عمران خان بحران سے دوچار کیفیت میں رات کی تاریکی میں پاک پتن میں بابافرید گنج شکرکے مزارپرگئے۔ وہ اس سے پہلے بھی اسی علاقہ میں پنکی کے نام سے موسوم ایک خاتون کے پاس اظہارعقیدت کے طورپرجاتے رہے ہیں۔ وسعت اللہ خان نے عمران خان کے پیرکی خدمت اورمزاروں پرجانے پرایک طویل مضمون میں بے نظیربھٹو، آصف علی زرداری اورنوازشریف کے مختلف پیرصاحبان اورمزارات سے اظہارعقیدت اورحاضری کااحوال لکھتے ہوئے رقم طراز ہیں کہ "جنھیں کروڑوں عوام مرکزِ امید سمجھتے ہیں ،ان کا اپنا مرکزِ امید کہیں اور ہوتا ہے۔یعنی عوام، سیاسی رہنماوں سے اوروہ کسی اورسے امید لگائے…
Author: سرتاج خان
پاکستان میں امریکی صدر ٹرمپ کے افغانستان، پاکستان اورانڈیا سمیت خطے کے بارے میں نئی پالیسی کاردعمل مختلف طریقے سے دیکھنےمیں آیاہے۔ اس میں محتاط رویہ اخیتارکرنے سے لے کرامریکہ کوچیلنج کرنے تک شامل ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ کے ساتھ معاونت کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کاشکاررہاہے مگرنئی امریکی پالیسی مایوس کن ہے جس میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا حالانکہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ حسب معمول پاکستان کاروایتی موقف دہرایاکہاگیاہےکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم…
امریکی صدر نے طویل مشاورت کے بعد افغانستان ،پاکستان اوربھارت سمیت خطے کے بارے میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کردیاہے۔ امریکہ اوراس کی پشت پناہ افغان حکومت کومسلسل ہزیمت کاسامناہے۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ امریکی اہداف واضح ہیں کہ امریکہ اس خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کاصفایاکرناچاہتاہے، اس کے علاہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جوہری ہتھیار یا ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگے۔ پاک افغان خطے میں 20سے زائد دہشت گردتنظیمیں کام کررہی ہیں جوکسی بھی دوسری جگہ سے زیادہ ہیں۔ امریکی صدرنے اوبامہ انتظامیہ کی طرف سے امریکی…
اس دفعہ 14اگست کو پشتونوں نے جس جوش وخروش سے منایااس کی مثال نہیں ملتی۔ کوئی ایک ماہ سے ہی یوم پاکستان کے لئے نوجوانوں اوربچوں نے یوم آزادی کے ملبوسات خریدنے شروع کردیے تھے اورہرگزرتےدن کےساتھ یہ عمل تیزترہوتاگیا۔ یہ سب ماضی کے برعکس ہے۔ ماضی میں پشتونوں کی اکثریت دیگرمظلوم اقوام کی طرح قوم پرست تحریک سے جڑی نظرآتی تھی اورکچھ توشدت کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کومٹاکرایک متحدہ پشتون وطن یا عظیم ترافغانستان کی تحریک کی جدوجہد کوعملی صورت دینے میں لگے ہوئے تھے مگر اس دفعہ ماحول بالکل عیدجیسا تھا۔ اگرچہ عید قریب ہے لیکن پھربھی پشتونوں…
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کالبرل لیفٹ اورچھوٹی قومیتوں کی بڑی تعداد نوازحکومت کی برطرفی کے اقدام کے خلاف کھڑے ہیں۔ پوسٹ ماڈرنسٹ (سابقہ لبرل لیفٹ) اتھنک گروپوں اور قوم پرستوں میں اس امرپرتقریباً اتفاق پایاجاتاہے کہ نوازشریف کی عدالت کے ہاتھوں برطرفی ایک ’’سوفٹ کو‘‘ہے۔ زیادہ واضح الفاظ میں، نوازحکومت کوفوج نے ہٹایاہے۔ بہت سارے تجزیہ نگاراس کوماضی سے جڑی روایت کاحصہ قراردیتے ہیں۔ مبشر علی زیدی کہتے ہیں ’’عوام نے منتخب کیا، صدر نے ہٹایا۔ عوام نے منتخب کیا، جرنیل نے ہٹایا۔ عوام نے منتخب کیا، عدلیہ نے ہٹایا۔‘‘عاصمہ جہانگیرنے نوازشریف کیس کے پانچ ججوں کی اپنی…
