ایم کیوایم میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد کراچی میں سیاسی خلاء پایاجاتاہے جسے ایم کیوایم سمیت دیگرپارٹیاں پُرکرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ڈاکٹرفاروق ستارکومحروم کردیاہے، یوں عامرخان کی قیادت میں قائم بہادرآباد گروپ کوقانونی طورپرایم کیوایم پاکستان تسلیم کیاگیا ہے۔ سیاسی لحاظ سے دیکھاجائے توفاروق ستار کی لیڈرشپ پرسینٹ الیکشن میں ناکامی نے مہرثبت کردی تھی۔ اگرچہ الیکشن سے قبل دونوں گروپوں میں ایک طرح کاعارضی صلح نامہ ہوگیاتھامگراس سے الیکشن کے نتیجہ پرخاطرخواہ اثرنہ پڑا۔ ایم کیوایم کی تین خواتین اراکین نے بغاوت کردی اورسارا الزام…
Author: سرتاج خان
رواں سال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکراچی میں ‘عورت مارچ’ نکالاگیا۔ اس مارچ کا مرکز کراچی کا فرئیرہال تھا۔ پاکستانی خواتین ایک ایسے موقع پرعورت مارچ کے لئے جمع ہورہی تھیں جب صنفی جبرایک اہم موضوع کے طور پر دنیا کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اس جبرکے خلاف ہوری شدو مد کے ساتھ آواز آٹھانے کی کوششیں بھی منظرعام پرآرہی ہیں۔ اس عورت مارچ میں ایک پلے کارڈ نے بہت توجہ حاصل کی تو نہ صرف سوشل میڈیا پرشئر ہوا بلکہ اس نے اخبارات میں بھی جگہ پائی۔ اس…
اعلی تعلیمی اداروں کامقصد عمومی بہتری ہے ناکہ کسی فرد یا ادارے کامفاد۔ عمومی بہتری کاانحصار سچائی کے ساتھ آزادانہ تحقیق اوراس کاپتہ لگاناہے۔ یوں یونیورسٹی مباحثہ کی جگہ بھی ہے۔ صحت مندمباحث، جوکہ تنقیدی سوچ وفکر کوپروان چڑھانے کیلئے ضروری ہے، وہ اکیڈمک فریڈم کے بغیرمشکل ہے۔ اسی طرح اعلیٰ دماغ کی تخلیق اور تنقیدی فکراکیڈمک فریڈم سے فروغ پاتی ہے، جس کااپنا انحصارسماج میں پائی جانے والی اظہاررائے کی عمومی سطح پرہے۔ ایک فلسفی کہتاہے کہ جب ایک خاص قسم کی آزادی جیسے اکیڈمک فریڈم پرسوال اٹھایاجاتاہے تواس کامطلب یہ ہے کہ عمومی آزادی کے سوال پرسوال اٹھایاجارہاہے۔…
حکومت نے مساحد میں شدت پسندانہ اوردیگرمذہبی فرقوں کے خلاف نفرت انگیزتقاریرکی بیخ کنی کرنے کی خاطر مساجد میں جمعہ کے خطابات کی نگرانی اوران کوقانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیاہے۔ دی نیوزمیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزرات داخلہ نے 44 موضوعات پرمبنی ایک فہرست تیارکی ہے جوپہلے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر 1003شہری ودیہی علاقوں کی مساجدسے وابستہ مذہبی علماء واسکالرزمیں تقسیم کی جائے گی اوران سے کہاجائےگاکہ وہ اس کے دائرے میں رہ کروعظ اورجمعہ کا خطبہ دیں۔اخبارکوملنے والی دستاویزات میں کہاگیاہے کہ یہ منصوبہ قومی انسداددہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کے ساتھ…
چین نے خفیہ طورپربلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے بات چیت کی ہے۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے 60بلین ڈالرزکی پاکستان میں سی پیک کے نام سے ہونے والی سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایاہے۔ پاکستانی بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے دعوی کیاکہ ان کواس بات چیت کاعلم ہے۔ انھوں نے اخبارکوبتایاکہ چینی حکام نے براہ راست بلوچ علیحدگی پسندوں سے رابطہ کرکے ان سے بلوچستان میں سی پیک کے منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ سی پیک میں سب سے اہم بندرگارہ گوادراوراس کے معاشی زونزکوایک چینی کمپنی…
