Author: میگزین رپورٹ

جنگِ عظیم ختم ہوئے اب سو سال بیت چکے ہیں۔ 11نومبرجنگ کےنتائج و مضمرات اور تباہ کاریوں، اس کےخون ریز جواز  اور امن و مفاہمت کی ضرورت  پرغور و فکر کا دن ہے۔ یہ اکتوبر 1914 کی آخری تاریخ  تھی۔ چھبیس سالہ  ہندوستانی جوانِ رعنا جس نے اپنی سالگرہ اس دن سے ٹھیک دس دن قبل منائی تھی، میدانِ جنگ کی اولین صفوں میں موجودتھا ،اسی جنگ کا میدان جو بعد ازاں جنگِ عظیم اور پھر جنگِ عظیم اول کے نام سے جانی گئی۔ اسی برس مون سون موسم میں ہندوستان سے اس دور دراز اجنبی  علاقے میں پہنچا دیےجانے کے…

Read More

پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہوتے جارہے ہیں۔اس صورتِ حال کا تقاضا ہے کہ پاکستانی حکومت  جلد از جلدملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی  ممکنہ تدابیر کرے۔بنک دولت پاکستان کے ذخائر  ۲۸ ستمبرکو جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ۸ اعشاریہ ۴۱ بلین ڈالرتک رہ گئےتھے جو کہ محض آئندہ ۵۳ روز کی درآمدات کی قیمت ہے۔جبکہ جون کے اواخر میں ان کی مالیت ۹ اعشاریہ ۷۹ بلین ڈالرتھی۔ رواں مالی سال کی پہلی ہی چوتھائی میں نقد ذخائر  میں۱ ۱عشاریہ۳۸ بلین ڈالر ، یعنی ۱۴ اعشاریہ چار فیصد کمی   پریشان کن ہے۔جب ذخائر اگلے…

Read More

مہاجرت ایک کرب انگیز تجربہ ہے لیکن اب یہ بڑا عالمی مسئلہ بھی بن رہی ہے ۔مہاجرت کی سمت اندرونی ہو یا بیرونی ا س کے کئی محرک ہیں جس میں سب سے بڑا محرک تصادم اور شورش ہے جو لوگوں کو نقل مکانی اور پھر مہاجرت اختیار کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔شام ، عراق، افغانستان ،لیبیااور یمن سے بے گھر ہو کر مختلف ممالک میں مہاجرت اختیار کرنے والوں کی تعداد ابھی تک بڑھ رہی ہے۔ مشرقی اور جنوبی اشیاء ،افریقہ، مشرقی یورپ ،لاطینی امریکہ سے ایسے لاکھوں افراد ترقی یافتہ ممالک کی طرف رخ کرتے ہیں ۔تیسری…

Read More

آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ عدالتِ عظمیٰ نے جب سنایا تو ایک بھونچال کی سی فضا پیدا ہو گئی ۔56صفحات کا یہ تفصیلی فیصلہ تو شاید چند ایک نے پڑھا مگر اس فیصلہ سے جو تعبیریں سڑکوں پر براجمان مذہبی قیادت نے نکالیں ان کی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ہر منظر دھندلا کر رکھ دیا ۔ملک کے اعلیٰ ترین قاضیوں اور سپہ سالار کے خلاف جو منہ میں آیا کہہ دیا گیا ۔ تحمل اور بردباری کا درس دینے والوں نے ملک کو انارکی کے دروازے پر لا کھڑا کیا ۔ اس ساری صورتحال سے ایک بار…

Read More

پاکستانی سیاست کا ایک اہم حصہ یہ بھی ہے کہ جیسے ہی انتخابات قریب آتے ہیں ،سیاستدانوں اور انتخابی امیدواروں کی جانب سے عبادات، دعاؤں ،درگاہوں اور پیروں کے پاس حاضری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور امیدواروں کے ساتھ ساتھ خودانکے پیر بھی کافی فعال اور سرگرم نظر آتے ہیں ،انکی یہ کوشش ہوتی ہےکہ اپنے مریدوں کواپنے ماننے والےامیدواروں کوووٹ دینے کے لیے آمادہ کریں۔ تمام صوبوں کی سیاست میں پیروں، فقیروں کا ایک خاص ووٹ بینک ہوتاہے، جس میں انکے مریدین کوئی سیاسی نظریہ رکھنے کی بجائے ادب و نیازی مندی ، عقید ت و احترام…