امریکہ کوپاکستان کی طرف سے افغان طالبان کومذاکرات کی میزپرلانے میں کردارادا کرنے پربھی سراہاگیاہے۔ جس کامقصد افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے امن کی راہیں تلاش کرناہیں۔ امریکی کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جائزہ رپورٹ برائے سال 2016کے سامنے آنے کے بعد ابتدائی اقدام کے طورپرپاکستان کوامریکی جنگ کاساتھ دینے کے صلہ میں ملنے والی امداد کے پانچ کروڑڈالرزکی امداد روکنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ اس کی اہم وجہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے پاکستان کے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ناکافی اقدامات کوٹھہرایاہے۔ ہرسال وزیردفاع کوکانگریس کوبتاناپڑتاہےکہ پاکستان نے دہشت کے خلاف جنگ میں امریکہ کوکس حدتک سپورٹ کیاہے ۔…
نوازشریف نے قانونی فیصلہ قبول کرتے ہوئے سیاسی مقابلہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اب وہ خود ایک طرح سے کنارہ کریں گے۔ بلکہ یہ کہنازیادہ بہترہوگاکہ ان کاگروپ اب ان کے نام پرحکمرانی کرنے کا سوچ رہاہے۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنےوالی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ پر پانچ روزہ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ فیصلہ کی تاریخ کااعلان جلد متوقع ہے۔ تین رکنی بنچ کے فیصلہ کا ملکی سیاست، ریاستی ستونوں اوراداروں کے درمیان اختیارات کے توازن اورملک میں جاری جمہوریت کے تسلسل اورکرپشن اوراحتساب جیسے امورپرگہرے اثرات…
نوازحکومت کے خلاف جی آئی ٹی رپورٹ کے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہ بحث پھرشروع ہوگئی ہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ اورطاقتورترین سیاستدانوں کااحتساب ضروری ہے یا جمہوریت کی لڑائی اولیت رکھتی ہے کرپیشن کاخاتمہ اوراحتساب ضروری ہے یاپھرجمہوریت کے نام پرقائم حکومتوں کوبچاناضروری ہے؟ کہاجاتاہے کہ بدترین جمہوریت بھی بہترین امریت سے بہترہے۔ نوازحکومت کے خلاف جی آئی ٹی رپورٹ کے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہ بحث پھرشروع ہوگئی ہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ اورطاقتورترین سیاستدانوں کااحتساب ضروری ہے یا جمہوریت کی لڑائی اولیت رکھتی ہے۔ میثاق جمہوریت 2006کے معاہدہ کی روشنی میں پاس ہونے…
مائنس نوازشریف کامطلب عمران خان کی سیاسی جیت ہوگی۔ یوں پی ٹی آئی میں کئی جیتنے والے کھلاڑیوں کی شمولیت اوربہترکاکردگی ایک معلق پارلیمان کی راہ ہموارکرے گی کہاجارہاہےکہ اسٹیبلشمنٹ ’’مائنس تھری‘‘ فارمولاپرعمل پیراہے۔ ایک عام دلیل یہ ہے کہ اس کامقصد طاقتورترین افراد کوکنارے لگاکراسٹبلشمنٹ اپنی من مانی کے لئے زیادہ جگہ پیدا کرلے گی۔ اس سلسلہ میں کہاجارہاہے کہ تین طاقتورترین سیاسی افراد جیسے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، مسلم لیگ ن کے نوازشریف اورپیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری کوایک یادوسرے طریقے سے کنارے لگایاجانا اس منصوبہ کاحصہ ہے۔ اسٹبلشمنٹ نے پہلے ہی جب الطاف حسین کوایک…
جب سے خطےمیں نئے اتحادات اورمفادات کی گیم شروع ہوئی ہے پاکستان کے بارے میں افغان اورامریکی رویہ میں کچھ سختی دیکھنے میں آرہی ہے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے سینٹرزکے وفد کے سب اہم رکن امریکی امورخارجہ کی کمیٹی کے سربراہ اوربااثرامریکی سینٹرجان مکین نے پاکستان کووارننگ دی ہے کہ اگرپاکستان نے حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرنابند نہیں کیا تواس صورت میں امریکہ کو پاکستان کی طرف اپنا رویہ بدلنا چاہئے۔ ڈان کے مطابق یہ واشنگٹن کا پاکستان کی طرف تبدیل ہوتی ہوئی پالیسی کی غمازی کرتاہے، جوکھبی اس کا قریبی حلیف تصورکیاجاتاتھا۔ سینٹرجان مکین نے کابل جانے…