پاکستانی افواج کو سعودی عرب روانہ کرنے پرسینٹ کی حکومت اورعسکری اداروں کے ساتھ کشمکش جاری ہے۔ پیرکوسینٹ کے چیرمین رضاربانی نے وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر کے ایک ہزارکے قریب فوجی دستےسعودی عرب بھیجنے کے یک طرفہ فیصلے کی تفصیلات بتانے سے انکارپر پارلیمان کی توہین کا نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اراکین سینٹ خاص کرفرحت اللہ بابرکہتے ہیں کہ یہ فیصلہ 2015میں پارلیمان کے کی قرارداد سے متصادم ہے۔ دوسری طرف حکومت کاموقف ہے کہ فوجی دستے سعودی عرب روانہ کرنا پارلیمان کی قراردادسے ہرگزمتصادم نہیں۔ پاکستانی پارلیمان نے اپریل 2015میں سینٹ اورقومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس…
18تا 23فروری پیرس میں عالمی دہشت گردی کومالی معاونت میں مددگارممالک پرنظررکھنےوالے ادارے فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا پیرس میں اجلاس ہونے والاہے۔ اس میں دہشت گردی کومالی معاونت میں مددگارممالک کی فہرست جاری کی جائے گی۔ امریکہ نے پاکستان کوعالمی دہشت گردی کوفنانس میں مدد کرنے والے ممالک پرنظررکھنے والی فہرست میں شامل کرنے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔ اس کامطلب یہ ہے کہ پاکستان کوان مشتبہ ممالک کی فہرست میں ڈال دیاجائے گاجومنی لانڈرنگ کے ذریعے سے عالمی سطح پردہشت گردوں کورقم فراہم کرتاہے۔ پاکستانی حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ایسے اقدامات سے…
پاکستان میں مذہبی عناصرکی طرف سیاسی جماعتیں جھکتی جارہی ہیں۔ حال ہی میں صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورصوبہ خیبرپختونخوا میں پرویزخٹک کے اقدامات اورمذہبی عناصرکوخوش کرنے کی پالیسیوں سے اس کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے۔سوشل میڈیا پروزیراعلیٰ پنجاب کی پیرخواجہ حمید الدین سیالوی کے ساتھ تصویروائرل ہوگئی ہے جس میں وہ عقیدت کے طورپران کے قدموں میں جھکے ہوئے ہیں جبکہ پیرسیالوی مسکرارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد انھوں نے استعفے اوراحتجاج کی کال منسوخ کردی اورمعاملات کوطے کرنے کے لئے ایک کمیٹیپراکتفا کرلیا ۔اس سے پہلے پیرحمیدالدین سیالوی نے سات یوم کے اندراندرنفاذ شریعت کامطالبہ کیاتھا۔ 30کے لگ…
وزارت داخلہ نے آئی ایس آئی کی ایک رپورٹ کی روشنی میں امریکہ کے پشتو ایف ایم چینلزکوبندکرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ان کونوٹس بھیج دیے ہیں۔ آئی ایس آئی کاکہناہے کہ امریکی نشریاتی ادارے ایسے پروگرام پیش کرتے ہیں جوپاکستانی مفادات کے خلاف ہیں اوریہ نشریاتی ادارے امریکی سی آئی اے کے ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔ پشتو ریڈیوچینل مشال پرالزام لگاتے ہوئے پاکستان کاکہناہے کہ یہ ریڈیوپاکستان کودہشت گردی کامرکزاورشدت پسند گروپوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ کے طورپرپیش کرتاہے۔ یہ ریڈیوچینل ایسا تاثرپیش کرتاہے جو پاکستان کوایک ناکام ریاست کے طورپراجاگرکرتاہےجواپنے عوام، خاص کرپشتون اوراقلیتوں کوتحفظ دینے…
کراچی یونیورسٹی کے سابق استاد اورایم کیوایم لندن کے ڈپٹی کنوینئیر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کراچی کے تھانہ ابراہیم حیدری کے حدودمیں واقع الیاس گوٹھ میں اپنی کارکی پچھلی سیٹ پرمردہ پائے گئے۔ ان کے وکیل کے بقول وہ ان سے ملنے کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر حسن ظفرعارف کوبائیں بازوکی تحریک میں عزت واحترام کی نظرسے دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے پاکستان میں فوجی آمریتوں کے خلاف اورجمہوریت کی جدوجہد میں نمایاں کرداراداکیا۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے صوبائی وزیرداخلہ سے ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے قتل کی تحقیقات فوری کرنے کاحکم دیاہے۔ بائیں بازومیں وہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف…
