طالبان کے ساتھ امریکی بات چیت اورقیام امن میں دواہم روکاوٹیں ہیں۔ ایک موجودہ افغان حکومت کومذاکرات میں براہ راست شریک کرنااوردوسرا افغانستان سے تمام امریکی افواج کاانخلاء اوراڈوں کاخاتمہ۔ دیگرامورضمنی ہیں اوران پربات چیت کرنا اورکسی مفاہمت پرپہنچناشاید اتنا مشکل نہ ہو۔ افغانستان کے مسلہ میں ایک رکاوٹ افغانستان کی موجودہ حکومت کوبات چیت سے باہررکھناسمجھاجاتاہے۔ امریکہ کازوراس امرپرہےکہ افغان حکومت کومسئلہ افغانستان پرطالبان اورامریکی حکومت کے درمیان بات چیت کاحصہ بنایاجائے۔دوسری طرف افغان طالبان کااصرارہے کہ وہ امریکی پشت پناہی سے اقتدارمیں بیٹھے افرادسے کسی قسم کی بات چیت نہیں کریں گے۔ افغان مسئلہ کے اصل فریق طالبان…
Author: سرتاج خان
کراچی پاکستان کی معیشت، صنعت اورتجارت میں مرکزی حیثیت رکھتاہے۔ شہرکی سب سے زیادہ آبادی ہونے کی وجہ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی یہاں زیادہ ہیں۔ ماضی کے برعکس پچھلے الیکشن سے شہرپر ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی بجائے تحریک انصاف زیادہ چھائی ہوئی نظرآتی ہے۔ یوں تحریک انصاف، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی شہرپراپنااثرچھوڑنے کی کوششوں میں مصروف نظرآتی ہیں۔ ملک کے دیگرحصوں سے اس شہرکےحالات کچھ یوں مختلف ہیں کہ اس شہرمیں سپریم کورٹ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اوراس کی طرف ردعمل کے علاوہ عوام میں پائی جانے والے احساسات اوربے چینی پرتین بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان…
20جنوری باچاخان (1890-1988) کا 31واں یوم وفات ہے۔ صوبہ پختونخوا سے تعلق رکھنے والےعدم تشدد کے پیروکاراورجنگ آزادی کے رہنماکے ورثے کے حوالے سےبحث جاری ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ اس خطے میں چلنے والی جنگیں اورعوامی تحریکیں ہیں۔ اگرحالیہ چند سالوں کوسامنے رکھاجائے تو اس حوالے سے سب سے اہم مباحث میں سے دو اہم ہیں۔ اوراسی حوالے سے اس مضمون میں باچاخان کے حوالے بات کی جائے گی۔ سب سے اہم باچاخان کاطالبان اورجہادکے حوالے سے معاملہ ہے۔ دوسرا اس کا منظورپشتین کی قیادت میں چلنے والی تحریک پشتون تحفظ مومنٹ اوراس کے خلاف باچاخان کےسیاسی وارث …
پاکستان کی نصابی کتب اورمیڈیامیں یہ پروپیگنڈہ عام ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ پاکستان میں جمہوری پسماندگی ہی نہیں بلکہ مذہبی سوچ، جہالت، دقیانوسیت کی عمومیت سے لے کردہشت گردی اورجہادی سوچ کوجاگیرداری کی دین قراردیاجاتاہے۔ پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ، صنعتی اور زرعی پسماندگی کی بڑی وجوہات میں بھی جاگیرداری کے غلبہ کومرکزی گرداناجاتاہے۔ کہاجاتاہے کہ مذہبی عناصراورجاگیردارایک دوسرے کی اتھارٹی کوسراہتے ہیں اورنتیجہ کے طورپرجاگیرداری کوفروغ دیتے ہیں۔ عام طورپریہ تسلیم کیاجاتاہے کہ پاکستان میں روشن خیال اورترقی پسند سوچ کوپروان چڑھانے میں جاگیردار حائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان سائنس اورٹیکنالوجی میں…
وزیراعظم عمران خان نے قلعہ سیف اللہ کیڈٹ کالج کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کہاکہ بلوچستان کے مسائل کاحل گڈگورننس اورسی پیک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن اس کاسب سے بڑا مسئلہ گورننس رہاہے۔ انہوں نے طاقت وراورکمزورکے لیے قانون کے اطلاق میں امتیاز برتنے اورکرپشن کومسائل کی جڑقراردیا۔ ان کے نزدیک نچلی سطح تک اقتدارکی منتقلی سے معاملہ بہترکیاجاسکتاہے اور بلدیاتی نظام میں اگرفنڈزدیہات کی سطح پردیےجائیں توبہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ سی پیک کے بارے میں روزِاول سے ہی کہاجارہاہے کہ یہ بڑا منصوبہ بلوچستان کی تقدیربدل دے…