Read More

2013کے انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن کی منتخب حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے ،تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ تحریک انصاف نے جہاں حکومت کو ٹف ٹائم دیا،وہیں پر انتخابات کو غیر جانبدار بنانے کے لیے الیکشن کمیشن پر بھی زور دیا۔ اپریل 2017 میں پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کو 2018کے انتخابات کے لیے بھارت اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVMکا نظام رائج کرنے،الیکشن کمیشنرکی عمر 65سال مقرر کیے جانے ، الیکشن کمیشنر کا انتخاب وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے بجائے خود…

Read More

تحریک لبیک یارسول اللہ ،پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں سب سے کم عمرسیاسی جماعت ہے۔جو 25مئی2015کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی تھی ، ممتاز قادری اورختم نبوت جیسے حساس مسئلہ کی بنیاد پر کھڑی اس جماعت نے  راتوں رات طاقت پکڑی ،اور قومی وبین الاقوامی  سطح پر اس کی طاقت کا اندازہ فیض آباد دھرنا کے موقع پر  ہوا۔ اس تحریر میں ہم تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کے14 قومی حلقوں (این اے)میں موجود  امیدواروں کی بنیادی مگر مختصر معلومات جائزہ لے رہے ہیں  ۔ تحریک لبیک کے  امیدوار اہل سنت بریلوی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور کلمہ طیبہ…

Read More

سعودی ریاست کے سیاسی افق پر جس ایک نام نے پچھلے ایک سال سے ہلچل مچارکھی ہے وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ ان کی خارجہ پالیسیوں کے سبب نہ صرف مشرق وسطی کے سیاسی میدان میں نئے اتحاد تشکیل پارہے ہیں بلکہ خود سعودی ریاست بھی ازسرنو تشکیل کے عمل سے گزر رہی ہے۔ وہ سعودی ریاست کی قرون وسطی کی ریاست کی تصویر کو جدید دور کی ریاست کی تصویر سے بدل دینا چاہتے ہیں اس کوشش میں مستقبل کے پرجوش بادشاہ کو کس طرح کی مشکلات کا سامنا درپیش ہے ۔ اس کا احوال معروف…

Read More

گزشتہ ماہ چین کی پیپلز کانگرس نے موجودہ چینی صدر شی جنگ پنگ کو اس شرط سے مستثنی قرار دے دیا جس میں وہ دس سال تک عہدہ صدارت پر کام کرنے کے پابند تھے ۔ وہ اب چاہیں تو تاحیات پیپلز ریپبلک کے صدر رہ سکتے ہیں ۔ چینی کانگرس کا یہ فیصلہ مغربی سیاسی تجزیہ کاروں کی ان پشینگوئیوں پر بجلی کی مانند تھا جو یہ توقع کررہے تھے کہ عالمی معاشی اداروں میں چین کی شمولیت آئندہ برسوں میں سیاسی آزادیوں اور جمہوری روایات کی جانب گامزن ہوگی ۔ اب جبکہ ایسے امکانات تاریک ہوئے ہیں تو…

Read More

مہمان: لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ (مشیر برائے قومی سلامتی) انٹرویوئرز: محمد عامر رانا ، محمد اسماعیل خان پاکستانی ریاست نے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے نام سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ جس کی کارکردگی کا جائزہ اور ذمہ داری قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کے سپرد ہے ۔ جنرل صاحب سے اس پلان کے مقاصد اور اس کی کامیابی کے امکانات پر پپس کی ٹیم نے انٹرویو کیا ہے جسے قارئین کی خدمت میں تحریرا پیش کیا جارہا ہے ۔ (ازطرف مدیر) پپس: نیشنل ایکشن پلان…

Read More