیں مگر گائے کا کاٹنا ثواب کے ساتھ سیاست اور معیشت کا بھی حصہ ہے۔ بھارت میں گائے کی قربانی پر تعصب پسند مودی حکومت پابندی لگارہی ہے۔گائے کا ذبح کرنا اب میدان جنگ بنا ہوا ہے جو سماجی اور معاشی بحران کے پس منظر میں ہورہاہے۔ظاہر ہے مودی حکومت ایک بہت بڑی اقلیت کو جو مسلمانوں کی شکل میں پائی جاتی ہے، کو دبا کر اور…