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کے حالیہ دورے کے دوران اعلان کیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی ملک یا افواج نے کردار ادا نہیں کیا ، ہم نے اپنے ملک پر مسلط جنگ کی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی، ہم پرائی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے کہاتھاکہ اس جنگ میں پاکستان کو123بلین ڈالرز کا نقصان ہوا اور70ہزارافراد ہلاک ہوئے۔ یوں وزیراعظم کا استدلال ہے کہ یہ…
یہ بہت عجیب نظرآتا ہے کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ وہ ملک میں کم نرخوں پر50لاکھ افراد کوسرچھپانے کیلئے مکان دے گی اور دوسری طرف زمین سے لوگوں کوبے دخل کررہی ہے۔ اس کارخیرمیں حکومت کی مددسپریم کورٹ بھی کررہاہے۔ کئی ایک جگہ سے قبضہ ختم کرانے کے نام پرعوام کوبے دخل کیاجارہاہے۔ یہی نہیں بلکہ حکومت کامنصوبہ ہے کہ سرکاری اراضی، گیسٹ ہاوسزوغیرہ کوفروخت کرکے ملک کودرکار رقم کا بندوبست کیاجائے۔ یوں ریاست ایک بالکل ہی متضاد قسم کے منصوبے پرعمل پیرا نظرآتی ہے۔ 10اکتوبرکووزیراعظم عمران خان نے اپنے منشورکے مطابق نیاپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے تحت پچاس…
سپریم کورٹ کی طرف سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے الزام سے بریت کے فیصلے کے خلاف ملک بھرمیں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج تین دن جاری رہا۔ عدالت کاموقف تھاکہ آسیہ بی بی کے خلاف گستاخی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ اس لئے چیف جسٹس کے مطابق انہوں نے قانون کوسامنے رکھ کرعدل کے مطابق فیصلہ کیاہے جس کے مطابق خاتون آسیہ بی بی کے خلاف پیغمبراسلام ؐکی نعوذ باللہ توہین کاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔چونکہ اس نے توہین نہیں کی سو وہ کسی قسم کی قانون شکنی کی مرتکب نہیں ہوئی لہذا عدالت نے…
پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پرتاحیات نااہلی کی مہرثبت کرتے ہوئے ان کی سیاست سے علیحدگی کی راہ ہموارکردی ہے۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے اوراسمبلی کی رکنیت سے پہلے ہی محروم کررکھا ہے، اب ان کوسیاست سے فارغ کرتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قراردے دیاہے۔ اس سے قبل ان کوپارٹی کی قیادت سے بھی محروم کردیاگیاتھا۔نوازشریف کوایک ویسے وقت پرنشانہ بنایاگیاہے کہ جب ان کی پارٹی مرکزاورپاکستان کے سب سے بڑے اورمضبوط صوبہ پنجاب میں حکومت کررہی ہے۔ نوازشریف اپنی سبکدوشی کے بعدسے خود کواپوزیشن رہنما کے طورپرپیش کررہے ہیں۔ سابق…
اتوار8اپریل کوپشاورمیں پشتون تحفظ موومنٹ کا ایک بہت بڑا جلسہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جلسہ میں پشتون علاقوں سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراشریک ہوئے جن میں سے کم و بیش دوہزار افراد لاپتہ افراد کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے۔ جلسہ کے اردگرد لاپتہ افراد کی تصاویزآویزاں کی گئیں تھیں۔ پاکستانی ریاست کے دباؤمیں میڈیا کے بائیکاٹ اورانٹرنیٹ کی سہولت بندکرنے کے باوجود سرگرم کارکن اس کوپوری دنیا میں شیئر کرنے میں کامیاب رہے۔ مقررین کی طرف سے پاکستانی فوج کوتنقید کا نشانہ بنانے پرامریکی ایف ریڈیوز اوراس کے ویب سائٹ پراس کی پل پل کی خبریں گردش کرتی رہیں۔ جلسہ…
